Damadam.pk
Ruhi_786_pk's posts | Damadam

Ruhi_786_pk's posts:

Ruhi_786_pk
 

ایک دن دیکھنا! تم خود مُسکراتے ہوئے کہو گے کہ اللہ نے میری دعا ایسے قبول کی ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ تم کہو گے کہ اللہ نے معجزہ کر دیا ہے، جس کا میں نے کبھی تصّور بھی نہیں کیا تھا اور دیکھنا! یہ کہتے ہوئے تمہاری آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے اور تمہارا دل جو اتنا سفر کرتے کرتے تھک چکا تھا، اب وہ سُکون میں ہو گا۔
#اِن_شاءاللہ_تعالیٰ! آمین یارب العالمین🤲. اپنے مقامی وقت کے مطابق نماز عشاء ادا کر لیں 🧭

Ruhi_786_pk
 

🌸🌷 میرے الفاظ 🌷🌸
*مجھے کسی سے کوئی امید نہیں*
سوائے اللہ کی ذات کے
*وہی میرا رب ہے وہی میرا سب ہے*
🌷ارجع الی ربک ۔۔۔۔۔۔لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف 🌷

Ruhi_786_pk
 

اللّٰہ کو پانے کا سفر اتنا آسان ہوتا تو حضرت یعقوب کی آنکھوں کی روشنی نہ جاتی۔۔ ایمان کمزور پڑ جاتا ہے،، کوئی بات نہیں۔۔ قدم لڑکھڑا جاتے ہیں،، کوئی بات نہیں۔۔ دل گھبرا جاتا ہے،، کوئی بات نہیں۔۔ رونا بھی آتا ہے،، کوئی بات نہیں۔۔
مگر اس سب کے بعد بھی آپ کا بھروسہ نہیں ٹوٹنا چاہیے،، *چلتے چلتے تھک بھی گئے ہوں تو قدم رکنے نہیں چاہیئے۔۔* پھر یہیں پہ اللّٰہ اس پیارے بندے کو ملتے ہیں۔۔ وہ جو سفر کرتے رہتے ہیں۔۔ وہ جو گر کر بھی تھکتے نہیں۔۔ بھٹکتے نہیں۔۔ اور یہی یقین آپ کو اللّٰہ کا بنا دیتی ہے۔۔ *پھر معجزے ہوتے ہیں۔۔ دعائیں ابھی دل میں ہوتی ہیں۔۔ اور ادھر قبولیت کی نوید بھی مل جاتی ہے۔۔ ♥️
کن فیکون.

Ruhi_786_pk
 

*کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ قرآن میں ایک بھی ناامیدی کی کہانی نہیں ہے۔۔!
_*حضرت یعقوب علیہ السلام برسوں روتے رہے اور اپنی بینائی کھو بیٹھے۔ لیکن آخر کار انکو اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی مل گئ۔۔!
_*حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے تک کوئی اولاد نہ ہوئی لیکن ان کی دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد عطا فرمائی جب وہ خود حیران ہو گئے۔۔۔!
_*حضرت ایوب علیہ السلام بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف سے گزرے، لیکن آخر کار اللہ تعالیٰ نے انہیں راحت بخشی۔۔۔!*_
_*حضرت یونس علیہ السلام وہیل کے پیٹ میں داخل ہوئے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی نکال لیا اور فہرست جاری ہے۔۔۔!
_*غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سب کو دنیا میں راحت بخشی ہے اور آخرت کی زندگی ان کے لیے اعلیٰ ترین ہے۔🍁*_
_*یاد رکھیں کہ جو اللّ

Ruhi_786_pk
 

🌸🌷میرے الفاظ 🌷🌸
کبھی کبھار ہم اس لیے بھی ہار جاتے ہیں کہ جیت کر کہیں رب سے دور نہ ہو جائییں ہارنا بھی زندگی کا حصہ ہوتا ہے پر یہ دنیا کی ہار دائمی نہیں
حقیقی ہار اور جیت کا دن تو وہ ہوگا جس کو سوچ کر کلیجے کانپ جاتے اللہ ہمیں ثابت قدم رکھیں اس قیامت کے دن آمین
🌸ارجع الی ربک ۔۔۔۔۔۔لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف 🌸

Ruhi_786_pk
 

میرے الفاظ
یاد رکھو کہ تم ہر وقت اللّٰہ کی نگاہ میں ہو،
یاد رکھو کہ وہ تم سے غافل نہیں ہے، وہ جو ایک کیڑے کو پتھر میں بھی رزق دینے پر قادر ہے وہ تمہیں کبھی اکیلا اور مایوس نہ چھوڑے گا۔
یقین رکھو!
یقین رکھو کہ وہ عنقریب تمہاری سب مشکلات کو حل کردے گا، یقین رکھو کہ وہ تمہارے سارے غم دور کردے گا، یقین رکھو کہ وہ عنقریب تمہاری سب دعاؤں پر کُن فرمادے گا،
چاہے گھُپ اندھیرے میں ہو، مگر یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ ضرور تمہارے لیے روشن سویرا لاۓ گا، ایک چمکتی صبح تمہاری منتظر ہے، یقین رکھو وہ تمہاری سب تاریکیوں کو مِٹا دے گا، اُجالوں کا رُخ تمہاری طرف کردے گا۔
ہوسکتا ہے کہ ابھی دیر ہورہی ہو،
مگر یاد رکھو! اللّٰہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
یاد رکھو! کہ وہ تم پرکبھی تمہاری طاقت سے زیادہ آزمائش نہیں ڈالے گا،
یقین رکھو! کہ جو آزمائش تم

Ruhi_786_pk
 

ہاں دیکھو،
تم اکیلی ہو اس وقت،
مجھے معلوم ہے۔
لیکن کیا تم نہیں جانتی کہ جو بھی چیز اکیلی کر دی جائے۔
وہ ہی سب سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے۔
جیسے چاند، اور جیسے تم۔
اور ایسے تن تنہا کیوں کر دیا جاتا ہے؟
کبھی سوچنے کا وقت ملا ہے؟
میں بتاتی ہوں،
تمہیں اور چاند کو اکیلا اس لیئے رکھا گیا ہے۔
تا کہ منفرد رہو۔
ایک الگ اپنی پہچان بنا سکو۔
ایک ایسا مقام آئے کہ لوگ تمہیں اس طرح پسند کریں،
جیسے تم چاند کو کرتی۔
اکثر دیکھتی ہو نہ تم چاند کو اور کھو سے جاتی ہو۔
کیا تم اتنی ہی اہمیت دیتی ہو ستاروں کو بھی؟
نہیں نا، منفرد چیز ہمیشہ دل کو بھاتی ہے۔
اللّٰہ نے آپ کو اکیلا اس لیئے کیا ہے تاکہ وہ منفرد خوبیاں آپ میں ڈال سکیں۔
اور ان خوبیوں کے ساتھ آپ لوگوں میں اسٹینڈ آؤٹ (standout) کر سکو۔
پریشان نہیں ہونا اللّٰہ ہے نا! ❤️

Ruhi_786_pk
 

*لوگوں کے رویے خود پر حاوی مت ہونے دیں.. یقین جانیں اس سے صرف اپنا آپ برباد ہوتا ہے ، اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا... جو آپ کے خیر خواہ ہوں وہ آپ کو بری بات پر بھی ایسے سمجھائیں گے کہ آپ کو کڑوی نہ لگے اور جہاں آپ کو لگے آپ کو زچ کیا جا رہا ہے وہاں جلنا کڑھنا اور سوچنا چھوڑ دیں...*
*خود کو رویوں کے تابع نہ کریں، کسی نے غصہ دلایا تو مشتعل ہو گئے، کسی نے قدر نہ کی تو غم میں گھلتے ہی چلے گئے، اپنا ریمورٹ کنٹرول دوسروں کے ہاتھ نہ دیں... خود کی قدر خود کریں...!*
*آپ فضول نہیں ہیں، نہ ہی آپ کی خوشی دوسروں کے رویوں پر منحصر ہے...!* ✨ 🌹🌹
*

Ruhi_786_pk
 

کیوں نہ ہمیں اللّٰه کی طرف واپس لوٹ آنا چاہیے ، بہت کر لیے گناہ ، بہت ہی زیادہ ناراض کر لیا ہم نے اللّٰه کو ۔ دیکھیں ابھی بھی وقت ہے توبہ کے دروازے ابھی بھی کھلے ہوئے ، واپس آ جائیں اللّٰه کی طرف ۔ اس زندگی کے ختم ہونے اور قیامت کے آنے میں تھورا ہی وقت رہ گیا ہے۔
آ جائیں اللّٰه کی طرف ، چھوڑ دیں ان سب گناہوں کو ۔ اللّٰه سے آج ہی سچی توبہ کر لیں ، اور کہیں کہ میں بھٹک گئی تھی ، آگی ہوں تیرے پاس واپس ، میرے اللّٰه مجھے معاف کر دے ۔ وہ تو بہت غفور رحیم ہے ، وہ تو معاف کرنے والوں میں سب سے زیادہ معاف کرنے والا ہے ۔ اللّٰه ہمیں سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین. 🤲♥️
🌸✨)

Ruhi_786_pk
 

🌸🌷میرے الفاظ 🌷🌸
*کس چیز کے انتظار میں ہیں؟* حالات کبھی آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہوں گے۔ دنیا ہمیشہ ایسی ہی رہے گی۔لوگ ہمیشہ دل دکھائیں گے۔ دکھ راستے میں آتے رہیں گے۔ زندگی سیدھا راستہ نہیں، بلکہ یہ اونچی نیچی گھاٹیاں ہیں، کہیں سبز ا ملے گا تو کہیں طوفان۔ اچھے لوگ ملیں گے تو برے بھی ملیں گے۔ یہ سب ایسے ہی چلے گا۔ کچھ نہیں بدلے گا۔
*بدلیں گے تو آپ *اگر اسی وقت بدل جائیں گے تو اسی وقت سے دنیا بدل جائے گی۔*
حالات بھی بدل جائیں گے۔ ٹرسٹ می! دل بدلنے سے ہستی بستی، دنیا جہاں سب بدل جاتاہے۔
اور دل کو کیسے بدلتے ہیں؟
اسے مستقیم یعنی ہر سیدھا خیال دے کر!
ہر اچھی بات سیکھا کر!
سارا میل کچیل دھو کر!تھوڑا مضبوط اور زیادہ با شعور ہو کر۔ (ورنہ معصوم دل ہو کر).کوشش کرنے سے سب ہو جاتاہے۔ کوشش میں ناکام رہیں تو دعا کریں۔
دعا کبھی نامنظور نہیںہ

Ruhi_786_pk
 

💕 میرے اللّه جان ہمارے لئے آپ بہترین لوگوں کا انتخاب کریے بہترین چیزوں کا۔ ۔۔ ہم نادان ہیں میرے اللّه جان ہمیں نہیں معلوم ہمارے لئے کیا بہتر ہے کیا نہیں 🥹💦آپ تو جانتے ہیں نا 💦میرے اللّه ہمارے انتخاب کو ہمارے لئے وبال مت بنایے گا کہ ہمیں پچھتانا پڑے ۔۔ہمیں آپ جو عطاء کریں اس میں اپنی رضا بھی شامل رکھیے گا ۔۔ہم وہ ہی دیجئے گا جس میں اپکی رضا شامل ہو ۔آپ کی رضا میں ہی ہماری خوشی ہے میرے اللّه جان ۔۔💦💧آپ ہمیں وہ دے دیجئے جو ہمارے حق میں بہتر ہے 🌼اور ہمارے لئے آسانیاں پیدا کیجئے ۔۔۔امین ۔۔۔💦💧🥹۔

Ruhi_786_pk
 

دین نے ہمیں اچھے ،بہترین و اعلی کردار کے حامل انسان کی پہچان یہ بتائی ہے۔ کہ جو قرآن سیکھتا اور سکھاتا ہے۔ جو گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے۔ اور جو تقوی اختیار کرتا ہے۔ بیوی کے ساتھ اچھا رہتا ہے
وہ سب زیادہ افضل و بہتر شخص ہے۔
ان دو چار کاموں میں پورا دین داخل ہے۔ حقوق اللّٰه، حقوق العباد، تقوی،حسن معاشرت اور اچھے انسان کا معیار سبھی ان چیزوں کے گرد گھومتا ہے۔ سو اپنے آپ کو پرکھ کر اصلاح میں قدم بڑھائیے۔

Ruhi_786_pk
 

مرد بھی پاکیزہ اور اچھے کردار کے حامل ہوتے ہیں.
اس لیے انہیں نبوت بھی ملی اور امامت بھی.
مرد کی فطرت کہہ کر ان کی توہین نہ کریں کیونکہ اگر ایک مرد برا ہوتا ہے تو اس کے خلاف آپ کی مدد کرنے کے لیے کچھ اچھے کردار کے مرد بھی ہوتے ہیں.🙂🖤✨💯

Ruhi_786_pk
 

کسی شخص کا نیک بننے پر اسے ماضی کے گناہوں کا طعنہ دینا سختی سے منع ہے
ایک بہت بری عادت ہمارے "معاشرے" میں یہ بھی پائی جاتی ہے کہ اگر کوئی انسان اپنے برے اعمال چھوڑ کر نیک کاموں میں آگے بڑھنا چاہتا ہے تو ہم لوگ اس کا "ماضی" اٹھا کر اس کے منہ پر مار دیتے ہیں اسکی نیکی کی حوصلہ افزائی کبھی بھی نہیں کرتے. حدیث پاک میں اس بری عادت سے بہت سختی سے منع فرمایا گیا ہے
🌹چنانچہ رسول اللہﷺ نے فرمایا
*مَنْ عَيَّرَ أَخَاهُ بِذَنْبٍ لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَعْمَلَهُ*.
جو شخص اپنے مسلمان بھائی(بہن) کو کسی گناہ پر عار دلاتا ہے تو وہ عار دلانے والا مرنے سے پہلے خود بھی اس گناہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
(جامع ترمذی)

Ruhi_786_pk
 

بیٹیوں کو تتلی🦋 نہیں بلکہ مدھو مکھی 🐝 بنائیں ، پنکھ بھی دیں اور ڈنک بھی ۔۔
ان کو سانپوں کا سر کچلنے کا ہنر بھی سکھائیں۔۔
ان کو سکھائین کہ یہ مسلمان شہزادیاں ہیں،انہوں نے سنڈریلا کی طرح کسی جادو کا منتظر نہیں رہنا کہ پلک جھپکتے ہی حالات بدل جائیں گے۔
سنووائٹ کی طرح کوئی شہزادہ بھی بچانے نہیں آئے گا۔
یہ راپنزل کی طرح مظلوم نہ بنیں بلکہ ،
زینب کی للکار،
خولہ کی تلوار،
اور فاطمہ کی باندیاں بنیں ۔۔
(رضی اللہ تعالی عنھن)
اپنی دنیا آپ پیدا کر ' اگر زندوں میں ہے🤍
ام ابی بکر !

Ruhi_786_pk
 

*سوچیں وہ وقت کہ جب اللّٰه سبحانہ وتعالی اپنے سب حجاب اُٹھا دے گا...!*
*اور اُس کے دیدار کے آگے دنیا بھر کی نعمتیں، صعوبتیں اور رعنائیاں سب ہیچ ہو جائیں گی...!*
*جنت کے رہنے والے مسحُور ہو جائیں گے...!*
*وہ رب جس کی ہم تخلیق ہیں، وہ رب جس نے ہماری پیدائش سے لے کر موت تک سب سے بڑھ کر ہم سے محبت کی، سب سے بڑھ کر ہمارا خیال رکھا، جس نے ہمیں زندگی کی کسی راہ پر بھی تنہا اور بےآسرا نہیں چھوڑا، اس رب سے ملاقات کرنا کیسا ہوگا...!*
*ذرا اس تصور میں کھو جائیں نا...!*
*بڑا ہی پُرسکون یہ تصور ہے...!*
*اللّٰہ رب العزت ہم سب کو اپنے دیدار کا مستحق بنائے. آمین ثم آمین*

Ruhi_786_pk
 

اپنی زندگی کا ایک ہی اصول بنا لیں ، کہ آپ جنت کے لیے بنے ہیں، دنیا کے لیے نہیں بنے، اور جو لوگ جنت کے لیے بنے ہوتے ہیں نا، وہ دنیا کے ہاتھوں جہنم کا سامان اکٹھا نہیں کرتے، بلکہ وہ دنیا سے بہت بچ بچ کر چلتے ہیں آرام آرام سے تاکہ پلِ صراط آسانی سے پار کر سکیں
اللَّهمَّ إنِّي أسألُكَ الجنَّةَ، وأَعوذُ بِكَ منَ النَّارِ....

Ruhi_786_pk
 

🌸🌷میرے الفاظ 🌷🌸
ہاں بعض تکالیف ایسی ہوتی ہیں کہ ہمیں لگتا ہے جیسے اب ہم مر جائیں گے . جیسے اب کہیں سے کوئی مدد نہیں آۓ گی ۔ اور پھر ہم بہت جلد مایوس ہو جاتے ہیں ۔ مگر جانتے ہو ؟ کہ کوئی غم بھی مسلسل نہیں رہتا ۔ وہﷻ بڑا رحیم ہے تُمہاری سوچ سے بھی ذیادہ کریم ہے ،،،،،،، اُسے تو یہ بات بلکل بھی گوارا نہیں کہ تُمہیں کوئی تکلیف پہنچے ۔ جانتے ہو ؟ جب تُم ساری رات درد کے مارے جاگتے ہو تو وہ بھی تُم سنگ ہوتا ہے اور ساری رات تُمہارے ساتھ رہتا ہے ،،،،، تُمہاری باتیں سُنتا ہے ۔ جانتے ہو ؟ جب سب تُمہارا ہاتھ چھوڑا کر چلے جاتے ہیں تب وہﷻ تُمہارا ہاتھ تھام لیتا ہے ۔ وہ کبھی بھی اپنے بندے کو تکلیف میں نہیں رکھتا ۔ ہماری اپنی ہی کی ہوئی غلطیاں ہمیں بے سکون کرتی ہیں ، ہمارا دُکھ ہمارا اپنا ہی کِیا ہوا انتخاب ہوتا ہے ۔ ورنہ اُسﷻ جیسا غفور کوئی نہیں ۔ خود

Ruhi_786_pk
 

*🤎دنیا ایک امتحان گاہ ہے🌙*
*یہاں غلطیاں بھی ہوں گی ان غلطیوں کے نقصانات اور اثرات بھی لیکن ﷲ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں 🫂تاکہ انسان غلطی کا احساس ہوتے ہی روتا ہوا وہیں جاۓ🫀🌻*

Ruhi_786_pk
 

✫✍︎...ہم *تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں ہم سے آگے ضرور کچھ لوگ ہوتے ھیں جو ہم سے بھی زیادہ تکلیفیں جھیل رہے ھوتے ہیں اُنہیں دیکھ کر ھمیں شکر کی لاٹھی تھام لینی چاھیے ✫♡* 🌸🍁👑💫