Damadam.pk
Royal-blue's posts | Damadam

Royal-blue's posts:

Royal-blue
 

محبت کا اثر ہو گا، غلط فہمی میں مت رہنا
وہ بدلے گا چلن اپنا، غلط فہمی میں مت رہنا
تسلی بھی اُسے دینا، “یہ ممکن ہے میں لوٹ آؤں“
مگر یہ بھی اُسے کہنا، غلط فہمی میں مت رہنا
تمہارا تھا، تمہارا ہوں، تمہارا ہی رہوں گا میں
مرے بارے میں اِس درجہ، غلط فہمی میں مت رہنا
محبت کا بھرم ٹوٹا ہے اب چُھپ چُھپ کے روتے ہو
تمہیں میں نے کہا تھا نا، غلط فہمی میں مت رہنا
بچالے گا تجھے صحرا کی تپتی دھوپ سے
کسی کی یاد کا سایہ غلط فہمی میں مت رہنا !!

Royal-blue
 

میری Whatsapp کی چیٹ لسٹ میں تمھارا نام بہت نیچے چلا گیا ہے۔
اب کی بورڈ بھی تمھارے نام کا پہلا حرف لکھنے پر پورا نام Suggest نہیں کرتا۔
فیسبک کی Search Listt میں بھی تمھارا نام نیچے جاتے جاتے کہیں غائب ہو گیا ہے
اب تمھاری ڈیپی کے ساتھ سبز نشان دیکھ کر میرے دماغ کے Neurons میرے ہاتھوں کو پیغام نہیں بھیجتے کہ میں تمھارے Inbox میں میسجز کے انبار لگا دوں
تمھارا نام سن کر میری دھڑکنوں کے ادھم میں پہلی سی شدت نہیں رہی
تمھاری بے رُخی، بے اعتنائی، لاپروائی اور بے قدری کی وجہ سے چیزیں مایوسی سے نڈھال ہو کر اپنے معمول کی طرف لوٹ رہی ہیں۔۔۔
#

Royal-blue
 

کوئی لڑکا محفلوں کی رونق ہوا کرتا تھا اب نہیں رہا،کسی لڑکی کی مسکراہٹ جان لیوا تھی وہ مسکرانا چھوڑ گئی،کوئی میک اپ لوور نے اک عرصہ ہوا میک اپ کِٹ کو ہاتھ نہیں لگایا،کوئی چوہدری کی بیٹی فقیرن بن گئی ،کوئی لڑکی نکاح سے پہلے ہی بیوہ ہوگئی، کوئی جاگیردار کا بیٹا جوگی کہلایا ،کوئی سارے گھر میں چہکنے والی لڑکی اک کمرے میں گھُس کے رہ گئی ،کوئی کسی کے سامنے نہ جھُکنے والا لڑکا اک لڑکی کے سامنے گُھٹنے ٹیک گیا ،کوئی سیاح سیاحت چھوڑ گیا کہ سفروں میں اسے وہ لڑکی یاد آتی تھی ،کسی شاعرہ نے نظمیں لکھنا چھوڑ دی، کوئی لڑکی اک ناپسندیدہ مرد کے ساتھ زندگی گزار گئی کہ اس نے اپنے پسند کے مرد کی خواہش کی تھی ، کوئی لڑکا موبائل میں رکھی چند تصویروں کو تکتے راتیں گزار دیتا ہے، کوئی لڑکا ذہنی مریض بن گیا، تو کسی نے رسی پکڑی اور زمینوں پہ جا کر درخت سے لٹک گیا 💔🔥

Royal-blue
 

ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻣُﺤﺒﺖ ﺩﻭ ﻃﺮﻓﮧ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ، ﻣﮕﺮ ﻣﯿﺮﯼ مُحبت ﯾﮏ ﻃﺮﻓﮧ تھی ﺟﻨﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ، ﻭﮦ ﮐِﺴﯽ ﺍُﻭﺭ ﺩﺭ ﮐﮯﺍﺳﯿﺮ ﺗﮭﮯ.
میں جِن کے پِیچھے بھاگتا رہا، وہ کِسی اور کے مُنتظر تھے
ﻣﮕﺮ یہ بھی سُنا ھے ﯾﮏ ﻃﺮﻓﮧ ﻣُﺤﺒﺘﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﺎﻧﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ، ﺣِﺴﺎﺏ ﻣﺎﻧﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ.ﺁﻧﺴُﻮﺅﮞ ﮐﺎ،ﺁﮨﻮﮞ ﮐﺎ،ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﮐﺎ،ﺣﺴﺮﺗُﻮﮞ کا، ﺑﮯ ﻧُﻮﺭ ﺻُﺒﺤﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺭﯾﮏ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﺎ، ﮐِﺮﭼﯽ کِرچی ﺧﻮﺍﺑﻮﮞ ﮐﺎ.
ﻣﮕﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﻮﻥ ﺩﮮ ﮔﺎ؟؟ ﺣِﺴﺎﺏ ﮐﻮﻥ ﺩﮮ ﮔﺎ۔۔۔؟؟
ﺟﺐ ﮐِﺴﯽ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺳُﻨﺎ ﮨﻮ.!
🖤

Royal-blue
 

جو پکارتا تھا گھڑی گھڑی
جو جڑا تھا مجھ سے لڑی لڑی
کوئی ایسا شخص اگر کبھی
مجھے بھول جائے تو کیا کروں

Royal-blue
 

ﭼﻠﻮ ﺍﮎ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﺣﺎﻻﺕ ﮐﭽﮫ بھیﮨﻮﮞ
ﻣﮕﺮ ﮨﻢ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﻮﮞ
ﺟﮩﺎﮞ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
ﺟﺪﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﻧﮧ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ
ﺟﮩﺎﮞ ﭼﺎﻧﺪ ﺑﮭﯽ ﺗﻢ ﮨﻮ
ﺟﮩﺎﮞ ﺳﻮﺭﺝ , ﮨﻮﺍ , ﺭﻭﺷﻨﯽ
ﺧﻮﺷﺒﻮﺅﮞ ﮐﺎ , ﺭﻧﮓ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﻮ
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺩﻝ ﺩﮬﮍﮐﻨﮯ ﮐﺎ
ﮨﺮ ﺍﮎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﻮ
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﺟﯿﻨﮯ ﮐﯽ
ﺳﺎﺭﯼ آﺱ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﻮ
ﭼﻠﻮ ﺍﮎ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ 🖤

Royal-blue
 

پھر میرے لیے یہی بہت تھا
مجھے اپنی کتاب کے صفحے سے پھاڑ کر
زمین پے پھینک دیا گیا 🙂 🥀

Royal-blue
 

اگر آپ اس گمان میں ہیں کہ آپ نے کسی کے لیے بہت کچھ کیا, وقت دیا, اپنی نیند خراب کی ,سونے کے اوقات تبدیل کیے, اپنے عادات و اطوار, لہجہ اور زندگی جینے کے انداز بدل ڈالے اور ان سب کی اگلے انسان کی نظر میں بڑی اہمیت ہو گی تو مبارک باد وصول کریں ایسا کچھ نہیں ہے آپ صرف استعمال کیے گیے ہیں.🔥💯

Royal-blue
 

میرا دل کرتا ہے کہ میں آسمان کی طرف ہتھیلیاں اٹھا کر چیخ چیخ کے التجا کروں کہ یا اللہ جسے توں تقدیر میں نہیں لکھتا اسے دل کی سلیٹ پر بھی نا لکھا کر ہم بے موت مارے جاتے ہیں
دنیا ہم پر رحم نہیں کھاتی
توں تو گواہ ہے ہمارے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کا 💔🔥

Royal-blue
 

چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئے
سنور رہی ہے تری بزم برہمی کے لئے
نہیں نہیں ہمیں اب تیری جستجو بھی نہیں
تجھے بھی بھول گئے ہم تری خوشی کے لئے
جو تیرگی میں ہویدا ہو قلب انساں سے
ضیا نواز وہ شعلہ ہے تیرگی کے لئے
کہاں کے عشق و محبت کدھر کے ہجر و وصال
ابھی تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لئے
جہان نو کا تصور حیات نو کا خیال
بڑے فریب دئے تم نے بندگی کے لئے
مئے حیات میں شامل ہے تلخیٔ دوراں
جبھی تو پی کے ترستے ہیں بے خودی کے لئے

Royal-blue
 

پُرسُکوں ایسے بھی ہو لیتا ہوں میں
چُھو نہیں پاتا تو رو لیتا ہوں میں
اُس کی خاطر اتنا جاگا ہوں کہ اب
اُس کے حصے کا بھی سو لیتا ہوں

Royal-blue
 

لکھ کر دیتا ہوں تمہیں ردِ انا کا تعویز
پھر کبھی وہ ضد پہ اڑ جائے تو پیسے واپس
میں نے کاٹا ہے میاں بیس برس کا چِلہّ
وه تیرے پاؤں نہ پڑ جائے تو پیسے واپس

Royal-blue
 

اک دن وہ بچھڑتے ہوئے ہولے سے کہے گا
اس بار پلٹنے کا ارادہ نہیں کوئی
کوشش تو یہی ہوگی کہ تُو یاد نہ آئے
پر حافظہ اچھا ہے سو وعدہ نہیں کوئی...🎭

Royal-blue
 

واسطہ حسن سے کیا، شدتِ جذبات سے کیا
عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا
مری مصروف طبعیت بھی کہاں روک سکی
وہ تو یاد آتا ہے اس کو مرے دن رات سے کیا
پیاس دیکهوں یا کروں فکر، کہ گهر کچا ہے
سوچ میں ہوں کہ مرا رشتہ ہے برسات سے کیا
جس کو خدشہ ہو کہ مر جائیں گے بهوکے بچے
سوچیے اس کو کسی اور کے حالات سے کیا
آج اسے فکر، کہ کیا لوگ کہیں گے محسن
کل جو کہتا تها مجهے رسم و روایات سے کیا

Royal-blue
 

نہ اس کو مجھ پہ مان تھا
نہ مجھ کو اس پہ زعم ہی
جو عہد ہی کوئی نہ ہو
تو کیا غم شکستگی
سو اپنا اپنا راستہ
ہنسی خوشی بدل دیا
وہ اپنی راہ چل پڑی
میں اپنی راہ چل دیا
بھلی سی ایک شکل تھی
بھلی سی اس کی دوستی
اب اس کی یاد رات دن
نہیں، مگر کبھی کبھی

Royal-blue
 

اَجنبی بن کے نہ مل عمرِ گریزاں ہم سے
تھے کبھی ہم بھی ترے ناز اٹھانے والے

Royal-blue
 

جب وہ سجتی ہے تو لگتا ہے حسیں ہے دنیا،
جب وہ ہنستی ہے تو لگتا ہے زمانے خوش ہیں

Royal-blue
 

غزل.
تیرا قصور نہیں، میرا تھا
میں تُجھ کو اپنا سمجھا تھا
دیکھ کے تیرے بدلے تیور
میں تو اُسی دن رو بیٹھا تھا
اب میں سمجھا ، اب یاد آیا
تُو اُس دن کیوں چُپ چُپ سا تھا
تجھ کو جانا ہی تھا لیکن
مِلے بغیر ہی کیا جانا تھا
اب تجھے کیا کیا یاد دِلاؤں
اب تو وہ سب کچھ ہی دھوکا تھا
وہی ہوئی ہے جو ہونی تھی
وہی مِلا ہے جو لِکّھا تھا
دِل کو یونہی سا رنج ہے ورنہ
تیرا میرا ساتھ ہی کیا تھا
کِس کِس بات کو روؤں ناصر
اپنا لہنا ہی اِتنا تھا

Royal-blue
 

یہ محبت بھی عجب کار زیاں ہے جس میں
لوگ خود چل کے خسارے کی طرف آتے ہیں

Royal-blue
 

گیت لکھے بھی تو ایسے کہ سنائے نہ گئے
زخم لفظوں میں یوں اترے کہ دکھائے نہ گئے
کیا بس اتنی ہی محبت تھی کہ بولے نہ چلے
کیا بس اتنا ہی تعلق تھا کہ آئے نہ گئے
تیرے کچھ خواب جنازے ہیں میری آنکھوں میں
وہ جنازے جو کبھی گھر سے اُٹھائے نہ گئے
آج تک رکھے ہیں پچھتاوے کی الماری میں
ایک دو وعدے جو دونوں سے نبھائے نہ گئے