Damadam.pk
Ruhi_786_pk's posts | Damadam

Ruhi_786_pk's posts:

Ruhi_786_pk
 

✨سب رستے بنـــد ہو سکتــے ہیـں
مگــر
ربّ کی رحمت کا رستـــا کبھی بنـــد نہیـں ہو سکتــا.💯_____

Ruhi_786_pk
 

خدارا کبھی کسی کو بھی اپنے الفاظ سے یہ احساس نہ دلائیں کہ اُس میں کوئی عیب ہے۔۔۔
اگر کوئی کالا ہے اس میں اُسکی غلطی نہیں
کوئی موٹا ہے یہ بھی اُس کے بس میں نہیں
کوئی کمزور ہے اس میں بھی اُسکا زور نہیں
آپ نہیں جانتے آپکی چھوٹی سے بات سے کسی کی کتنی دِل ازاری ہو سکتی ہے۔۔
آپکی باتوں کو کوئی سوچ سوچ کے راتوں کو روتا ہے خود ڈپریشن کا شکار ہو جاتا۔۔۔۔
ہاں کرتے ہیں ہم کوشش خود کو ٹھیک رکھنے کی پر نہیں ہوتا۔ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کُچھ
کوئی کیسا ہے یہ اللّٰہ کی مرضی ہے تو باتیں بنانا یا سامنے والے کو کم تر بتانا بہت غلط ہے۔۔۔۔ خدارا اس سے باز آ جائیں، ضروری نہیں کہ آپ کو ہرجگہ سب کچھ پرفیکٹ ملے سب اللہ کی منشاء پر چھوڑدیں۔۔
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔♥️

Ruhi_786_pk
 

♥️♥️♥️
🍃🍃🍃
محمد الباقر اور جعفر الصادق رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے
⭕ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہم سے محبت کرو، ان کے دشمنوں سے اعلان براءت کرو کہ وہ دونوں ہدایت کے امام تھے!⭕

Ruhi_786_pk
 

کیسے نہ پیار آئے اس رب پر جب بندہ کانپتے دل کے ساتھ قرآن کھولے، دل میں اپنے گناہ کا ملال لئے، اوور، اورر وہ رب ڈانٹے نہ، جھڑکے نہ، دھتکارے نہ۔۔۔۔
بلکہ بڑے پیار سے آپ کو آپکی غلطی سمجھا دے اور احساس دلائے کہ تم میری نظر میں ہو۔۔۔۔
اور آنکھیں چھلک پڑیں،دل تڑپ اٹھے یا رب آپ نے مجھ سے خطاب کیا ہے۔۔۔۔ آپ نے میرے دل کے حال کو جان لیا ہے۔۔۔ آپ نے مجھے جواب دیا ہے۔۔۔ میں اہم ہوں آپ کے لئے۔۔؟ رب کائنات، میں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔۔۔۔ اللہ آپ حق ہیں، آپکا کلام حق ہے، آپ کی باتیں حق ہیں، آپکا علیمٌ بذات الصدور ہونا برحق ہے۔۔ یا رب میں کیسے آپکی نہ مانوں۔۔۔ میں کیسے آپ کی نافرمانی کروں۔۔۔ آپ نے ہمیشہ مجھ پر احسان کئے ہیں، رحمت کی ہے۔۔۔ سمجھا ہے مجھے، تھاما ہے مجھے، رستہ سجھایا ہے مجھے۔۔۔♥️⁩
🧡🤍💚🧡🤍

Ruhi_786_pk
 

بس ایک چیز کا دھیان رکھنا...
کسی کو خود نہ چھوڑنا۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے کو فیصلہ کرنے کا موقع دینا،...
یہ اللّٰہ کی صِفت ہے...
اللّٰہ کبھی اپنی مخلوق کو تنہا نہیں چھوڑتا
مخلوق اللّٰہ کو چھوڑتی ہے` ...
اور دھیان رکھنا جو جارہا ہو اُسے جانے دینا
مگر جو واپس آرہا ہو اُس کے لیے
کبھی دروازہ بند نہ کرنا یہ بھی
اللّٰہ کی صِفت ہے....
اللّٰہ واپس آنے والوں کیلئے ہمیشہ
اپنا دروازہ کُھلا رکھتا ہے ...
تم یہ کرتے رہنا...
تمہارے دروازے پر میلہ لگا رہے گا_!!
💚🧡

Ruhi_786_pk
 

🌸🌸🌸🌸
📝📝📝📝
✍️عام طور پر یہ قاعدہ ہوتا ہے کہ جس کے پاس جو چیز ہوتی ہے وہ وہی چیز لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔۔۔اگر آپ عزت دار ہیں تو لوگوں کو عزت و احترام سے نوازیں گے ، اب اس پر اگر اگلا بندہ آپ کے رویے کے بر خلاف آپ کے ساتھ بے اکرامی کا معاملہ کرتا ہے اکڑ میں آجاتا ہے ،تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ان کے غلط رویے سے اثر لیکر کر احترام دینا بند کردیں ۔۔۔۔نہیں سامنے والے منفی سوچ کے حامل آدمی کو معذور جانیے کہ اس بیچارے کے پاس جو جنس موجود تھی وہی اس نے پیش کی۔۔۔اگر میں بھی ضد میں آکر اچھی چیز کی بجائے بری چیز پیش کروں تو مجھ میں اور اس میں کیا فرق رہ جائے گا۔۔۔۔۔یہی سوچ کر دوراندیش رائے قائم کیجیے اور اسی خیال کی بنا پر اپنا مقام متعین کریں کہ آپ اچھی چیزیں رکھنے والے ہیں یا بری اشیاء۔۔!!🍃

Ruhi_786_pk
 

_چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑی بڑی پریشانیوں کو کھا جاتی ہیـــں----!!_
*_کسی کا اچھا سوچنا بھی نیکی ہے-----!!_♥️*

Ruhi_786_pk
 

انسان کتنا ناشکرااوراحسان فراموش ہے ہے جب اللّه سبحانہ و تعالی نعمتوں پہ نعمتیں عطا فرماتے تو سمجھتا ہے یہ میری قابلیت ہے اور جہاں پہ اک نعمت چھن جاتی یا کوئی آفت آ جاتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرتا ہے سارا سارا دن عبادت میں گزارتا ہے حالانکہ عام دنوں میں ایک فرض نماز اس پہ بھاری تھی :
بھلے دنوں میں بھی رب کو بغیر کس غرض کے یاد کیا کرو،بغیر کسی لالچ کے بھی کبھی اسکے حضور سجدے کیا کرو،
*بھلے_دنوں_میں_کی_گئی_عبادت_مشکل_دنوں_میں_کام_آتی_ہے*
*#واذا_انعمنا_علی_الانسان_اعرض_ونا_بجانبہ_واذا_مسہ_الشر_فذودعاء_عریض*
*حم_السجدہ*
اللہ کو ہر گھڑی ہر سانس کے ساتھ یاد رکھیں تب بھی حق ادا نہیں ہوسکتالیکن پھر بھی اچھی نیت سے کوشش کرتے
رہنا چاہئے۔

Ruhi_786_pk
 

♥️♥️♥️
🌼🌼🌼
🥀کچھ دل ایسے ہوتے ہیں ان پر جتنا بھی ظلم کیا جائے انہیں نفرت کرنا نہیں آتا۔
اور کچھ دل جنہیں جتنی بھی عزت دی جائے انہیں محبت کرنا نہیں آتا۔

Ruhi_786_pk
 

*🌴اگرہم نے قرآن مجید کو اپنے ایمان ، اپنے عمل اور روز مرہ کی زندگی کا حصہ نہیں بنایا تو ہم نے اس کتاب کا حق ادانہیں کیا۔۔۔*
یہ کتاب ہماری الماریوں کی زینت بننے کیلیے نہیں آئی ،
یہ کتاب ہمارے دلوں میں آباد ہونے اور ہماری زندگیوں میں شامل ہونے کے لئے آئی ہے۔

Ruhi_786_pk
 

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ.
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُـوْنَ
بے شک ایمان والے کامیاب ہو گئے۔
💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓
انسان کو چاہیئے اپنے رب کا شکر گزار بندہ بنے اور ناشکری سے بچے تاکہ اس کی نعمتوں میں مزید اضافہ ہو
اپنے رب پر یقین رکھو*💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓
*زیادہ سوچنا انسان کو ختم کردیتا ہے،بس دعا کرو اور سب کچھ اپنے رب العالمین پر چھوڑ دو۔جو اتنی بڑی کائنات کو رنگوں سے بھر سکتا ہے۔تو کیا اسے تم نظر نہیں آتے؟ کیا اسے تمہاری بے بسی نظر نہیں آتی؟تمہیں کیا ایسا لگتا ہے کہ وہ تمہیں بے یارو مددگار چھوڑ دے گا۔کیا وہ تمہاری زندگی ایسے ہی بے رنگ رہنے دے گا؟ بس اپنے رب العالمین پر یقین رکھو بلکہ یقین کامل رکھو،ان شاءاللہ وہ تمہاری زندگی بھی تمہارے پسندیدہ رنگوں سے بھر دے گا۔وہ تمہاری ہر دعا پر کن فرما دے گا۔*
*ان شاءاللہ* ❤️

Ruhi_786_pk
 

جو ذات آپ کو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے پیدا کرنے پر قادر ہے وہ آپ کو سختیوں اور مصیبتوں میں سے بھی ضرور نکالے گی۔اپنے رب پر بھروسہ رکھیں اور یقین رکھیں کہ وہ آپ سے ، آپ کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔💦💦💦💦

Ruhi_786_pk
 

*"زندگی اِکــــ خُوبصورت احسـاس ہے"*
*مُحبت بانٹنے والوں کیے لئے...!*
*لیکن مُحبت بانٹنے والے شــاید کم ہوتے جا رہے کہ زندگیوں میں تلخیوں نے جگہ لینی شروع کر دی ہے...!*
*آپ کے دو میٹھے بول کسی کی زندگی بھر کی تھکن کم کر سکتے ہیں...!*
*مُسکرائیے, نفرتوں کے جہاں میں محبتوں کو فروغ دیں...!*

Ruhi_786_pk
 

*وقت ثابت کرتا ہے ... کہ ہم کسی نا کسی شخص کے مقام کے بارے میــــــــں ہمیشہ مبالغہ سے کام لیتے رہے ہیــــــــں ... یعنی اسے اس کی اوقات سے زیادہ مقام دیتے رہے ......!!!*
💞

Ruhi_786_pk
 

🌹✨ *ماں باپ کے پاس بیٹھنے کے دو فائدے آپ کبھی بڑے نہیں ہوتے اور ماں باپ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے....*
*

Ruhi_786_pk
 

ﷲ کو ایسے بےنام رشتے اور تعلق پسند نہیں ہیں تو پھر آپ کیسے ﷲ سے یہ بات منسوب کر دیتے ہیں کہ ﷲ نے آپ کے دل میں اس کی محبت ڈالی اور پھر آپ کو جدا کیا؟
ﷲ اپنی محبت ڈالے گا یا کسی انسان کی؟کیاﷲ چاہے گا کہ آپ ساری رات باتیں کرو اور تنہائی میں ملاقاتیں کرو؟
کچھ محبتیں شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں۔جو ہمیں اُس انسان کو، اُسکی باتوں کو، الفاظ کو، وعدوں کو خوبصورت کر کے دکھاتا ہے اورکہتا ہے کہ بس یہ سب کچھ ہے۔ یہی تمہاری زندگی۔
ﷲ تو پہلے دن سے ہی روکتا ہے مگر ہم کہاں سنتے ہیں۔ اللہ کو * اُس کے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم تو اس وقت شیطان کی مان رہے ہوتے ہیں۔ پھر شیطان مکمل طور پر اپنا اثر دکھا کر اُس انسان سمیت غائب ہو جاتا ہے تب ہمیں اللہ یاد آتا ہے۔ تب احساس ہوتا کہ ہم کہاں تھے۔ ایسی محبت ﷲ نہیں شیطان دل میں ڈالتا۔ ﷲ کی محبت میں سکو

Ruhi_786_pk
 

بد نصیب ہے وہ شخص جو والدین کی خدمت کرکے ان کی دعا نہیں لیتا اور لوگوں سے کہتا پھرتا ہے کہ میرے لیے دعا کرنا❤️

Ruhi_786_pk
 

*📘 آج کی حدیث 📝*
*حضرت عمرو بن العاصؓ سے مروی ہے کہ جب ﷲ تعالیٰ نے اسلام لانے کا خیال میرے دل میں ڈالا تو میں رسول ﷲﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ اپنا ہاتھ بڑھائیے، تاکہ میں آپؐ سے بیعت کروں۔پس آپؐ نے اپنا داہنا ہاتھ آگے کر دیا پس میں نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تو آپؐ نے فرمایا عمرو! تمہیں کیا ہوا؟(یعنی تم نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا)میں نے عرض کیا کہ میں ایک شرط لگانا چاہتا ہوں، آپؐ نے فرمایا تم کیا شرط لگانا چاہتے ہو؟میں نے عرض کیاکہ میری خطائیں بخش دی جائیں۔آپؐ نے ارشاد فرمایا:"کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اسلام قبول کرنا پہلے سب گناہوں کو ڈھا دیتا ہے اور ہجرت بھی پہلے گناہوں کو ختم کر دیتی ہے اور حج بھی پہلے گناہوں کو زائل کر دیتا ہے۔"*
📙

Ruhi_786_pk
 

🍂🥀🍂🥀🍂🥀🍂
_____________________
*آج کا سبق#۲۲۷۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔📝*
4️⃣1️⃣لقمہ درمیانہ ہو نہ بہت بڑا ہو نہ بہت چھوٹا اور خوب چبا کر کھائے جب ایک لقمہ ختم ہوجائے پھر دوسرا اٹھائے۔
5️⃣1️⃣کھانے میں عیب نہ نکالے پسند نہ آئے تو خاموشی سے چھوڑ دے۔
6️⃣1️⃣اپنے سامنے سے کھایا جائے۔ ہاں اگر پھل یا میوہ وغیرہ ہو تو جو پسند آئے اس کو لے سکتا ہے۔
7️⃣1️⃣دوران کھانا بہت غم یا بہت خوشی یا زیادہ سوچ والی بات نہیں کرنی چاہئے۔
8️⃣1️⃣روٹی کے چار ٹکڑے کرنا سنت نہیں ہے۔
9️⃣1️⃣لقمہ ہاتھ سے گر جائے تو اس کو صاف کرکے کھالے۔
0️⃣2️⃣گرم کھانے کو پھونک مار کر ٹھنڈا نہیں کرنا چاہئے بلکہ کچھ صبر کرے تاکہ وہ خود ٹھنڈا ہوجائے۔
1️⃣2️⃣پھل کی گھٹلیوں کو اسی پلیٹ میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
2️⃣2️⃣بدبو والی چیز نہیں کھانی چاہئے۔
3️⃣2️⃣برتن کو کھانے کے بعد چاٹ کر صاف کرلینا چاہئے۔

Ruhi_786_pk
 

*جب سارے دروازے بند ہو جائے تب بھی اللہ تعالی کا دروازہ اپنے بندوں کے لیے ہمیشہ کھلا رہتا ہے بندے کو چاہئے کہ وہ اپنے رب سے مانگے بیشک وہ رحمان ہے