Damadam.pk
Royal-blue's posts | Damadam

Royal-blue's posts:

Royal-blue
 

مجھے ان-باکس لے چلو🙈🙊
یہاں مجھے ڈر لگتا ہے🥺🥺

Royal-blue
 

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے🙂💫🥀
ہم تو CUte ہو کر بھی SingLe رہے گئے😂💥✨
🙈🙈

Royal-blue
 

سنو تم مجھے پسند آگٸ ہو😜
اغواہ کرو یا پروپوز ؟🙈

Royal-blue
 

pari pari ha ik pari Aaaman sy aa giri samny mery khari mjhy us sy pyaar ho gya... Hayeee dil da Qaraar kho gaya...

Royal-blue
 

یوں ہی نہیں بدنام ہو تم اہل جہاں میں خنجر جو چھپا رکھا ہے اپنی زباں میں

Royal-blue
 

لکھ کر دیتا ہوں تمہیں ردِ انا کا تعویز
پھر کبھی وہ ضد پہ اڑ جائے تو پیسے واپس
میں نے کاٹا ہے میاں بیس برس کا چِلہّ
وه تیرے پاؤں نہ پڑ جائے تو پیسے واپس

Royal-blue
 

اِس سے پہلے کہ کوئی اِن کو چُرا لے، گِن لو
تُم نے جو درد کیے میرے حوالے، گِن لو
چل کے آیا ھُوں، اُٹھا کر نہیں لایا گیا مَیں
کوئی شک ھے تو مرے پاؤں کے چھالے گِن لو
جب مَیں آیا تو اکیلا تھا، گِنا تھا تُم نے
آج ھر سمت مرے چاھنے والے گِن لو
مکڑیو ! گھر کی صفائی کا سمَے آ پہنچا
آخری بار در و بام کے جالے گِن لو
زخم گننے ھیں اگر میرے بدن کے، یاراں !
تُم نے جو سنگ مِری سَمت اُچھالے، گِن لو
خُود ھی پھر فیصلہ کرنا کہ ابھی دن ھے کہ رات
شوق سے گِن لو اندھیرے، پھر اُجالے گِن لو
اب نہیں کرتا کسی پر بھی بھروسہ کوئی
گر نہیں مُجھ پہ یقیں، شہر میں تالے گِن لو
مَے کدے میں کئی مشکوک سے لوگ آئے ھیں
ان کو پِلوا دو مگر اپنے پیالے گِن لو
تُمہیں کرنی ھے گر احباب کی گنتی فارس !
آستینوں میں چُھپے دُودھ کے پالے گِن لو

Royal-blue
 

جب دُعائیں بھی کچھ اثر نہ کریں
کیا کریں، صبر ہم اگر نہ کریں
اُن کو احساسِ دردِ دل کیسا
مر بھی جاؤں تو آنکھ تر نہ کریں

Royal-blue
 

ﮨﻢ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮨﯿﮟ، ﺗﻮ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ؟
ﮨﺎﮞ ﺍﮔﺮ ﺣﺮﻑِ ﻏﻠﻂ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ، ﻣﭩﺎ ﺩﻭ ﮨﻢ کو

Royal-blue
 

دل میں اک شاخ بہرطور ہری رہتی ہے
تیری تصویر نگاہوں میں بھری رہتی ہے
آپ کے شہر کراچی میں سمندر ہے مگر
شہر لاہور میں سنتے ہیں پری رہتی ہے
ایسے رہتی ہے بھرے گھر میں وہ آسیب زدہ
جیسے راوی میں کوئی بارہ دری رہتی ہے
کیوں نہیں آگ بجھاتی یہ کسی دامن کی
چشمِ عشاق جو پانی سے بھری رہتی ہے
عشق کا رنگ کبھی زرد نہیں ہوسکتا
چڑھ کے سوُلی پہ بھی یہ آگ ہری رہتی ہے
تیری آنکھیں بھی ہیں مقروض کئی خوابوں کی
میرے زخموں کی بھی کچھ چارہ گری رہتی ہے
خواب بنتے ہیں بگڑتے ہیں بکھر جاتے ہیں
اور تا عمر یہی جلوہ گری رہتی ہے
میں جو حیراں ہوں تمہیں دیکھ کے کامی صاحب
طاقِ نسیاں پہ مری عقل دھری رہتی ہے

Royal-blue
 

مجھ کو جادو نہیں آتا تھا پری سے سیکھا
بن گیا آپ بھی ... پتھر کی بنا دی وہ بھی
میں نے اِک راہ نِکالی تھی زمانے سے الگ
تو نے آتے ہی زمانے سے مِلا دی وہ بھی

Royal-blue
 

خبر نہیں ہے کہاں کب کسی کو لگ جائے
تمہارے ہجر کی دیمک ہنسی کو لگ جائے
یہ بددعا کی طرح عشق بھی مصیبت ہے
جو اس سے جان چھڑائے اُسی کو لگ جائے

Royal-blue
 

آہ وہ ياديں کہ اس ياد کو ہو کر مجبور
دل مايوس نے مدت سے بہلا رکھا ہے
حسرت موہانی

Royal-blue
 

شاید کوئی نہ مانے لیکن ذہنی بیماری کے سب سے بڑے ذمہ دار اپنے گھر والے ہوتے ہیں 💔🙂

Royal-blue
 

بُزرگ ، مُتقّی ، تاجّر ، مُحلے دار سے تُو
ہمارا پُوچھ کبھی آ کے تین چار سے تُو
تُجھے خبر نہیں کتنی طویل ہوتی ہے
جو بات آنکھ سے کرتا ہے اختصار سے تُو
میں پہلی بات پہ ماتّم کروں یا دُوجی پر
یقین سے میں گیا اور اعتبار سے تُو
اے دل سلام تُجھے تیری دھڑکنوں کو سلام
جو اپنا کام چلاتا ہے انتظار سے تُو
اسی لیے تُجھے ہر بار مات ہوتی ہے
کوئی سبق نہیں لیتا ہے پچھلی ہار سے تُو
خود اپنے آپ کو آواز دیتا رہتا ہوں
پُکارتا تھا مُجھے جس طرح سے پیار سے تُو

Royal-blue
 

تینو ساڈے ورگی نئی چڑھنی
اسی یار دی اکھ چوں پیتی اے ❤️🖤

Royal-blue
 

Hum kre'n baat toh daleelo'n se radd hoti hai'n...
ہم کرے بات دلیلوں سے رد ہوتی ہیں
Uske honto'n ki khamoshi bhi sanad hoti hai'n...
اس کے ہونٹوں کی خاموشی بھی سند ہوتی ہیں
💔💔💔💔💘🖤🖤
یہ میں نے کب کہا کہ میرے حق میں فیصلہ وہ کرے ۔۔
Ye Maine kab kaha ke mere haq me faisla kre...
اگر وہ مجھ سے خوش نہیں تو خود سے جدا کرے.۔۔
Agr wah mujhse khush nhi toh khud se judaa Kre...
میں اس کے ساتھ جس طرح گزارتا ہوں زندگی۔۔
Main uske sath jiss trah guzaarta hun zindgi...
اسے تو چاہیئے کے میرا شکریہ ادا کرے ۔۔
Use toh chahiye ke mera shukriya adaa kre...🤝

Royal-blue
 

𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 azlan_writes_04 |||𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐏𝐨𝐬𝐭 |||| 𝐒𝐡𝐚𝐫𝐞
•اسی لٸے تو سب سے ذیادہ بھاتی ہو ✨🖇️
کتنے سچے دل سے جھوٹی قسمین کھاتی ہو.

Royal-blue
 

#تہزیب حافی
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوں
جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
اس نے جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں
چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
بات دریاؤں کی سورج کی نہ تیری ہے یہاں
دو قدم جو بھی مرے ساتھ چلا بیٹھ گیا
بزم جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص
جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ گیا

Royal-blue
 

ایک تازہ غزل ۔۔۔
ہمارے آنے والے دن تو خواب میں بدل گئے
مگر جناب آپ کس حساب میں بدل گئے
وہ با حیا حیا کے اس مقام پر پہنچ گیا
کہ اس کے نین نقش تک نقاب میں بدل گئے
وہ جنگ رک گئ تو ٹینک رنگ پھینکنے لگے
کمان میں جو تیر تھے گلاب میں بدل گئے
نجانے کس کے ہاتھ آ گیا نظام ِ ابر و باد
ہمارے گاؤں کے کنوئیں شراب میں بدل گئے
وہ میرے پاس سے اٹھا تو میرا رزق اٹھ گیا
دہن میں جو نوالے تھے لعاب میں بدل گئے
جو شعر میں نے کاٹ کے رکھے ہوئے تھے اک طرف
تری نظر پڑی تو انتخاب میں بدل گئے
تہذیب حافی