ایسا مومن دوست تلاش کرو، جو اللّٰہ کی اطاعت میں آپ کی مدد کرے آپ کوخیر پر ابھارے، شَر سے ڈرائے آپ کو اس سے جب بھی پہنچے خیر ہی پہنچےبار بار تمہیں شرعی پردہ کرنے کے لئے نصیحت کریں اور یاد دلائے کے یہ فرض ہے میری ایمانی ساتھی اور یہ لازمی کرنا ہے جو خود کو مومن اگر مانتی ہے جو خود کو حضرت فاطمہ ؓکی غلام مانتی ہے وه ان کے نقش قدم پر چلیں گی لازمی اگر نبی کے اہل سے محبت ہے تو ان کے نقش قدم پر چلو نہیں چلتی تو ائندہ جھوٹی دعوے نہ کرو بس
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اس لئے سوچ سمجھ کر دوست بنائے بے دینوں کو دوست نہ بناۓ ۔۔۔۔
*#شرعی پردہ فرض ہے تم پر *
*#شرعی پردہ اب کرنا ہی کرنا ہے بس*
*#اللہ کے رنگ میں رنگ جاؤ *
💝۔
انسان کے پختہ ہونے میں مشکلات اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ جن لوگوں کی زندگی میں آسانیاں ہی آسانیاں ہوں ان کی شخصیت میں جھول رہ جاتا ہے وہ کمزور شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔
بالکل اسی طرح جیسے مٹی کو گوندھ کر اینٹ کی شکل دی جاتی ہے پھر اسے دھوپ پر سکھایا جاتا ہے اب وہ اینٹ تو ہوتی ہے مگر کچی ، کمزور ۔
*اور جب اسی اینٹ کو بھٹی میں ڈال کر پکایا جاتا ہے تو وہی کمزور اینٹ تپ کر کندن بن چکی ہوتی ہے خود بھی مضبوط ہو چکی ہوتی ہے اور اپنے ارد گرد کو بھی مضبوطی عطا کرتی ہے*
*مشکلات سے گھبرائیے نہیں یہ تو صرف آپ کی کمزوری دور کرنے آتی ہیں ۔۔*
*زندگی میں باتیں کرنا نہیں ، باتیں سمجھنا اور عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔*
*کتنے آرام سے ہم یہ کہہ کر اپنوں کے حق ادا کرنے سے فرار حاصل کرتے ہیں* ۔ کہ
we can’t please everyone.
⚖️ *ہاں ! ہر ایک کو ہم راضی نہیں کر سکتے*۔
مگر کبھی سوچا کہ یہ جملہ ان پر apply ہم زیادہ کر کے اپنی مرضی کرتے ہیں ۔
*جن کا حق تھا کہ ہم ان کو راضی رکھنے کی بھر پور کوشش کرتے*..
🔅 *کیونکہ رب العزت نے ہمیں ان کے ساتھ رشتوں میں باندھا ہے۔*
*سوچیۓ گا ضرور ! علم کا درست استعمال بھی سیکھیۓ۔*.
جب آپ کچھ تکلیف دہ محسوس کریں اور کسی خاص شخص کو جا کر اپنے احساسات بتائیں اور وہ آگے سے کہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔تم بدگمان ہو رہے ہو۔ تم غلط محسوس کر رہے ہو ۔تو اس کی مثال ایسے ہے جیسے آپ کے جسم کے کسی حصے میں شدید درد اٹھ رہا ہو اور آپ کسی اپنے کو بتاو کہ مجھے یہاں درد ہورہا ہے اور وہ آپ سے کہے : "ایسا کچھ نہیں ہے۔تم بدگمان ہو رہے ہو۔ تم غلط محسوس کر رہے ہو"
یاد رکھیں! آپ کسی کی بات کی نفی کرسکتے ہیں، کسی کی رائے کی نفی کرسکتے ہیں، کسی کے نظریات کی نفی کرسکتے ہیں، مگر کسی کے "احساسات " کی نفی نہیں کرسکتے ۔
جانتے ہیں کیوں ؟
کیونکہ آپ کے احساسات وہ واحد چیز ہیں جو آپ کو خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان پر کنٹرول نہیں ہے۔جو آپ کے احساسات کی نفی کرے اس کو بتانے سے پرہیز کرلیں۔
*تمھیں اتنا مضبوط ضرور ہونا چاہیے کہ جب کبھی ٹوٹ جاؤ تو لوگوں کی توجہ تمھیں مطلوب نہ ہو۔ جب گر جاؤ تو کسی سہارے کی طرف نہ دیکھو۔ جب ہارو تو پھر سے جیت کی کوشش کرو۔ جب بکھرو تو خود کو خود دلاسہ دے سکو۔ امید کمزور پڑے تو یقین کی راہیں خود دیکھ سکو۔ کچھ کھو دو تو نعم البدل ملنے تک انتظار کر سکو۔ ہاں تمھیں خود ہی خود سے محبت کرنی ہے۔ اپنے اس دل کی صحت کا خیال خود رکھنا ہے۔ جب اسے کسی حوالے کرو گے تو کوئی جیسے چاہے اسے توڑ سکتا ہے۔ جیسے چاہے اس سے کھیل سکتا ہے۔ ہاں اگر تم خود اپنے دل سے محبت کرو گے تو اس میں عافیت داخل کر سکو گے۔ لیکن شرط ہے کہ تمھارا من اللّٰه کی محبت میں مبتلا ہو۔ اور تمھیں اس کے سوا کسی کی طلب نہ ہو۔ اور نہ اس کے سوا کوئی تمھیں جان پائے ، نہ پڑھ پائے اور نہ تم کسی کو اتنا اختیار دو .....!!!!*♥️🌼💦🤍🙂
*بعض اوقات پچھتاوے ہماری اپنی غفلتوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔۔۔!!*
*اس سے پہلے کہ کوئی ایسا پچھتاوا ہماری زندگی کا روگ بن جائے۔۔۔آئیے زندگی کا ایک ایک قدم پھونک پھونک کر اٹھائیں۔۔۔دوسروں کی زیادتیوں کو نظر انداز کرتے ہوئےان کو ان کے حقوق سے بڑھ کردیتے ہوئے۔۔اپنے دینے کے پیمانے کو لینے کے پیمانے سے بڑا رکھیےاسی میں ہی سکون اور اللہ کی خوشنودی ہے۔۔۔!!!*
اس بات پر یقین رکھوی...
کہ تمھارا رب انسانوں کی طرح نہیں ہے.
کہ تمھاری کسی ایک خامی...تمھاری کسی ایک غلطی ہر تمھارا اخلاص فراموش کردے... تمھاری اچھائیاں بھول جائے.. تمھاری معافیاں اگنور کردے...
وہ قدردان ہے.. بہت قدر کرنے والا....♥️
خواہ وہ کسی آنسو کی قدر ہو... یا گناہ کے بعد کسی ندامت بھری معافی کی... یا اسکی محبت میں مسکرانے کی... وہ ہر ہر عمل سنبھال کررکھتا
*کبھی نہ کبھی یا کہیں نہ کہیں ہم اپنی امیدیں دنیا والوں سےجوڑ لیتے ہیں پھر مایوس ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔♥️جبکہ ہماری امیدوں کا مرکز صرف اللّٰه ہونا چاہیے ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ اس کے اختیارات لا محدود ہیں۔ زمین والے کچھ بھی کہیں۔۔۔۔۔♥️حکم اللّٰه کا چلتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظورِ ربّ ہوتا ہے*
🌸 میرے الفاظ 🌸
*یہ زندگی تو ایک امتحان ہے۔ یہاں ایک دن تم خوش ہو گے دوسرے دن اداس۔*
مشکلات سے سبھی گزرتے ہیں اور گزرتے رہیں گے۔۔ بس تکالیف پر تمھارا ردعمل اور تمھارے الفاظ بتاتے ہیں کہ تم ٹیسٹ میں پاس رہے یا فیل۔۔
جب بھی اداس یا غمزدہ ہو
ہمیشہ یاد رکھو صرف الہ ہی تمھاری زندگی میں خوشی و مسرت لا سکتا ہے۔
تمھارا رب کہتا ہے ” اور یہ کہ اسی نے ہنسایا اور اسی نے رلایا“ سورت النجم آیت ٤٣
اس لیے اس ہی پر بھروسہ رکھو
اور *صرف اسی سے امید لگاٶ*
صبر اور برداشت سے کام لیتے جاٶ کیونکہ جلد ہی تمھاری آزماٸش ختم کر دی جاۓ گی اور پھر یہ محض ماضی کا حصہ بن جاۓ گی۔ ۔۔
*پیچھے کیا رہ جاۓ گا؟صرف تمھارا ری ایکشن کہ تم اللہ کے بندے بنے رہے یا نافرمان۔
*🌴کبھی نـــــہ کبھی یا کہیں نـــــہ کہیں ہم اپنی امیدیـــــں دنیا والـــــوں سےجوڑ لیتے ہیں پھر مایـــــوس ہوتے ہیں*
*جبکـــــہ ہماری امیـــــدوں کا مرکز صرف اللّٰـــــہ ہونا چاہیے ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ اس کے اختیاراتــــــــــ لا محدود ہیں۔ زمین والے کچھ بھی کہیں،*
*حکم اللّٰه کا چلتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور ربّــــــــــ ہوتا ہے*
🌸 میرے الفاظ 🌸
نتیجے معنی رکھتے ییں۔ ہر اس فیصلے کے جو آپ نے کیا ہے۔ کس کا ساتھ نبھانا ہے۔ کس کو چھوڑ جانا ہے۔ اور کب بولنا ہے۔ کب رک جانا ہے۔ سب اپنے ہی ہاتھ میں ہوتا ہے۔ مگر بہت کم لوگ اس حقیقت کو سمجھ پاتے ہیں۔ اور اپنا قبلہ درست کر لیتے
ایسا کوئی دن آپ نہیں گزرنے دیتے جس میں آپکو جسم میں کہیں درد ہو اور آپ دوا نہ ل۔ ۔۔۔
تو اس درد کا کیا جو روح کو ہوتا ہے⁉️ کیا کبھی آپ نے وہ محسوس کیا؟ یا اس درد کی دوا کی ؟
*کیسے پتہ چلتا ہے آپکی روح درد میں ہے؟*
🕌جب آپ کا دل نماز میں نہیں لگے گا اور جلدی جلدی رکوع اور سجدے کر کے نماز میں چوری کرنے لگیں گے!!
💔جب آپکو الجھن ہو گی آپکے کسی بھی قریبی کی کامیابی دیکھ کے!!
🗣️جب آپ کو دیر نہیں لگے گی جھوٹ بولنے میں اور ذرا سی بات پہ بے وجہ جھوٹ بولنا آسان ہوگا!!
تب
تب آپکی روح کو درد ہوگا!!
*کیونکہ روح اللہ کیطرف سے ہے، اگر اسکے احکام پہ نہ چلے تو تھک جاتی ہے، بیمار پڑ جاتی ہے اور اسکی شفا احکام الہی کی پیروی ہے*
یاد رکھیے! *بیمار روح کو کوئی شوق نہیں ہوتا اپنے رب کومنانے
🌸 میرے الفاظ 🌸
ہر کوئی گلہ کرتا ہے۔ لوگ برے ہیں زمانہ خراب ہے۔ جاہل عوام ہے۔ پر میں یہ سوچ سوچ کے ہلکان ہو گئی ہوں کہ یہ خراب زمانہ۔ یہ برے لوگ اور یہ جاہل عوام ہے کون؟ اور کہاں سے آئے ہیں یہ سب؟ جب کہ ہر آدمی یہی گلہ ہے؟
زندگی بہت رفتار سے چلتی ہے۔اتنی تیزی سے کہ زندگی کی بھاگ دوڑ میں پتہ ہی نہیں چلتاکہ ہم نے کب کس مقام پر خود کو کھو دیا_کبھی زندگی دوسروں کی ضرورتیں پوری کرتے ہوئے گزر جاتی ہے تو کبھی خود کو صحیح ثابت کرنے کی ضد میں ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے__ اور پھر ایک مقام آتا ہے جب سب کی ضرورتیں بڑھتی جاتی ہیں اور ہماری تھکن بھی
روح تو کب کی تھک چکی ہوتی ہے اور وجود بھی تھکنے لگتا ہےاور دل کرتا ہے بس کسی طرح کہیں سکون ملے اور ہمیشہ کے لیے ہی صحیح لیکن سکون کی نیند سو جائیں ___سب کو خوش کرنے کی کوشش کرتے رہ پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔کسی سے اپنائیت محسوس نہیں ہوتی۔اپنوں کی دنیا بھی ایک اجنبیوں کی نگری ہے__
تو پھر لوٹ آئیں اپنے اللہ کی طرف جوآپ کی نیکیوں کا سب سے بڑا قدردان ہے___. اپنے مق
🌸 میرے الفاظ 🌸
کسی بھی بری لت کو چھوڑنے کا بہت آسان طریقہ ہے
سب سے پہلے اسکو قبول کریں کہ یہ عمل بڑا ہے اسکے بعد خود سوچیں کے آپکو اس کے علاوہ اور کونسا کام ہے جس میں بنا کسی نقصان کے آپ لطف اندوز ہو سکتے ہوں
مثلا پورنگرافی کا عمل ترک کرنا ہے تو آپکو دوسرا کوئی مثبت کام مثلا ورزش دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بچوں کو وقت دینا یعنی ایسا کام جو آپ کو مثبت ہو اور آپکو لطف دیتا ہو اسکو کرنا شروع کر دیں اور اسکو کم از کم 15 منٹ سے شروع کریں اور ایک گھنٹے تک لے جائیں انشاءاللہ 30 سے 60 دن میں آپ اس عادت سے نکال آیئں گے
🌸 میرے الفاظ 🌸
کبھی کبھی انسان انسانوں اور چیزوں کے پیچھے اتنا بھاگتا ہے ... کہ پیروں کے بجائے اس کے دل پر چھالے پڑ جاتے ہیــــں ......!!!
اس لیے دنیاوی چیزوں کے پیچھے زیادہ مت بھاگیں اور ہنسی خوشی زندگی گذاریں اور دین سے جڑے رہیں۔ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔
کسی کی نگاہ میں خاص بن کر کیا کرو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
جو چاہتے ہو مل بھی گیا تو کیا کرو گے ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
لاحاصل کو کر کے حاصل پھر بھی سکون نہ پاؤ گے تو کیا کرو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
محبتوں کی دوڑ میں لگے ہو اس قدر دنیا کی چاہتوں کو پا کر کیا کرو گے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!؟؟؟؟
سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
ختم نہ ہوگی کبھی یہ حسرتیں یہ محرومیاں یہ چاہتیں ۔۔۔۔۔۔!!!!
ایک کو اگر پاؤ گے توکسی اور کی طلب میں لگ جاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔
تو سب چھوڑ کر بس رب کو رکھ راضی۔۔۔۔۔۔۔!!!!
سکون تم رب کی راہ میں ہی پاؤ گے ۔۔۔۔۔۔!!!
جہاں مرنے کے بعد بھی تم اللہ کی رحمت کو پاؤ گے۔۔۔۔۔۔!!
*🍂عورت معاشی ،سماجی اور معاشرتی طور پر کمزور کیوں ہے ۔۔۔۔؟*
💰وراثت میں بیٹی کا حصہ ہوتا ہے، *جب والدین اپنی بیٹی کو حق وراثت سے محروم کرتے ہیں،بھائ بہنوں کے حصوں پر قابض ہوجاتے ہیں ۔ تو شوہر اپنی ذندگی میں بیوی کو کس طرح کچھ دینے کا حوصلہ کرے گا*۔۔
👈🏻جب والدین شرعی حق نہیں دینا چاہیں گے ،بھائ بہنوں کو والد کی جائیداد سے بے دخل کر دیں گے ۔۔۔۔
*🔥عورت اصل میں یہیں سے کمزور ہوتی ہے ۔۔۔ہم یہ بات نظر انداز کر کے سارا ملبہ شوہر پر نہیں ڈال سکتے۔۔۔۔*۔
*آپ بہت خاص ہیں🌹*
خود کو سنبھال کے رکھا کریں
اپنا خیال رکھا کریں
خود کے لئے سجا کریں
خود کو سپورٹ کیا کریں
خود کے لئے ہنسا کریں
خود کی خود دوست بن جائیں😊
رات کے اندھیرے میں روتی ہیں نا جو آپ
*اللّٰہ سب جانتا ہے✨*
وہ آپکی اذیتوں کو سمجھتا ہے
یہ دنیا آپکو نہیں سمجھے گی
لیکن اللّٰہ آپکو سمجھتا ہے
*تنہائی میں اس اللّٰہ سے باتیں کیا کریں*
اپنے دن بھر کی باتیں بتایا کریں
آپکو کسی دنیاوی سہارے کی ضرورت نہیں آپ خود بہت مضبوط ہیں بہت خاص ہیں
*اپنا خیال رکھا کریں♥️*.
ایک وقت ایسا بھی جب چننا پڑتا ہے ایک طرف رحمن کا راستہ ہوتا ہے دوسری طرف شیطان کا
دل کہتا ہے آخری بار۔۔۔۔۔۔
دماغ کہتا ہے اب نہیں۔۔!
پھر جو رحمن کا رستہ چن لیتا ہے وہ بھی آسمانوں پہ چن لیا جاتا ہے خاص کر لیا جاتا ہے پھر اسکے کام بنتے چلے جاتے ہیں۔۔بعض تمنائیں شیطان اور نفس کا دھوکا ہوتی ہیں اور ہم اسے خواہش سمجھ کر پورا کرتے رہتے ہیں
۔۔جب کبھی چناؤ کاوقت آئے آپ رحمن کو ہی چن لیجے گا کیونکہ اللہ اپنے بندوں سے بے انتہاء محبت کرتا ہے اور یہی صحیح راستہ ہے ♥️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain