ٹائم پاس کرنا ہے تو گیم کھیل لیا کرو 🖤😊
کسی کی بیٹیاں کھلونا نہیں ہوتی !! 🥀
" مُجھے لوگوں نے اپنے رویوں سے سمجھایا کہ ؛ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا ، چاہتوں میں شِدّت عمر بھر نہیں رہتی ، کِسی کے لِیے ہم عمر بھر تجسس کا پہلو بن کر نہیں رہتے ، کوئی ہر وقت ہمارے لِیے مُنتظر نہیں رہتا ، کِسی کے دِل میں ساری عمر ہمارا وہی مقام نہیں رہتا ، ہم تمام عمر اہم نہیں رہتے ، وقت بدل جاتا ہے ، لوگ بدل جاتے ہیں ، ہاں! لوگوں نے مُجھے سمجھایا کہ ؛ لوگ واقعی بدل جاتے ہیں! ۔ "
آنکھ بھر کے میں نے اک بار اسے دیکھا تھا
شہر والے مری آنکھوں میں اسے دیکھتے ہیں
کچھ عجب آن سے لوگوں میں رہا کرتے تھے
ہم خفا ہو کے بھی آپس میں ملا کرتے تھے
اتنی تہذیب رہ و رسم تو باقی تھی کہ وہ
لاکھ رنجش سہی وعدہ تو وفا کرتے تھے
اس نے پوچھا تھا کئی بار مگر کیا کہتے
ہم مزاجاً ہی پریشان رہا کرتے تھے
ختم تھا ہم پہ محبت کا تماشا گویا
روح اور جسم کو ہر روز جدا کرتے تھے
ایک چپ چاپ لگن سی تھی ترے بارے میں
لوگ آ آ کے سناتے تھے سنا کرتے تھے
تیری صورت سے خدا سے بھی شناسائی تھی
کیسے کیسے ترے ملنے کی دعا کرتے تھے
اس کو ہمراہ لیے آتے تھے میری خاطر
میرے غم خوار مرے حق میں برا کرتے تھے
زندگی ہم سے ترے ناز اٹھائے نہ گئے
سانس لینے کی فقط رسم ادا کرتے تھے
ہم برس پڑتے تھے شاذؔ اپنی ہی تنہائی پر
ابر کی طرح کسی در سے اٹھا کرتے تھے
اگرچہ تم نے مجھ سے
نفرت نہیں کی مگر
محبت کا جو تقاضہ تھا،
وہ بھی پورا نہیں کیا
زمانے کی تلوار جو تمہارے ہاتھ لگی
تم نے ایک ہی وار میں میرا سر اڑا دیا
مری ہر بات کو روند کر تم نے،
یقیں اس پر کیا
جو زمانے نے تم سے کہا
زمانہ ہجر سے زیادہ ظالم ہے،
ہجر اپنے سہارے جینے دیتا ہے،
زمانہ جینے نہیں دیتا
اور دیکھو ہم جی نہیں پائے
زمانے نے ہم کو جینے نہیں دیا
اب مر رہے ہیں تو جان رکھو
تمہارے ہاتھ سے چلی تلوار بھی
ہم کو ظالم نہیں لگی
تم ہمیں مار کر بھی
ہمارے اپنے ہی رہے!
دن سے بچھڑی ہوئی بارات لیے پھرتی ہے
چاند تاروں کو کہاں رات لیے پھرتی ہے
یہ کہیں اس کے مظالم کا مداوا ہی نہ ہو
یہ جو پتوں کو ہوا ساتھ لیے پھرتی ہے
چلتے چلتے ہی سہی بات تو کر لی جائے
ہم کو دنیا میں یہی بات لیے پھرتی ہے
لمحہ لمحہ تری فرقت میں پگھلتی ہوئی عمر
گرمی شوق ملاقات لیے پھرتی ہے
ورنہ ہم شہر گل آزار میں کب آتے تھے
یہ تو ہم کو بھری برسات لیے پھرتی ہے
جس طرف سے میں گزرتا بھی نہیں تھا پہلے
اب وہیں گردش حالات لیے پھرتی ہے
آنکھ کمبخت سے اس بزم میں آنسو نہ رکا
ایک قطرے نے ڈبویا مجھے دریا ہو کر
کون کسی کے دکھ کا ساتھی، کہنے کی سب باتیں ہیں
سورج سر پر آتا ہے تو سایا بھی چھپ جاتا ہے
جب تُو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے 🥀
ایسا جھگڑا تھا کہ برسوں سے انا کی ضد میں
میں یہاں پر، وہ وہاں، قبضہ کئے بیٹھا ہے
مرنے والوں کا تو ماتم ہے بجا، پر لوگو
جینے والوں کو بھی سینے سے لگانا سیکھو
دوست مجھ کو تھا میسر ترا کاندھا پہلے
اب کہ دیوار سے لگ جاتا ہوں رونے کے لئے
کچی عمر کی اس لڑکی پر نوحہ کرنا بنتا ہے
جو نصرت کو سنتی ہو اور جون کی غزلیں پڑھتی ہو
سخت مزاج مرد، عورت کی دلکش شرارتوں سے محروم رہ جاتا ہے
💖
جی بھر کے چاہنے والوں کا
جی بھر گیا ہم سے______!
مثالیں ڈھونڈتے پھرو گے میری۔۔۔۔۔🥰✨❣️
میرا تو عکس بھی مجھ سا نہیں۔۔۔۔۔۔😏💞
تیرے چہرے پر یوں موتی نکل آنا،
خوبصورتی کو نئے روپ میں ڈھالتا ہے،
مسکراتا دیکھ عجب سی کیفیت ہوتی ہے،
مُجھے بس تیرا مسکرانا ہی مارتا ہے،
خدا کامیاب کرے ہر امتحان میں تُجھ کو،
تیرے لئے دُعا کرنا ہی مُجھے نکھارتا ہے،
کبھی کہا نہیں تُجھ کو اپنے دل کا حال،
پھر بھی لگتا ہے جیسے تُو مُجھے پُکارتا ہے،
حقیقت میں بھی نقّوی سچ ہوتے ہیں سپنے،
اب وہاں پر بھی تُو ہمیں دھتکارتا ہے "_
مری #آنکھوں کو #سرسری مت دیکھ
ان میں کچھ #رنگ_لازوال بھی ہیں
دعوٰی #عشق ہی نہیں کرتے
دیکھ ہم #صبر کی #مثال بھی ہیں
غزل
تیرا لہجہ تری صورت تری آواز سے ہم
کس قدر آ گٸے نزدیک کسی راز سے ہم
رات سوٸیں تو ترا ہاتھ ہو سر کے نیچے
صبح اٹھیں تو فقط اک تری آواز سے ہم
بھر گٸے تم تو اڑان ایک ہی لمحے میں مگر
اور محروم ہوٸے خواہشِ پرواز سے ہم
پھر درِ دل پہ کبھی آٸیں گے دستک دینے
ہارنے والے نہیں دوست تگ و تاز سے ہم
شکریہ میرے مسیحا تا قیامت جٸیے تو
پھر سے جی اٹھے ہیں اس پیار کے اعجاز سے ہم
Aye Chand Suno, Kuch Baat Karo,
Teri Baat Chale Meri Raat Katay
Tum Baat Karo Us Basti Ki,
Badal, Barish Or Masti Ki
Ya Baat Karo Us Bandhan Ki,
Payal, Choori Or Kangan Ki.
Ya Baat Karo Un Sapno Ki,
Jinhe Tum Bhi Socha Karte Ho
Aye Chand Suno, Kuch Baat Karo
Teri Baat Chalay Meri Raat Katy....!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain