Damadam.pk
Ruhi_786_pk's posts | Damadam

Ruhi_786_pk's posts:

Ruhi_786_pk
 

کریم مالک مجھے فوراً بھی دے سکتا تھا لیکن اگر اس نے مجھے اتنے راستوں سے گزارا تو اس کے پیچھے کی حکمت کیا تھی ۔ وہ حکمت جاننے کی کوشش کریں ، وہ سیکھیں جو رب آپ کو سکھا رہا ہے ، اتنے لوگوں میں مالک نے آپ کو چنا ہے ، آپ کو اس لمبے سفر میں اس نے بہت کچھ دکھایا ، آپ کو ہدایت کی طرف لایا تو کیا آپ نے ہدایت پکڑی ۔ جس رب سے آپ اتنا کچھ مانگ رہے ہیں کیا آپ نے اس کی رضا کے لئے کچھ کیا ؟ بس یہی ہے جواب آپ نے کرنا ہے ۔❤️🫶🏻🩵

Ruhi_786_pk
 

ISHA REMINDER 🎗️
اتنا مشکل سفر طے کیا ہے تو اتنا ہی پیارا انعام اور خوشیاں آگے آپ کا انتظار کر رہی ہیں ۔ اور سنیں ! خوشیاں یہاں نہیں آئیں گی ، آپ نے وہاں تک پہنچنا ہے ان سب رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑ کر ، آپ بہت آگے آچکے ہیں۔ پیچھے دیکھیں! کتنے مشکل موڑ پیچھے ہی رہ گئے نا ، یہ موڑ بھی کٹ جائے گا ۔ آپ جلد وہاں پہنچ جائیں گے جہاں آپ ہوں گے، سکون ہوگا اور اللہ کی رضا ہوگی ۔ اس کے لئے آپ چلتے رہیں، اللہ آپ کا خامی و ناصر ہو۔ آمین🩵🫶🏻❤️

Ruhi_786_pk
 

ڈرومت ، کچھ نہیں ہوگا۔ کس سے ڈر رہے ہو، لوگوں سے؟ تنہا ہو جانے سے ؟ یا مستقبل سے ؟ جس کا آنا یقینی ہی نہیں ؟ تعوذ پڑھ لو، یہ شیطان ہے جو ڈراتا ہے ، تاکہ تم کم ہمت ہو جاؤ ، تا کہ تم رب کی نہ مان سکو، تاکہ تم اسکی راہ پر نہ چل سکو ۔ اللہ کا جو حکم بھی ماننا ہے ، وہ نڈر ہو کر مانو ، وہ جہانوں کا رب ہے ، کیا اپنی ماننے والے کو یوں ہی تنہا ، دنیا والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گا ؟ کبھی نہیں سنو، اللہ کی ماننے والے ڈرتے نہیں ، نہ کبھی پچھتاتے ہیں۔ اس راہ میں خسارے نہیں ہوتے ۔❤️😭❤️

Ruhi_786_pk
 

کسی نے پوچھا ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ہماری نماز قبول ہوئی یا نہیں ???????
♥️💫🪄🌸🦋
تو فرمایا گیا کہ اگر اگلی نماز کی توفیق مل جائے تو سمجھ جانا کے تمہاری پچھلی نماز قبول ہو گئی💫🪄♥️🌸🦋

Ruhi_786_pk
 

*زندگی کا راز*
آپ خاموش رہیں.. قدرت جواب دیتی ہے۔
آپ معاف کردیں... قدرت عزت دیتی ہے۔
آپ جھک جائیں.. قدرت آپکو بلند کردیتی ہے۔
آپ چھپ جائیں اپنی تشہیر کروانے سے بچتے پھرے
قدرت پھر بھی لوگوں کے دلوں میں آپکی
عزت اور محبت ڈال دیتی ہے۔...
یہی ہے راز...الٹ ہوتا ہے.... یہاں سب...
آپ بے نیاز ہوجائیں... قدموں میں آگرتی ہے ہر چیز....
بس جلدی نہ مچائیں...
اللہ سے ضد نہ لگائیں..انتظار کرنا سیکھ لیں...
اللہ کے کام اپنے ہاتھوں میں نہ لے...
کوشش کریں... اور نتیجے کے پیچھے نہ بھاگے.....
کوشش کرکے چپ چاپ سائیڈ پہ ہوجائے...
وہ دیکھ رہا ہے آپ کا حصہ آپکو ہی دے گا...
بہت سے راز ہیں .. اس زندگی میں چھپے ہوئے...
یہ چند باتیں اور ایسی ہی کتنی ہی باتیں
جن کے راز روز افشاں ہوتے ہیں ....
*دعا کریں۔۔۔۔عمل کریں۔۔۔*
*نتیجہ رب پر

Ruhi_786_pk
 

> _ضروری تو نہی کہ *"اللّٰه"* نیک اور پرہیزگار لوگوں کو ہی ملے کبھی کبھی مجھ جیسی گناہگار کو بھی *"اللّٰهﷻ"* بہت قریب محسوس ہوتے ہیں اور *"اللّٰه"* کبھی نہیں کہتے کہ تم گناہگار ہو میں تمہاری کیوں سنوں_
> بلکہ وہ کہتے ہیں کہ آؤ مجھے سناؤ اپنی کہانی میں سنوں گا ایک ایک حرف سنوں گا ایک ایک آنسو سنمبھال کر رکھوں گا ایک ایک دعا اور التجا کا اجر دوں گا، صبر کا صلہ دوں گا مجھ جیسی گناہگار لوگ تو اسی بات پر ہی خوش ہو جاتے ہیں کہ وہ سن رہا ہے بے شک یہی کافی ہے

Ruhi_786_pk
 

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ ہم انسان انسانوں کو کھونے سے کتنا ڈرتے ہیں؟ ان کی محبت توجہ نہ ملنے پر کتنا روتے ہیں؟ وہ زرا سی بے رخی دکھا دیں تو دل ڈوبنے لگتا ہے؟ لیکن اگر ہمارا اللہ ہم سے ناراض ہو جائے ؟ اگر ہم اپنے اللہ سے دور ہو جائیں ؟ تو ہمارا دل کیوں نہیں ڈوبتا ؟ ہم کیوں اللہ کی ناراضگی کو بہت عام سمجھتے ہیں ؟ ہم اس کو پانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے جو ہمارا اصل ہے؟❤️🩹

Ruhi_786_pk
 

*قرآن کریم سے جڑنا* 🌼
*کیا کوئی قرآن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے؟ قرآن تو زندگی بخشتا ہے قرآن تو اکسیجن کی طرح ضروری ہے ۔ قرآن تو ہمیں غم و خوف سے نکالتا ہے تو پھر کوئی قرآن کے بغیر کیسے زندہ رہ سکتا ہے۔ قرآن سے جڑنا بہت ضروری ہے کیا ہمارے پاس قرآن کی ایک آیت پڑھنے کا بھی وقت نہیں ہوتا وقت تو سب کے پاس ہوتا ہے بس ہماری ترجیحات مختلف ہوتی ہیں*💯🌸۔

Ruhi_786_pk
 

*۔*
*نفرتوں کا اپنا کوئی علاقہ نہیں ہوتا یہ محبتوں کی سرزمین پر قبضہ کرتی ہیں۔۔۔!!*
*اگر خون کے رشتے ناراض ہو جائیں تو پھر ملاقاتیں جنازوں میں ہوا کرتی ہے۔۔۔!!*
*زندگی ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالنے کا نہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا نام ہے۔۔۔!!*

Ruhi_786_pk
 

ایک شخص نے کسی صالح بزرگ کے سامنے کسی کی چغلی کی تو انھوں نے فرمایا: تو نے تین زیادتیاں کی ہیں:
1- میرے اور میرے بھائی کے درمیان دوری پیدا کر دی ہے۔
2- میرے خالی دل کو (اس کے متعلق سوچنے میں) مشغول کر دیا ہے۔
3- میری نگاہ میں اپنے مقام و مرتبے کو مجروح کر دیا ہے۔
امام یحیٰ بن کثیرؒ فرماتے تھے کہ چغل خور ایک گھڑی میں اتنا فساد پھیلا دیتا ہے کہ جادوگر ایک مہینے میں اتنا فساد بپا نہیں کرتا!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Ruhi_786_pk
 

ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے پر اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
(مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً ، صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ بِہَا عَشْرًا)
’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ :۰۸]💖

Ruhi_786_pk
 

*کوشش کیجیے.....🌹*
دوسروں کے ساتھ وہ خیال بن کر رہیں، *جو پریشانی میں بھی آۓ تو چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جاۓ۔۔🤗*

Ruhi_786_pk
 

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ ہم انسان انسانوں کو کھونے سے کتنا ڈرتے ہیں؟ ان کی محبت توجہ نہ ملنے پر کتنا روتے ہیں؟ وہ زرا سی بے رخی دکھا دیں تو دل ڈوبنے لگتا ہے؟ لیکن اگر ہمارا اللہ ہم سے ناراض ہو جائے ؟ اگر ہم اپنے اللہ سے دور ہو جائیں ؟ تو ہمارا دل کیوں نہیں ڈوبتا ؟ ہم کیوں اللہ کی ناراضگی کو بہت عام سمجھتے ہیں ؟ ہم اس کو پانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے جو ہمارا اصل ہے؟❤️🩹۔

Ruhi_786_pk
 

میری روح کو ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔!!
عمرہ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
گرد کعبہ کے پھیرنے کی۔۔۔۔۔۔!!
صفا و مروہ میں چل چل کر تھکنے کی۔۔۔۔۔!!
زمزم سے پیاس بجھانے کی۔۔۔۔۔۔!!
مسلسل رب سے دعائیں مانگنے کی۔۔۔۔۔!!
اشکوں سے چہرہ دھونے کی۔۔۔۔۔۔!!
صحنِ بیت اللہ میں گہرے سانس لینے کی۔۔۔۔۔!!
فضاؤں کی مہک سینے میں اتارنے کی۔۔۔۔۔۔!!
حرم کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی۔۔۔۔۔۔!!
اور اپنے دل کو وہیں چھوڑ کر آنے کی۔۔۔۔!!

Ruhi_786_pk
 

🎗️
پتہ ہے ہمارا یقین ابھی شاید نا مکمل ہے ۔ ہم یہ سوچتے ہیں کہ جو طوفان سامنے آرہا ہے ہمارے قریب پہنچنے سے پہلے ہی اللہ اس کا رخ موڑ دے گا یہ ہمارا توکل ہے ۔ جب کہ تو کل یہ ہونا چاہئے کہ طوفان ہم سے ٹکرا بھی جائیں تو ہمیں کچھ نہیں ہوگا ۔ ہم طوفان سے لڑنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوتے اور اللہ چاہتا ہے کہ ہم طوفان سے لڑیں تا کہ ہمیں اندازہ ہو کہ ہم کتنے مظبوط ہیں ۔ اور پھر کنارہ تو طوفان سے گزر کر ہی سامنے نظر آئے گانا !❤️

Ruhi_786_pk
 

🎗️
اے میرے شہ رگ کے مکیں ۔۔مجھے یقین کرنا سیکھا دے جو مجھے ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ دےمجھے تو کل کی اس بلندی پر پہنچا دے کہ دنیاوی خواہشات میرے لیے بے معنی ہو جائیں❤️🥺 ہمارے دلوں سے گناہوں کا بوجھ ہٹا دے ہماری ٹوٹی فوٹی عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرلے ہماری تنہائیوں کو اپنے نام کی روشنی سے منور کردےبے شک آپ بڑے بخشنے اور قبول فرمانے والے ہے❤️

Ruhi_786_pk
 

*گھر مال سے نہیں محبت سے آباد ہوتے ہیں*
آج کے دور میں انسان کو لگتا ہے پیسہ ہوگا تو گھر میں خوشی ہوگی لیکن یقین جانیے کئی پیسوں والوں کو غم زدہ اور کئ غریبوں کو مکمل سکون میں بھی دیکھا ہے... گھر رشتوں سے بنتے ہیں اور رشتوں کو مال سے نہیں قائم کیا جا سکتا، رشتوں کو محبت و خلوص سے قائم کیا جاتا ہے...
🌼             ⚛
••

Ruhi_786_pk
 

میں جانتی ہوں کہ آپ تھک رہے ہو ، حوصلہ ہار رہے ہو ، نہیں کر سکتے آپ مزید برداشت اب ، آپ ہمت کھو رہے ہو کوئی رشتہ نبھانے کی ، مزید قدم بڑھانے کی ، کہیں جڑے رہنے کی یا ایسا ہی کوئی اور سلسلہ ۔
مگر میری بات مانو ۔ تھوڑا ریسٹ کرو ، کچھ لمحے یا دن سب سے کٹ آف ہو کر صرف اپنے آپ کو وقت دو ، سوچو نہیں، بلکہ سمجھو ۔ ہر پہلو سے تجزیہ کرو ۔ سفر میں اکتاہٹ ہو تو آرام کیا جاتا ہے ، بیچ میں چھوڑا نہیں جاتا ۔ چلو شاباش ، ہمت کرو اور چھوٹے چھوٹے قدموں ساتھ پھر سے آگے بڑھو ۔ سب ٹھیک ہو جائے گا یار ۔
بیتے پل بھول جا ، وہ پل نہیں ہیں کہیں
لائیں گے پھر پل نیے ، ایک زندگی حسین
یہ بھیگی پلکیں اٹھا ، یہ سوچ کے مسکرا
لاے گا پھر سما کوئی زمانہ ایسا یہاں
پھر چلے گی ہوا من چلی
پھر سے مہکے گی کوئی کلی ۔،۔

Ruhi_786_pk
 

*ہمت کبھی مت ہاریں* 😊
سڑک کی مرمت ھو رھی ھو تو سڑک کے درمیان میں ایک بورڈ لگا دیا جاتا ھے جس پر لکھا ھوتا ھے.
"سڑک بند ھے
مگر اس کا مطلب کبھی یہ نہیں ھوتا کہ سرے سے راستہ بند ھو گیا ھے اور اب آنے جانے والے اپنی گاڑی روک کر کھڑے ھو جائیں.. اس کا مطلب صرف یہ ھوتا ھے کہ "یہ سامنے کی سڑک بند ھے
ھر شخص کو اس قسم کے بورڈ کے معنی معلوم ھیں چنانچہ سواریاں جب وھاں پہنچ کر بورڈ کو دیکھتی ھیں تو وہ ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں رکتی. وہ دائیں بائیں گھوم کر اپنا راستہ نکال لیتی ھیں اور آگے جا کر دوبارہ سڑک پکڑ لیتی ھیں اور اگر کسی وجہ سے دائیں بائیں راستہ نہ ھو تب بھی سواریوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں.. وہ اطراف کی سڑکوں سے اپنا سفر جاری رکھتی ھیں کچھ دور آگے جا کر دوبارہ انہیں اصل سڑک مل جاتی ھے اور اس پر اپنا سفر جاری رکھتے ھوئے وہ منزل پر پہ

Ruhi_786_pk
 

*اگر ہم سوشل میڈیا پر کوئی دینی اصلاحی پوسٹ شئیر کرتے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم بہت نیک اور کامل ہونے کا دکھاوا کر رہے. بلکہ یہ ایک یاد دہانی ہوتی ہے جو ہم خود کو اور خود سے جڑے ایمانی ساتھیوں کو کراتے ہیں کیونکہ قرآن کہتا ہے.*
*وَ ذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ یعنی تم نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے۔*