*دل اگر بوجھل ہے تو اسے سجدے میں جھکا دو*
*لفظ نہیں ملتے تو خاموش گفتگو میں اللہ کو ہر قصہ سنا دو🌻*
*علم کے راستے میں ہمارے گناہ ہی رکاوٹ بن جاتے ہیں. آپ جب بھی علمِ دین کے راہی بنیں تو کثرت سے استغفار کیا کریں کیونکہ ہمارا استغفار کرنا گناہ کی اس دیوار کو کھوکھلا کر دے گا ان شاء اللّٰہ...!*. اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز عصر ادا کرلیں 🧭
*حوصلہ وامید رکھئے*
*کسی بھی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ زندگی سے نفرت کرے اور مایوسی کا شکار ہو۔ اللّٰہ تعالی مناسب وقت پر بندے کو فراخی وخیر نصیب فرمادیتا ہے۔ بس بندے کے لئے ضروری یہی ہے کہ وہ ہر پریشانی کا مقابلہ صبر سے کرے اور اسے اللّٰہ کی طرف سے اپنا مقدر سمجھے۔*♥️۔
*ہر لمحہ اپنی ذات پہ غوروفکر کیا کریں۔ ربّ نے آپ کو جسمانی تکالیف سے محفوظ رکھا ہےتو شکر کریں۔ دل و دماغ پرسکون ہیں تو شکر کریں۔ عبادات کی توفیق ملی ہے تو شکر کریں۔ زندگی کے لمحات جی رہے ہیں تو شکر کریں۔ جب سکون میسر ہے تو اس رب کو نہ بھولیں جس نے آپ میں سکون اتارا ہے*۔ ♥
❣️جیسےزندگی گزاریں گے ویسے ہی موت آۓ گی
حیرت کی بات ہے نا ۔۔۔۔
نمازیں قضا کرکے لوگ سجدے کی حالت میں مرنا چاہتے ہیں۔
گنگناتے گانے ہیں مگر مرتے وقت کلمہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ ❕❔
جس حال میں مرنا پسند کرتے ہیں، اس حال میں زندگی گزارنا شروع کردیں۔ ا
**زندگی میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو وہ کسی مصلحت کی (وجہ) سے ہوتا ہے ... غلط ہوتا ہے تو اسلئے کہ ہم صحیح کو جان سکی ... لوگ بدلتے ہیں تاکہ ہم ان کے اصلی چہرہ جان سکیں اور کبھی کبھی اچھی چیزیں کھو جاتی ہیں تاکہ ہمیں اس سے بہتر چیزیں مل سکیں ... ♥️🖇️* _الحمدللہ علی کل حال_💕💐
ہر شخص کا الله پاک سے مختلف رشتہ ہوتا ہے۔ کسی کا محبت کا کسی کا دوستی کا ،،، الله ﷻ سے اپنے رشتے کو محسوس کرے ۔۔ان پہ یقین رکھیں ۔۔۔اتنا کامل یقین کہ الله جی سے اپنی ہر بات منوا سکے ۔۔۔یقین کرے الله ﷻ کی محبت کہ علاوہ کسی کی محبت میں سکوں نہی ۔۔الله ﷻ کہ علاوہ کسی کی بھی دوستی لازوال نہیں ۔۔۔ان سے اچھا کوٸ دوست نہی ۔۔۔الله ﷻ سے دوستی کر لیں ۔۔۔پھر کوٸ مشکل ۔۔مشکل نہی رہے گی،،،کوٸ تکلیف اذیت نہیں بنے گی۔۔۔۔ اپنی ساری باتیں الله جی سے کریں ۔۔۔وہ سنے گے بہت غور سے سنے گے ۔۔۔الله ﷻ سے لاڈ پیار سے مانگیں وہ ضرور نوازۓ گے ۔۔۔وہ ہاتھ پھیلاے ہوئے کو اپنے در سے خالی نہیں لوٹاتے ،،،وہ تو جھولیاں بھرتے ہے،،،، ♥️
*یا رب!!🤲*
*مجھے صحت چاہیے آپ کی راہ پہ کام کرنے کے لیے🍃*
*مجھے مال چاہیے آپ کی راہوں پہ خرچ کرنے کے لیے🌸*
*مجھے شعور، عقل اور قوت چاہیے تا کہ آپ کی راہ پہ دوڑ سکوں🫀*
*نیک ساتھی چاہیئیں جس کے سنگ آپ کے راستے پہ محنت کر سکوں🫂*
*آپ میری کمزوریوں کو دور کر دیں اور مجھے اپنی رحمتوں سے نواز دیں۔🤲*
*
*مدینہ کی چٹائی پہ بیٹھ کر
جو قیصر و کسرٰی کی بادشاہت کی دھجیاں اڑا دے اس بارعب صحابی کو عمر فاروقِ اعظمؓ کہتے ہیں
رضی اللہ تعالیٰ عنہ❣️
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
انسانیت رحم دلی اور اخلاقیات کا نام ہے۔انسان ہونا ہمارا انتخاب نہیں بلکہ قدرت کی عطا ہے لیکن اپنے اندر انسانیت بناے رکھنا ہمارا انتخاب ہے🖤🥀
"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے"
آمین️🤲❤️.
ایک دن دیکھنا! تم خود مُسکراتے ہوئے کہو گی کہ اللہ نے میری دعا ایسے قبول کی ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ تم کہو گے کہ اللہ نے معجزہ کر دیا ہے، جس کا میں نے کبھی تصّور بھی نہیں کیا تھا اور دیکھنا! یہ کہتے ہوئے تمہاری آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے اور تمہارا دل جو اتنا سفر کرتے کرتے تھک چکا تھا، اب وہ سُکون میں ہو گا۔🌸❤️😇
رَبِّ اغْفِرْ لِي ، وَتُبْ عَلَيَّ ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
اے رب، مجھے معاف کر، اور میں تائب ہوں ، کیونکہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
🙏❤️🤲
*جو رب اس اتنے بڑے آسمان کو بغیر ستونوں کے کھڑا کر سکتا ہے۔ وہ مشکل حالات میں اکیلے بندے کو بھی کھڑا کر سکتا ہے۔ بس اس پر یقین ہونا چاہئے کہ وہ ساتھ ہے اس نے آسمان کو تھاما ہوا ہے تو وہ مجھے بھی گرنے نہیں دے گا، تاریکیوں میں وہ روشنی کی کرن ضرور دکھاۓ گا✨*
کوئی بھی آیت آپکے سامنے یوں ہی نہیں آتی وہ "آپکے " لیے آتی ہے کبھی دلاسہ بن کر ، کبھی آپکے کسی سوال کا جواب بن کر، کبھی آپکی کسی دعا کا جواب بن کر تو کبھی آپکو گناہوں سے روکنے کے لیے... تدبر اور غور و فکر سے کام لیا کریں آپکو اس رب سے زیادہ کوئی جان ہی نہیں سکتا تو آیتوں کو بس " یونہی" پڑھ کر سن کر نا گزار دیا کریں آپکے سامنے وہی لایا جاتا ہے جو آپکے لیے ہوتا ہے...🌸
عیدالاضحٰی مبارک ہو۔۔
اﷲﷻ سے دعا ہے کہ یه عید آپ اور آپ کے
اہل وعیال کیلیے خوشیوں اور ایمان میں اضافے کا باعث بنے آمِین۔
ثُمَّ آمِیۡنَ يَا رَبِّ الۡعٰلَمِیۡن.
خوش رہیں___خوشیاں بانٹیں__دُعاوں میں یاد رکھیں.
*کل عرفہ کا دن یوم الدعاء ہے♥️۔۔اللّٰہ سے دعائیں مانگیں صبح سے شام تک ہر گھڑی ہر لمحہ🕰️۔۔اس یقین کے ساتھ کے اللّٰہ آپ کی دعائیں قبول کرے گا*۔🥺۔ *وہ دعا جو ابھی تک قبول نہیں ہوئی وہ مانگیں وہ تکلیف جو آپ کو درد دے رہی تھی اس کے دور ہونے کی دعا کریں*🍂۔۔ *اللّٰہ کے سامنے اپنی مناجات پیش کریں وہ قبول کرنے والے ہے*۔♥️۔ *اس دن جہنم سے بہت سی گردنیں چھڑائی جاتی ہیں اللّٰہ سے دعا کریں ہمیں جہنم کی آگ سے بچائے*۔🌺۔ *ہدایت کی دعا کریں صراط*
*مستقیم پر چلنے کی دعا کریں ۔۔اپنی بھلائی کے لیے دعا کریں اپنے نیک نصیب کی دعا کریں ہر گھڑی قبولیت کی گھڑی ہے ان لمحات کو ضائع مت کیجے گا۔۔مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا* ۔۔💘✨۔
aj barish Howe ab ruk Gaye ha
*الله سے انسان محبت کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ....الله بھی اس سے محبت کرے مگر...محبت کے لئے وہ کچھ دینے کو تیار نہیں....الله کے نام پر وہ وہی چیز دوسروں کو دیتا ہے جسے وہ اچھی طرح استمال کر چکا ہو یا پھر....جس سے اسکا دل بھر چکا ہو....چاہے وہ لباس ہو یا جوتا....*
*وہ خیرات کرنے والے کے دل سے اتری ہوہی چیز ہوتی ہے اور اس چیز کے بدلے وہ الله کے دل میں اترنا چاہتا ہے....!!!*
*اللہ کی خاطر دوسروں کو اچھی چیز دیجئے*
*کبھی ہمت ہارنے لگو تو دل کو بس اتنا سمجھانا کہ جو ہو رہا ہے، اس میں اللہ کی رضا ہے اور جو ہو گا، اس میں بھی اللہ کی رضا ہو گی۔
پتا ہے! ہم بے سکون تب ہوتے ہیں۔۔۔ جب ہم اللہ پہ اس طرح یقین نہیں رکھتے، جیسے رکھنا چاہیئے۔ پھر ہمارا دل بے چین رہتا ہے اور ہر چیز بے معنی اور اُداس سی لگتی ہے۔
*اس لیے ایک لمبی سانس لو اور گزرا ہوا اچھا وقت یاد کرو اور اگر یاد کرنے کو گزرا ہوا اچھا وقت بھی نہیں مل رہا تو آنکھیں بند کر کے ایک دفعہ ان تمام مراحل پہ نظر دوڑاؤ، جن پہ اللہ نے تمہارے کہنے سے پہلے ہی سنھبال لیا تھا۔ اس کی نعمتیں یاد کرو، اس کی حکمتیں یاد کرو، اس کی طاقتیں یاد کرو، رات کا دن میں اور دن کا رات میں بدلنا یاد کرو۔
*اور آخر میں اس کا وعدہ یاد کرو کہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے، ہر اندھیری رات کے بعد چمکتا ہوا سویرا ہے اور اسے اپنے قریب محسوس کرو
*رب کو منا لیں ابھی وقت ہے ابھی سانس چل رہی ہے ابھی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اسے منا لو یقین🦋🍁🦋 جانو وقت بہت کم ہے زندگی بیت جلد گزر جانے والی ہے پیچھے رہ جانے والے اعمال ہیں بس۔۔۔*۔🍁🦋🍁
دن بھر کے بے شمار لمحوں میں چند لمحے مخصوص رکھیں جس میں آپ اللّٰہ سے باتیں کریں. بندے اور اللّٰہ کے درمیان سب سے گہرا خاموش تعلق ہے اور سب سے زیادہ راز بھی اسی میں ہوتے ہیں...!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain