Damadam.pk
Ruhi_786_pk's posts | Damadam

Ruhi_786_pk's posts:

Ruhi_786_pk
 

_فکر کی بات یہ نہیـــں ہے کہ آپ نے پورے دن میں کم کھایا یا کم کمایا یا آپ کے پاس وسائل نہیــــں ہیــــں...._.
فکر کی بات تو یہ ہے کہ آپ پر سورج طلوع ہو کر غروب ہوجائے اور آپ اللّٰــــــہ سبحانہ وتعالی کے آگے سجدہ ریز نہ ہوسکو، یا آپ پر دن تمام ہوجائے اور آپ قرآن کو کھول کر پڑھ نہ سکو۔۔۔۔
فکر کی بات تو یہ بھی ہے کہ آپ پر صبح سے شــام ہو جائے اور آپ کی زبان استغفار سے محروم رہے۔۔۔۔
یقین کریں جنہیں یہ فکریں لگتی ہیــــں وہ پھر دنیا کی ہر فکر سے آزاد ہوجایا کرتے ہیــــں...!!🌸🌸🌸

Ruhi_786_pk
 

جیسے زندگی گزاریں گے ویسے ہی موت آئے گی۔ حیرت کی بات ہے ناں۔۔۔۔۔۔۔؟ نمازیں قضا کر کے ہم سجدے کی حالت میں مرنا چاہتے ہیں۔ گنگناتے گانے ہیں مگر مرتے وقت کلمہ پڑھنا چاہتے ہیں؟
جس حال میں مرنا پسند کرتے ہیں، اس حال میں زندگی گزارنا شروع کر دیں...!!🌹♥️🌹

Ruhi_786_pk
 

انسان کو اپنی خوشی اپنے اندر خود ڈھونڈنی ہوتی ہے ۔ بجائے دوسروں کے پیچھے بھاگتے رہنے اور دوسروں کی رائے پہ انحصار کرنے کے ‘ انسان کو اپنی ذات پہ اعتماد کرنا سیکھنا ہوتا ہے ۔ ہم اپنے سب سے اچھے دوست اور سب سے اچھے جج خود ہوتے ہیں۔

Ruhi_786_pk
 

اللّہ ﮐﺎ ﭼﻨﺎﺅ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﭼﻨﺎﺅ ﺟﯿﺴﺎ ﺗھوڑی ھےوہ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﭼُﻨﺘﺎ ھﮯ
ﺗﻮ ﺍس کی ﺷﮑﻞ و صورت، ﺍس کا ﺳﭩﯿﭩﺲ اس کی ﮈﮔﺮﯾﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ۔۔۔۔
اس ﮐﯽ ﻓﺼﺎﺣﺖ ﺍﺳﮑﺎ ﺣﺴﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ۔۔۔
ﭘﺘﮧ ھے ﮐﯿﺎ ؟ دنیا باھر دیکھتی ھے ۔۔۔۔نمود و نمائش ظاھری ٹھاٹھ باٹھ ۔۔۔۔
رب العالمين اندر دیکھتا ھے ۔۔۔۔
عاجزی ، اخلاص ، درد دل ، احساس ۔۔۔
ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠّﮧ ﻧﮯ تمہیں ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼُﻨﺎ ھﮯ ﺗﻮ
کبھی خود ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ نہ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ۔۔۔
ﺍﺱ ﺭﺏِ دو عالم ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ۔۔۔۔
ﻭﮦ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﺎ ھﮯ ۔۔۔۔
ﺍﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﺗﻮ تم کو ﺍﺱ دین کے لیے
ﺍﺱ ھﺪﺍﯾﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ
ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭼُﻨﺎ ۔۔۔۔۔ !!!🌸🌸

Ruhi_786_pk
 

زندگی اکثر مقامات پر مجھے بے رحم لگی۔نوکری کے حصول کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر دھکتے ہوئے میں نے زندگی کے وہ اسباق سیکھے جو تعلیمی میدان میں ہائی گریڈز کے بعد بھی مجھے سمجھ نہیں آئےتھے۔
نوکری کے حصول کے لیے دھکے کھاتا ہوا نوجوان مجھے اس معاشرے کا سب سے مظلوم انسان لگا۔ وہ نوجوان جس کے مڈل کلاس والدین اپنا سارا اثاثہ اور جمع پونجی اپنی اولاد کی تعلیم پر لگا دیتے ہیں۔
ہم مڈل کلاس گھروں میں ہمارے ماں باپ بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے کے لیے خود پر دو وقت کی روٹی کمانے کے بوجھ کے ساتھ ساتھ اولاد کی تعلیم کے لیے قرض کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں اور کسی گھر میں ماں اپنی اولاد کو یونیورسٹی میں بھیجنے کے لیے اپنی ماں کی آخری نشانی یعنی اپنا زیور تک بیچ دیتی ہے۔
ہمارے مڈل کلاس والدین کے خواب بہت چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کی اولاد پڑھ لکھ کر ان کے مقدر کا ستارہ

Ruhi_786_pk
 

ہم انسان ہیں نا اس لیے یہ بات کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ اس ایک لفظ " کُنّ " کی کیا اہمیت ہے.
یہ وہ لفظ ہے جس پہ پوری کائنات بنا دی گئی اور ختم بھی اسی لفظ پہ کر دی جائے گی...سو اس لفظ کو کیا ایسے ہی کہہ دیا جائے؟ نہیں! وہ کُنّ تب کہتا ہے جب اپنے بندے کیلئے بہترین کا وسیلہ بنا دیتا ہے....اور کبھی کبھار وہ چاہتا ہے کہ میرا بندہ میرے لیے صبر کرے...کیا اسکا حق نہیں کہ اس سے محبت جتائی جائے؟ کیا اسکا حق نہیں ہے کہ اس کے لیے تھوڑا سا انتظار کیا جائے؟ اور ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ جو خواہش تمہاری زبان پہ ہر دُعا میں رواں رہتی ہے وہ تمہیں نہ ملے؟ جانتے ہو وہ دُعا کی توفیق دیتا ہی تب ہے جب اُسنے کُنّ کہنا ہو ! ورنہ ہمارے آس پاس کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو دُعا بھی نہیں مانگتے صرف یہ سوچ کر کہ اللّٰہ پاک نہیں سُنتا...تو اگر تم اُسکے کُنّ کا انتظار کر رہ

Ruhi_786_pk
 

ZUHAR REMINDER 🎗️
اللہ تو بہت جلد ی مان جاتا ہے !
لیکن شائد ہمیں منانا نہیں آتا ۔۔ہم اپنی دعاؤں کو تو درست کرتے ہیں لیکن اپنے اعمال کو نہیں۔ دیکھو ! رب کو راضی کرنا ہے تو وہ کرو جو رب چاہتاہے ۔ اپنے اعمال کی اصلاح کرو۔ رب کے سامنے اپنی عملی کوششیں رکھوپھر دیکھنا ، اللہ بہت جلد مان جائے گا۔❤️🫶🏻

Ruhi_786_pk
 

جو اپنی زبان کو گناہ کی لذت سے بچانے میں کامیاب ہو جائے تو اس کے باقی تمام اعضاء اصلاح کی طرف بہت جلد مائل ہو جاتے ہیں۔ پس جب بھی کسی کی زبان گناہ کا مطالبہ کرے۔ تو خود پر جتنا جبر کر سکتا ہو کرے۔ لیکن زبان کو برا بولنے سے بچائے۔ کیونکہ اس زبان کی بری کمائی منہ کے بل جہنم میں گرانے والی ہے۔

Ruhi_786_pk
 

تلخ حقیقت 👇
ایک منٹ سے بھی زیادہ کا وقت نہیں لگے گا کہ ہم "ہیں" سے" تھے" ہو جائیں گے اور وقت کی ریت سے پھسل کر ہم بھی رخصت ہو جائیں گے بس ہم بھُلا دیے جائیں گے چاہے ہماری جتنی بھی اہمیت ہو۔۔
ہم بس اسی زعم میں رہتے ہیں کہ ہمارے بغیر کسی کا گزارہ نہیں ۔۔
ہم نہیں ہونگے تو فلاں کام نہیں ہوگا۔۔ فلاں ہمارے بغیر نہیں رہ سکتا ۔۔ ہماری اولاد کیسے زندہ رہے گی؟
والدین کیسے جی پائیں گے ؟
یہ سب دل کو بہلانے کیلئے جھوٹے دلاسے ہیں
کوئی کسی کے بغیر ادھورا نہیں ہوتا سب کا گزارا بھی ہوجاتا ہے اور کام بھی سارے ہو جاتے ہیں۔۔
والدین ، اولاد اور عزیز و اقارب ایک عرصے کے بعد ہماری عدم موجودگی کے عادی ہو جاتے ہیں۔۔
اور آہستہ آہستہ ہمیں بھولنے لگتے ہیں۔۔
سارے کام کاروبار اسی طرح چلتے رہتے ہیں
یہی زندگی کی حقیقت ہے۔
جس کیلئے ہم ہر حد سے گزر جاتے ہ

Ruhi_786_pk
 

یہ امریکن پائیلٹ کہتا ہے
جب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی باپردہ خواتین کو دیکھ کر میری نظر جھک گئی
مگر جب امریکی ایئر پورٹ jfk پر لینڈنگ ہوئی میں نے دیکھا ایک خاتون بھی باپردہ نہیں تھی
سب کے برقعے سیٹوں کے پیچھے پھینکے ہوئے تھے اور وہ خواتین بے پردہ جہاز سے اتر رہی تھیں!
اسلامی ملک چھوڑتے وقت اسلامی احکام و اخلاق بھی چھوڑ دیئے جاتے ہیں
غیرت و حمیت حتی کہ دین بھی چھوڑ دیا جاتا ہے
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یورپ و امریکہ میں اسلامی حلیئے میں رہتے ہیں
ورنہ جیسا دیس ویسا بھیس حتی کہ عقائد و نظریات بھی غیروں والے قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں
ایسی دولت و شہرت قبر میں لے کر جاؤ گے جو آپ کو وفادار نہ بنا سکے
جو انسان دین سے وفادار نہیں، وہ قلبِ مردار سے بدبودار کردار کا شکار ہے!!!🩵♥️🤎

Ruhi_786_pk
 

کسی بھی کامیاب عادت پر، چاہے وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو۔ آپ ایک یا دو سال کے بعد حیران ہوں گے کہ آپ نے نہ صرف اپنا مقصد حاصل کیا، بلکہ آپ نے اسے بہت سے قدموں سے پیچھے چھوڑ دیا، جو آپ کو ذاتی طور پر کسی اور کے سامنے حیران کر دے گا۔
فرض کریں کہ آپ دن میں ایک گھنٹہ تین بنیادی کاموں کے لیے مختص کرتے ہیں: ایک چوتھائی گھنٹہ قرآن حفظ کرنے کے لیے، آدھا گھنٹہ چلنے کے لیے، اور ایک چوتھائی گھنٹہ ایک کتاب پڑھنے کے لیے آپ حیران ہوں گے کہ آپ نے قرآن حفظ کیا ہے، اور آپ نے درجنوں کتابیں پڑھی ہیں
آپ کے دن کا یہ ایک گھنٹہ۔۔
سب سے زیادہ پائیدار، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، آپ کی حقیقت میں سب سے زیادہ سچائی ہے
توجہ مرکوز کرنا کامیاب لوگوں کی زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کن عادت ہے۔

Ruhi_786_pk
 

بی بی مریم کی شادی نہیں ہوئی پھر بھی ایک کامیاب خاتون تھیں۔۔
اماں خدیجہ کے بیٹے نہیں تھے پھر بھی رب نے انکو سلام کہلوائے۔۔
اماں عائشہ کی اولاد نہیں تھی پھر بھی ساری عمر اس غم میں نہیں کھپائی بلکہ کم عمری میں بیوہ ہو نے کے باوجود بامقصد اور پروقار زندگی گزاری۔۔
حضرت آسیہ کو اچھا شوہر نہیں ملا پھر بھی آخر دم تک حق کے راستے پر ڈٹی رہیں۔۔
اپنی زندگی کی محرومیوں کو اپنی کمزوری نہیں طاقت بنائیے۔۔
لوگ بھی تبھی آپکی محرومیوں کو زبان کی نوک پر رکھ لیتے ہیں جب آپ اس بات پر خود بہت حساس ہوں۔۔
ہر حال میں رب کا شکر ادا کیجئے اور اپنی ذات کی نفی کرنے کے بجائے جو جیسا ہے اسے ویسا قبول کرنے کی صلاحیت پیدا کیجئے۔۔
جب تک زندہ ہیں زندگی کو بوجھ نہ بنائیے۔۔
زندگی کو مفید بنائیے اور اوروں کیلئے مفید بن جائیے

Ruhi_786_pk
 

*تمھارا ٹوٹنا کیوں ضروری تھا!* 💔🥺
تمھارا ٹوٹنا ضروری تھا ؛
یہ بتانے کیلئے کہ اللہ کے سوا تمھارا کوئی نہیں۔ تم جس سے بھی اللہ سے بڑھ کر امید لگاتے ہو اسی کے ہاتھوں توڑے جاتے ہو، کیونکہ قرآن کبھی جھوٹ نہیں کہتا :
_" اور مکڑی کے جالوں سے بھی زیادہ کمزور ہوتے ہیں یہ دنیا کے سہارے"_
🤧💔
بس تمھیں توڑنے کا مقصد تکلیف میں مبتلا کرنا نہیں، بلکہ اپنے رب کی پہچان کروانا ہوتا ہے اور جب تم اپنے رب کی پہچان کر لیتے ہو تب تم اس کی رضا میں راضی رہنا بھی سیکھ لیتے ہو ۔ پھر وہ رب اپنی رضا میں راضی رہنے والوں کی رضا بھی ادھوری نہیں رہنے دیتا۔ بس وقت کو تھوڑا وقت دو ، چیزیں واپس اپنی جگہ پر آہی جاتی ہیں۔
🎀🤲🏻🥹♥️

Ruhi_786_pk
 

آپ کا بھروسہ سمندر سے گہرا ہونا چاہیے حالات تنگ کردیے جائیں یقین پھر بھی مضبوط ہونا چاہیے وہ اللہ ہے سننے والا جاننے والا ہے وہ واقف ہے تمہاری تکلیف سے آسان کردے گا ہر مشکل کو کیونکہ وہی کہتا ہے ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تمہارا یقین کامل جیت جائے گا یہ لوگ جو باتیں کرتے پھرتے ہیں یہ ہار جائیں گے انکی باتیں دھری کی دھری رہ جائیں گی جو مایوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں تمہیں گمراہ کرتے ہیں اور تم پھر بھی اللہ تعالیٰ پر یقین رکھے ہوئے ہو تمہیں پتا ہے وہ سچا رب ہے تمہاری زندگی بدل دے گا نصیب بدل دے گا بس مانگتے رہو-

Ruhi_786_pk
 

*آج پچیسواں روزہ بھی مکمل ہونے والا ہے، ماہِ صیام اپنے الوداعی لمحات کی جانب تیزی سے گامزن ہے. اُداس دل سے یہ دعا نکل رہی ہے کہ اے ماہ رمضان!*
*ذرا تھم جا، ذرا آہستہ چل...!*
*ابھی تو اپنے گناہ بخشوانے ہیں، کُچھ توبہ کرنی باقی ہے اور اپنے رب کو مُجھے منانا ہے...!*
*جنت کا سودا کرنا ہے اور جہنم سے خود کو بخشوانا ہے، ذکر سے اپنے مُردہ دل کو آباد کرنا ہے...!*
*آیا تھا ہمارے لئے رونق بن کر، اب واپس جا رہا ہے رب کا یہ مہمان. دعا کریں اب کے اس بار رضائے الٰہی مل جائے. آمین ثم آمین*۔ *اپنے مقامی وقت کے ساتھ ساتھ نماز عشاء اور نماز تراویح ادا کرلیں 🧭*

Ruhi_786_pk
 

*پتـا ہـے زندگـی کیا ہے..؟* *زندگی لامحدود خواہشات اور لاحاصل خواہشات کا کڑوا پیالہ ہے، خواہشات کا بھرا یہ پیالہ چھلکتا ہی رہتا ہے، یہاں تک کہ موت ہماری زندگی کا اختتام کر دیتی ہے لیکن یہ کڑوا پیالہ ایسے ہی چھلکتا رہتا ہے......!☔🌼*

Ruhi_786_pk
 

اے اللہ! ہم تیرے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں ؛ ہمیں معاف فرما دے ، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔۔۔ و 💞

Ruhi_786_pk
 

دوپٹے کی قیمت تین سو یا پانچ سو ھوگی لیکن !!!
اے بنت حوا💜
جب تم اسے اوڑھ لیتی ھو تو عزت کروڑں روپے کی ھوجاتی ھے❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

Ruhi_786_pk
 

کبھی کبھی سوچتی ہوں اگر وہ رحیم نا ہوتا تو مجھ جیسے کہاں جاتے ؟
ایک پل میں مومن تو دوسری پل منافق ہوں
اور یہ بات صرف وہی جانتا ہے کسی اور کو پتہ بھی نہیں لگنے دیتا
نجانے کتنے دن، کتنے مہینے اور کتنے ہی سال اس کی نافرمانیوں میں ہی گزار کر
اسے ایک بار پکاریں تو پکار سن لیتا ہے
کون کر سکتا ہے ایسی محبت میرے رب کے سوا؟🥀♥️🌸

Ruhi_786_pk
 

ہر کسی کے پاس سب کچھ نہیں ہوتا۔ جو لوگ جتنے مکمل نظر اتے ہیں اتنے ہی منتظر ہوتے ہیں معجزوں کے لیکن پتہ ہے وہ مکمل اور مطمئن کیوں نظر آتے ہیں؟؟ کیونکہ اُنہوں نے اللّٰہ پاک سے اپنے تعلق چٹانوں کی طرح مضبوط کر رکھے ہوتے ہیں۔ اُنہیں اللّٰہ پاک پر یقین ہوتا ہے۔ *اُمُّ الْیَقِیْن* یعنی یقین سے بڑھ کر یقین۔ کہ نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود اللّٰہ کی محبت پر یقین۔ قہر کى سب علامتیں دکھائی دینے کے باوجود االلّٰہ کے رحم پر یقین۔ کسی کے لاکھ کہہ دینے کے باوجود کہ ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی پھر بھی اس رب کی شفا پر یقین۔ کیونکہ بیشک جو زمین پر نہیں ہوتا وہ آسمان پر ہوتا ہے۔ صرف رب کے حکم سے ہوتا ہے۔ یہ ہوتا ہے *اُمُّ الْیَقِیْن* تو کیا ہمارا یقین ایسا ہے؟
*