Damadam.pk
Royal-blue's posts | Damadam

Royal-blue's posts:

Royal-blue
 

یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہم
لیکن یہ کیا کہ شہر تیرا چھوڑ جائیں ہم
مدت ہوئی ہے کوئےِبتاں کی طرف گئے
آوارگی سے دل کو کہاں تک بچائیں ہم
شاید بہ قید زیست یہ ساعت نہ آسکے
تم داستانِ شوق سنو اور سنائیں ہم
بے نور ہو چکی ہے بہت شہر کی فضا
تاریک راستوں میں کہیں کھو نہ جائیں ہم
اُس کے بغیر آج بہت جی اُداس ہے
جالب چلو کہیں سے اُسے ڈھونڈ لائیں ہم..🥀🥀

Royal-blue
 

جہاں جہاں برسات اُترتی دیکھی ہے
ہر سُو تیری یاد بکھرتی دیکھی ہے
تم سے پہلے دل سا بُزدل کوئی نہ تھا
اور پھر دل سے دنیا ڈرتی دیکھی ہے
ویرانے بھی ہم نے دیکھے چلتے پھرتے
خاموشی بھی باتیں کرتی دیکھی ہے
دل کے گہرے سناٹے میں راتوں کو
کبھی کبھی اِک کُوک اُبھرتی دیکھی ہے
بس اِک جینے کی خواہش تھی اور وہ بھی
ہم نے اپنی آنکھوں مرتے دیکھی ہے..!!🥀💔

Royal-blue
 

کوئی منزل نہ کچھ سبیل ہوئی
راہ اندھی ہوئی طویل ہوئی
ساری دنیا ہی ہو گئی منصف
کیا محبت مری وکیل ہوئی
چاہئے تو کہ تجھ پہ مرتے ہیں
سوچئے یہ کوئی دلیل ہوئی
تیرے جانے سے ایک یہ تو ہوا
مختصر زندگی طویل ہوئی
ہم کو راس آ گئی محبت اک
خلق یہ سو طرح ذلیل ہوئی
ہے غنیمت کہ ساتھ سایہ ہے
چلو اک شے یہاں اصیل ہوئی
کیا جو مر جائیں گے تب آو گے
یہ بھی ابرک کوئی سبیل ہوئی

Royal-blue
 

🤧انگلش میں شاعری عرض کی ہے غور کیجئے🙄🗡
تیرےbeautiful سے face نے میرا simple سا dill توڑ دیا💔
جس day سے you کو look کیا اس night سے sleeping چھوڑ دیا😲
جب thought تمہاری آتی ہے دل blood کے tear روتا ہے😢
یہ ظالم people کیا جانے love میں what what ہوتا ہے😁😁
Wah wah to Karo🙂👻✨🌺😔🙄😬🗡

Royal-blue
 

In a moonless night,
you've been my light,
now that your
sky is starless,
my love, I will
shine bright,
to be your guide,
hugging you
maybe too far,
like the moon
to its Selenophile,
but you're too
close to my heart,
like the moon
to its star,
just let me stay
and I will take
your sadness away.

Royal-blue
 

یوں ھی کوئی مِل گیا تھا
سَرِ راہ چلتے چلتے
وھیں تَھم کے رہ گئی ھے
میری رات ڈھلتے ڈھلتے
جو کہی گئی نہ مجھ سے
وہ زمانہ کہہ رھا ھے
کہ فسانہ بن گئی ھے
میری بات چلتے چلتے
شبِ انتظار آخر
کبھی ھو گی مختصر بھی
یہ چراغ بُجھ رھے ھیں
میرے ساتھ جلتے جلتے

Royal-blue
 

ہم محبت کی انتہا کر دیں
ہاں مگر ابتدا کرے کوئی

Royal-blue
 

کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں
وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں
ہم نے دیکھا ہے فقط خواب کھلی آنکھوں سے
خواب تھی وصل کی وہ رات سمجھتا ہی نہیں
میں نے پہنچایا اسے جیت کے ہر خانے میں
میری بازی تھی مری مات سمجھتا ہی نہیں
رات پروائی نے اس کو بھی جگایا ہوگا
رات کیوں کٹ نہ سکی رات سمجھتا ہی نہیں
شاعری کا کوئی انداز سمجھتا ہے انہیں
وہ محبت کی روایات سمجھتا ہی نہیں

Royal-blue
 

موت کا وقت گزر جائے گا
یہ بھی سیلاب اتر جائے گا
آ گیا ہے جو کسی سکھ کا خیال
مجھ کو چھوئے گا تو مر جائے گا
کیا خبر تھی مرا خاموش مکاں
اپنی آواز سے ڈر جائے گا
آ گیا ہے جو دکھوں کا موسم
کچھ نہ کچھ تو کہیں دھر جائے گا
جھوٹ بولے گا تو کیا ہے اس میں
کوئی وعدا بھی تو کر جائے گا
اس کے بارے میں بہت سوچتا ہوں
مجھ سے بچھڑا تو کدھر جائے گا
چل نکلنے سے بہت ڈرتا ہوں
کون پھر لوٹ کے گھر جائے گا

Royal-blue
 

وہ لوگ تو آنکھوں سے بھی دیکھا نہیں کرتے
جو دل کے دریچوں کو کبھی وا نہیں کرتے
ایسی ہی کشاکش میں الٹ جاتی ہے دنیا
سنبھلے نہ اگر دل تو سنبھالا نہیں کرتے
رکھتے ہیں محبت کو تغافل میں چھپا کر
پروا ہی تو کرتے ہیں جو پروا نہیں کرتے
ہوگا کوئی ہم جیسا کہاں ہجر گزیدہ
ماتم بھی تو تنہائی کا تنہا نہیں کرتے
اس چاک گریبانی پہ سمجھانے لگے سب
دھاگے بھی یہ کہتے ہیں کہ الجھا نہیں کرتے
کہتے ہیں سبھی سست مگر آپ کہیں کیوں
کہہ دیں جو کبھی آپ تو ہم کیا نہیں کرتے
اخترؔ کو برا کہتے کوئی بات نہیں تھی
غالبؔ کو برا کہتے ہو اچھا نہیں کرتے

Royal-blue
 

اگرچہ تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوا
مگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا
تعلقات کے برزخ میں ہی رکھا مجھ کو
وہ میرے حق میں نہ تھا اور خلاف بھی نہ ہوا
عجب تھا جرم محبت کہ جس پہ دل نے مرے
سزا بھی پائی نہیں اور معاف بھی نہ ہوا
ملامتوں میں کہاں سانس لے سکیں گے وہ لوگ
کہ جن سے کوئے جفا کا طواف بھی نہ ہوا
عجب نہیں ہے کہ دل پر جمی ملی کائی
بہت دنوں سے تو یہ حوض صاف بھی نہ ہوا
ہوائے دہر ہمیں کس لیے بجھاتی ہے
ہمیں تو تجھ سے کبھی اختلاف بھی نہ ہوا

Royal-blue
 

"کسی کے نہ ملنے کی اذیت ایسے ہے جیسے کسی کو زمین اور آسمان کے درمیان لٹکا دیا گیا ہو"🖤🥀

Royal-blue
 

مجھے بہت خوشی ہے — کہ آپ سب اپنا قیمتی وقت نکال کے بڑے خلوص سے پوسٹ کو دیکھتے ہیں اور اگنور کردیتے ہیں ۔۔ شکریہ 🙂

Royal-blue
 

میرے گاؤں کے اناج سے بھرتا ہے تیرے شہر کا پیٹ😍😍
تیرے شہر والے حقارت سے گاؤں والو کو پینڈو کہتے ہیں🙂

Royal-blue
 

تم اتنا جو _____ مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر
کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو
بن جائیں گے زہر پیتے پیتے
یہ اشک جو پیتے جا رہے ہو
جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے
تم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو
ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر
ریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو

Royal-blue
 

; پنجابی غزل ;
رسماں رِیتاں _ بدل گئیاں ہِن ،، 🥀
پریم پریتاں _ بدل گئیاں ہن ،، 🥀
گل گل تے __ تکرار کرینا ایں ،، 🥀
تیریاں نیتاں _ بدل گئیاں ہن ،، 🥀
آپ توں ودھ ہا مان جنہاں تے ،، 🥀
او شخصیتاں بدل گئیاں ہن ،، 🥀
سونا، پتل ____ پتل سونا ،، 🥀
ہُن اصلیتاں بدل _ گئیاں ہن ،، 🥀

Royal-blue
 

ابھی سورج نہیں ڈوبا ذرا سی شام ہونے دو
میں خود ہی لوٹ جاؤں گا مجھے ناکام ہونے دو
مجھے بدنام کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہو کیوں
میں خود ہو جاؤں گا بدنام پہلے نام ہونے دو
ابھی مجھ کو نہیں کرنا ہے اعترافِ شکست
میں سب تسلیم کر لوں گا یہ چرچا عام ہونے دو
میری بستی نہیں انمول پھر بھی بِک نہیں سکتا
وفائیں بیچ لینا پر ذرا نیلام ہونے دو
نئے آغاز میں ہی حوصلہ کیوں توڑ بیٹھے ہو
تم سب کچھ جیت جاؤ گے ذرا انجام ہونے دو

Royal-blue
 

Wafa | وفا
✍️وفا کے قید خانوں میں
سزائیں کب بدلتی ہیں
بدلتا دل❤️ کا موسم ہے
ہوائیں کب بدلتی ہیں
میری ساری دعائیں🤲
تمہی سے منسوب ہیں ہم دم
محبت🥰 ہو اگر سچی
دعائیں کب بدلتی ہیں
🥀 کوئی پا کر نبھاتا ہے
کوئی کھو کر نبھاتا ہے🔥
نئے انداز ہوتے ہیں
وفائیں 🥀کب بدلتی ہی

Royal-blue
 

رُوپ دے ناں...
دو چوں اک نتار نئیں ہُندا
تاہیوں تینوں پیار نئیں ہندا
میرے وچ جے لکھاں ول نیں
تیتھوں ہور اسار نئیں ہندا !
بندیاں وچ لکیراں پا کے
اللہ دے نال پیار نئیں ہندا
جے اوہ اندر بول پوے تے
اس دا مطلب دار نئیں ہندا
مینوں اپنے نال ای رکھیں
پرچھاویں دا بھار نئیں ہندا

Royal-blue
 

اب کیا لکھیں ہم کاغز پر
اب لکھنے کو کیا باقی ہے
اک دل تھا وہ بھی ٹوٹ گیا
اب ٹوٹنے کو کیا باقی ہے
اک شخص کو ہم نے چاہا تھا
اک ریت پے نقش بنایا تھا
وہ ریت تو کب کی بکھر گئی
وہ نقش کہاں اب باقی ہے
لفظوں کا بنا کر تاج محل
کاغز پے سجایا کرتے تھے
وہ ہم کو اکیلا چھوڑ گیا
سب رشتوں سے منہہ موڑ گیا
اب راستے سارے سونے ہیں
وہ پیار کہاں اب باقی ہے
اب کیا لکھیں ہم کاغز پر
اب لکھنے کو کیا باقی ہے