عجب ٹھہراؤ پیدا ھو رہا ھے روز و شب میں
میری وحشت ، کوئی تازہ اذیت چاہتی ھے
بہت ہی سادہ ہے توُ ، اور زمانہ ہے عیّار
خُدا کرے کہ تجھے شہر کی ہوا نہ لگے
مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو
یہ تو عالم ہے خوش مزاجی کا
گھر میں ہر شخص سے اُلجھتا ہوں
حال اچھا ہو تو ہو جاتے ہیں چُپ لوگ یہاں !!
ورنہ ہر ایک کو بتلائیے " اب کیسے ہیں ؟ "
زخم بھر جاتے مگر اُف یہ کُھرچنے والے !!
روز آ جاتے ہیں " دِکھلائیے اب کیسے ہیں ؟ "
میرے حِصے میں دوست خوشی نہیں کوئی۔
غم مُجھے اور غموں کو ___ راس ہوں میں۔
مجھ سے کون پوچھے گا میرے بارے میں۔
آخر کِس کو بتاؤں کہ___ اُداس ہوں میں
عجیب کشمکش ہے ، کیسے حرف مدعا کہوں
وہ پوچھتے ہیں حالِ دل، میں سوچتا ہوں کیا کہوں
کس کو دَرکار ہیں یہ کون و مکاں
ہم تو خوش ہیں کہ تو ہمارا ہے 🌹
نہ جانے کس کی بد دُعا کام آئی 🥀
آخر وُہ شخص، بچھڑ گیا مجھ سے
سمے جیسے گزرتا جا رہا ہے
کوئی دل سے اترتا جا رہا ہے
مسافر دل تری خاموشیوں میں
بہت تنہا ہے ڈرتا جا رہا ہے
وہ کاجل ہے کہ آنسو یا کوئی غم
مری آنکھوں میں بھرتا جا رہا ہے
بچھے ہیں زخم میرے پھول بن کر
زمانہ پاؤں دھرتا جا رہا ہے
بنا تھا ریتلی مٹی سے جیون
بکھرتا ہی بکھرتا جا رہا
گلی میں کھیلتے بچوں پہ ترس آتا ہے
انہیں بھی یار محبت نے گھیر لینا ہے
تم جس کو کہہ رہی ھو پرانا لگا مجھے#
یہ گھر خریدنے میں زمانہ لگا مجھے,.....,
میں بس لکھنے کی حد تک۔۔!!!
وحشت زدہ ہوں۔۔!!
مجھ سے گفتگو مسلسل ۔۔!!!
آپ کو بیزار کرے گی۔۔!! 🍁
🤫🤫🤐
تراش لو خود کو کچھ اس قدر جہاں میں ۔۔۔🖤🖤🖤
کہ پانے والے کو ناز رھے اور کھونے والے کو افسوس۔۔۔😌
میری آنکھوں کی صداسنتےہیں سارےموسم
تم کہو تومیں کڑی دھوپ کو بادل کر دوں؟؟
اس قدر عشق چمکتا ہے میری آنکھوں میں
آنکھ بھرکےمیں دیکھوں تجھے؟پاگل کردوں؟؟
لگی ہوئی ہے کوئی بد دُعا تعاقُب میں
سُکون شکل دِکھاتا ہے ، لوٹ جاتا ہے۔۔۔ 🖤
اُس نے مجھ سے پوچھا کہ اگر آپ کو مجھ سے زیادہ خوبصورت لڑکی مل گئی تو کیا کرو گے؟
تو میں نے بھی جواب دے دیا اور کہا کہ میں اُسے گلے لگاؤں گا اور گود میں اٹھا کر پوچھوں گا کہ تم اپنی ماں سے زیادہ خوبصورت کیسے ہو سکتی ہو؟
اس بات کو شعور والے ہی سمجھ سکیں گے
🥀 🖤
یہ الگ بات کہ ''چیخیں'' نہیں باہر آتیں
انساں.اب بھی'چنےجاتےہیں دیواروں میں
"تیرے بھی رنگ اتر جائیں گے میرے بعد...
تو مسکرائے گا لیکن بجھا بجھا لگے گا🥀🖤
کوئی کسی کا منتظر نہیں ہوتا،
ہم خود کو بیوقوف بناتے ہیں بس💔🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain