خبر تو دور امین خبر نہیں آئے
بہت دنوں سے وہ لشکر ادھر نہیں آئے
یہ بات یاد رکھیں گے تلاشنے والے
جو اس سفر پہ گئے لوٹ کر نہیں آئے
طلسم اونگھتی راتوں کا توڑنے والے
وہ مخبران سحر پھر نظر نہیں آئے
ضرور تجھ سے بھی اک روز اوب جائیں گے
خدا کرے کہ تری رہ گزر نہیں آئے
سوال کرتی کئی آنکھیں منتظر ہیں یہاں
جواب آج بھی ہم سوچ کر نہیں آئے
اداس سونی سی چھت اور دو بجھی آنکھیں
کئی دنوں سے پھر آشفتہؔ گھر نہیں آئے
تنگ آغوش میں آباد کروں گا تجھ کو
ہوں بہت شاد کہ ناشاد کروں گا تجھ کو
فکر ایجاد میں گم ہوں مجھے غافل نہ سمجھ
اپنے انداز پر ایجاد کروں گا تجھ کو
نشہ ہے راہ کی دوری کا کہ ہم راہ ہے تو
جانے کس شہر میں آباد کروں گا تجھ کو
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لے
اب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
میں کہ رہتا ہوں بصد ناز گریزاں تجھ سے
تو نہ ہوگا تو بہت یاد کروں گا تجھ کو
لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے
تیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے
ہائے اس وقت کو کوسوں کہ دعا دوں یارو
جس نے ہر درد مرا چھین لیا ہے مجھ سے
دل کا یہ حال کہ دھڑکے ہی چلا جاتا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی جرم ہوا ہے مجھ سے
کھو گیا آج کہاں رزق کا دینے والا
کوئی روٹی جو کھڑا مانگ رہا ہے مجھ سے
اب مرے قتل کی تدبیر تو کرنی ہوگی
کون سا راز ہے تیرا جو چھپا ہے مجھ سے
آم چہروں پر بھی عشق اترتا ہے
کہانیاں صرف شہزادیوں کی نہیں ہوتیں
تم مجھے کسی سیارے کی ہجرت زدہ لگتی ہو
ایسی آنکھیں زمین زادیوں کی نہیں ہوتیں
جھوٹی توحمت ہی سہی دامن یوسف پے مگر
دنیا میں اج بھی ذلیحا کی سنی جاتی ہے
میں سازشوں میں گھرا ہوا اک یتیم شہزادہ
کوئی چُھپا ہوا خنجر میری تلاش میں ہے
کہ میں کائنات ہتھیلی پے لاکے رکھ دیتا تو مجھے اک بار بولتی تو سہی کے ضرورت ہے
اور یہ مجھ پہ چھوڑ دے میں جس طرح بھی چاند لے آؤں اداس لڑکی فقط اتنا بتا تجھے ضرورت ہے 🥀❤️🥀
,اج کا سوال,
وہ کونسی چیز ہے جس کے پاؤں بھی ہیں
اور وہ سر پے چلتی ہے
بتاؤ وہ کونسی چیز ہے
عقل والے حاضری لگواو
ہماری بے وفائی پر وہ اتنا پیار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
اگر ہم با وفا ہوتے تو سوچو کیا ہوتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بے لوث محبت نے ڈبویا ہے مجھے
اتنا مخلص ہوں کہ ہر دل سے اتر جاتا ہوں
اُلجھیں گے ابھی.....لفظ مفہوم سے کئی بار ...
سُخن شناس تم ہو تو......عام ہم بھی نہیں .....!
بہار رُت میں اُجاڑ رستے ___ تکا کرو گے تو روپڑو گے ،
کسی سے ملنے کو جب بھی محسن ___ سجا کرو گے تو رو پڑو گے...!!!
تمھارے وعدوں نے یار مجھکو ___ تباہ کیا ہے کچھ اس طرح سے ،
کہ زندگی میں جو پھر کسی سے ___ دغا کرو گے تو رو پڑو گے...!!!!!
میں جانتا ہوں میری محبت___ اُجاڑ دے گی تمھیں بھی ایسا ،
کہ چاند راتوں میں اب کسی سے ___ ملا کرو گے تو رو پڑو گے...!!!!
برستی بارش میں___ یاد رکھنا___ تمھیں ستائیں گی میری آنکھیں ،
'کسی ولی کے مزار پر جب ___ دُعا کرو گے تو رو پڑو گے...!!!!!
تم وہ پہلی لڑکی ہو
جس کو دیکھ کے
دھوپ کا ہر اک ٹکڑا
بادل ہو سکتا ہے
چاند کسی شب
پورا پاگل هوسکتا هے
ﺗﺠﮭﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮬﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﺎﺭﻩ ﮔﺮ یہ ﻇﺮﻑ ﮬﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ
کہ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﻧﮯ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ----- ﭼﻦ ﻟﯿﺎ ﺗﯿﺮﯼ ﺑﮯ ﺗﺤﺎشہ ﺍﻧﺎ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ..!!M
یونہی اجنبی نہ بنا کرو ، کبھی مسکرا کے ملا کرو
کبھی سن تو لو میرا حالِ دل کبھی مجھ سے کوئی گلہ کرو
تیری اک نظر تیری اک ادا ،میرے دل کو کر دیا لاپتہ
میرے دوستو ! میرے ہمنوا ! میرے دل کا کوئی پتہ کرو
یہ جو عشق ہے یہ ہے لادوا، یہ ہے درد جس کا ہے اک مزہ
مجھے عشق ہے میرے درد سے میرے درد کی نہ دوا کرو
مجھ کـو خطـرہ تھـا وہ نــاگــن مجھـے ڈس سکتی ہے
آنکھ پھــڑکی تھـی مــری، پھــڑکی بھـی اچھی خاصی
کچھ نہ کچھ زہـر تو چیونٹی میں بھی ہـوتا ہے مـیـاں
وہ تـو پھـر لــڑکی تھـی اور لــڑکی بھـی اچھی خاصی
ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا
ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر
شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو
Suna hai us ko mohabbat duayen deti hai
Jo dil pe chot bhi khaye mgr gila na kare
Kahe ga jhot wo hm se k tmhari yad ati ha
koi ha muntazir ktna ye lehje bol dete hain
سنا ہے یاد کرتے ہو
کے جب بھی شام ڈھلتی ہے
ہجر میں جان جلتی ہے
تم اپنی رات کا اکثر
سکوں برباد کرتے ہو
سنا ہے یاد کرتے ہو ..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain