🩷 *"اللّٰه تعالیٰ کا رنگ"* 🩷
کبھی کبھی *"اللّٰه تعالیٰ"* ایسی خواہشات میں ہمارا دل لگا دیتا ہے جنہیں ملنا ہمارے نصیب میں نہیں لکھا ہوتا ۔ 🥺 کیوں؟ جب نصیب میں نہیں ہوتا تو دل کیوں ایسی خواہش میں لگاتا ہے؟ کیوں اس چیز کو ہم سے اتنے فاصلے پر رکھ دیتا ہے؟ کہ جتنا اسے پانے کی دعائیں کرتے ہیں وہ اتنی ہی دور لگتی محسوس ہوتی ہے؟ 🥹
کیونکہ *"اللّٰه تعالیٰ"* تمہیں اس مقام تک لانا چاہتا ہے جہاں صرف اس کے محبوب بندے ہوتے ہیں۔ وہ مقام جہاں تک سب کی رسائی نہیں ۔ وہ مقام جہاں تمھارا صبر ، تمہارا توکل، تمہارے انسو ، تمہارے سجدے اور تمہاری عبادتیں تمہیں اس کا پیارا بناتی ہیں اور ہر کوئی تو اس کا پیارا نہیں ہوتا نہ اور تب اپنے لیے مانگتے مانگتے تم اس راستے کو چل پڑتے ہو جس کے آخر پہ وہ تمہارا منتظر ہے ..!! 🥲🩷🫶🏻🤍