Damadam.pk
Ruhi_786_pk's posts | Damadam

Ruhi_786_pk's posts:

Ruhi_786_pk
 

انسان کو کچھ
ایسے اعمال کرنے چاہئیں
جنہیں کوئی نہ جانتا ہو
جیسے
پوشیدہ صدقہ
رات کی نماز
خوف الہٰی سے گرنے والے آنسو
استغفار
ذکر و اذکار
تسبیح و تہلیل وغیرہ
اس لیے کے جس طرح پوشیدہ گناہ انسان کے لئے
ہلاکت اور تباہی کا سبب بنتے ہیں
اسی طرح پوشیدہ نیکیاں نجات کا باعث ہوتی ہیں❤️💕❤️

Ruhi_786_pk
 

دیکھیں اگر آپ کی زندگی میں عمل نہیں ہے تو کچھ فائدہ نہیں ہے. بےشک آپ کے گھر میں آپ کی الماری دینی کتابوں سے بھری پڑی ہو اور آپ نے بہت سے اسلامی گروپ بھی join کیے ہوں. بہت سی پیاری باتیں share ہوتی ہوں آپ روز پڑھتے ہو لیکن اس کا فائدہ تب ہے کہ آپ عمل کریں. کیوں کہ عمل سے ہی زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی. آہستہ آہستہ کوشش کریں انشاءاللہ آپ کی زندگی مکمل تبدیل ہو جائے گی. کیوں کہ اگر اس فتنے کے دور میں بھی آپ دین پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ بہت خوش نصیب ہیں. نہیں تو آپ آپنے اردگرد لوگوں کو دیکھ لیں.

Ruhi_786_pk
 

*سنہری حروف❣️* *دنیا کی بدترین شکل یہ ہے کہ برے لوگوں کی وجہ سے اچھے لوگ خاموشی اختیار کرلیں🌹♥️🌹*♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️💘💘💘♥️💘💘💘💘وہ خاموشیاں بھی سن لیتا ہے۔۔
لیکن اسے اظہار پسند ھے بندے کا۔۔
جب بندہ کہتا ھے۔۔
اے میرے رب۔۔!
تو وہ متوجہ ھوجاتا ھے۔۔
جب بندہ کہتا ھے تو بڑا رحیم ھے
تو اسکی رحمت جوش میں آجاتی ھے وہ بڑا رحم کرنیوالا ہے🩷✨

Ruhi_786_pk
 

✨ *ایمانی ساتھی* 🫶🏻♥️
*مجھے لگتا ہے انسان کو اپنی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ایک دو ایسے لوگوں کا ساتھ ضرور رکھنا چاہیے* 💫
*جو اچانک آپ کو سرسری سا ہلا کر پوچھ سکیں* 💫
*دوست* ♥️✨
*ایمان کے کیا حالات ہیں؟؟*
*نمازوں میں کوتاہی تو نہیں ہو رہی؟؟*
*کسی کے ساتھ ناحق تو نہیں کر رہے؟؟*
*حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کو ٹھیک طرح نبھا رہے ہو ناں؟؟*
*اور آپ انہیں کھل کر بتا سکیں اپنا حالِ دل سنا سکیں* 💓
*ہاں یار سب ٹھیک ہے بس*
*اور وہ*
*جواباً تھوڑی سی موٹیویشن دے دیں آپ کو* 💫
*ہمت کر یار جنت میں ساتھ نہیں جانا کیا؟؟*
*اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے ایسے نیک لوگوں کا ساتھ دے 🌟✨🦋آمین الٰہی*
*آمین یا رب العالمین* 🤲

Ruhi_786_pk
 

hum itana zayada ghusa q karti ha har choti c bat per kabhi kabhi to boht Bari bat per bhi ghusa nahi ata hai or kabhi to itana zayada ghusa ata k insane k mind Mai sirf ak bat ati ya to moblie toor de ya pir khud ko samjahna hi chor de ya pir ghuse se ro pare ghuse Mai bhi ro parti Hain mujhe jesi masoom c piyri c ruhi khair kuch to sochna parega mobile ko side per rakh k so Jana chaye or kuch bhi nahi Karna chaye toor nahi sakti na boht mehant se liya hai jab koi cheez mehant se lete ha to is ki hafazat karni chaye but Mai ne bhi ki thi is ki hifazat 🤭do bar gira k but galti se gira bichra mobile ab Janboj k to nahi giraya khair Jo hona hota ha wo to ho jata ha Mai Kiya Kar sakti ho 😊ab ghusa nahi khamosh bhi nahi ho bs ase hi smile ati

Ruhi_786_pk
 

*خود کو ایسا بنا لیں کے کسی کا تعریف کرنا نہ کرنا آپ کے لیے غیر ضروری ہو جائے*
*کوئی آپ کو اچھا کہتا ہے یا برا اس چیز کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں*
🌸 *پرواہ رب العالمین کی کریں کہ کہیں آپ اسکی نظر میں تو نہیں گِر رہے کہیں وہ آپ کے ساتھ ناراض تو نہیں ہوا یقین جانیے رب العالمین سے بڑھ کر کوئی پیار نہیں کر سکتا۔*
اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق خوبصورت بنا لیں.
🌹

Ruhi_786_pk
 

*"اللّٰه"کے لیے دل کو ضربیں لگوانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے ،*
*ضربیں لگوانا کسے کہتے ہیں ___*
*یعنی لوگ آپ توڑینگے ،*
*کوئی چھوڑ جایگا ،*
*کوئی تانا دے جایگا ،*
*کوئی مذاق اڑاۓ گا ،*
*"اللّٰه" کے لیے سہ جانا ،*
*"اللّٰه" کے لیے سُن لینا ،*
*"اللّٰه" کے لیے ضرب لگوا لینا ،*
*یہ "اللّٰه" سے محبت کی نشانی ہے ،*
*یہ "اللّٰه سبحان وتعالیٰ" کا رنگ ہے..*
*ایسے ضرب لگے دلوں پر مرہم لگانا میرے *"رب"* کے *سِوا کوئی نہیں کرسکتا بیشک ⁦*
*وہی تو ہے ہماری شہہ رگ سے قریب*
*_وہی تو ہے جو تب بھی ساتھ دیتا ہے جب ہمارا سایہ بھی ہمارا ساتھ دینا چھوڑ دیتا ہے🌹

Ruhi_786_pk
 

لوگ جتنا بھی دل دکھائیں یہ یاد رکھا کریں کہ💜
جب اللہ کے بندے ہمیں توڑتے ہیں ✨
تُو انکا توڑنا ہمیں اللہ سے جوڑ جاتا ہے 💜💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓*✨اللہ کو پسند ہے وہ دل، جس میں مخلوق کا درد ہو۔ اور وہ آنسو جو خوف خدا سے گرے*🩶

Ruhi_786_pk
 

نماز اور قرآن بعض دفعہ آپ کے حالات تو نہیں بدلتے ، مگر آپ کو ان حالات میں اچھے طریقے سے رہنا سکھا دیتے ہیں...آزمائشیں صرف دین پہ چلنے سے نہیں آتیں، بلکہ جو آزمائشیں اور مصائب آپ کے لئے لکھ دئیے گئے ہیں، وہ آپ کو مل کر ہی رہیں گے.قرآن سے دوری سے اتنا ہو گا کہ وہ مصائب آپ کو پاگل کر دیں گے اور قرآن کا قرب آپ کو ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ دکھاتا رہے گا.

Ruhi_786_pk
 

زندگی اُن کی بھی گُزر جاتی ہے، جو ہنس کے گزارتے ہیں اور اُن کی بھی، جو روتے دھوتے گزارتے ہیں۔ بات آپ کے ہنسنے یا رونے کی نہیں، اصل بات یہ ہے کہ کہیں کوئی آپ کی وجہ سے تو رونے پہ مجبور نہیں ہوا؟
خود چاہے ہنس کر گُزاریں یا رو کے، کسی دوسرے کی آنکھ میں نمی کا سبب اپنی ذات کو کبھی مت بننے دیجیئے۔
بس یہ سوچیں کہ اللہ اپنے ہر بندے سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔ کسی کی آہیں مت لیجیئے گا، زندگی مشکل ہو جائے گی۔

Ruhi_786_pk
 

*میں اکثر سوچتی ہوں__کِتنا اچھا ہے کہ اللہ کو وضاحتیں نہیں* *چاہئیں_کتنا اچھا ہے کہ وہ بِن کہے سُن لیتا ہے_وہ بس دِل* *دیکھتا ہے اور دِل دیکھ لے تو پھر دِل پھیر دیتا ہے.____*
*__اُس کے پاس جائیں تو وقت کی قید سے آزادی ہوتی ہے__جتنا* *بھی بول لو وہ نہیں کہے گا کہ بس کرو___*
*میں سُن سُن کر تنگ آگیا ہوں_نہ بولو تو بھی سُن لیتا ہے_دِلوں کو الہام دیتا ہے__رو لو تو مضبوطی عطا کرتا* *ہے___سہارا دیتا ہے ، مزاق نہیں اُڑاتا ، دُھتکارتا نہیں ہے_*
*میں سوچتی ہوں کسی ہمدرد کا کاندھا مُیّسر آنے سے کِتنا بہتر ہے__اِس اُمید کا ہونا کہ " وہ ہے* "
*اِس یقین کا ہونا کہ " میرا اللہ میرے ساتھ ہے"*
*اِس اطمینان کا ہونا کہ " میرا اللہ مجھے گِرنے نہیں دے گا "*

Ruhi_786_pk
 

لوگوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں جب آپ لوگوں کو خوش کرنے کے چکر سے نکل آتے ہیں اور یہ جان لیتے ہیں کہ لوگ آپ کو نہ سمجھیں تب بھی خیر ہے ، وہ آپ کی پرواہ نہ کریں تب بھی خیر ہے ، آپ کے لیے اللہ تعالٰی کافی ہے ، آپ کو اللہ نے باعزت پیدا کیا ہے اور اس عزت کی حفاظت آپ نے کرنی ہے , کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو جائے ، جب آپ اس مقام پہ پہنچ جاتے ہیں اور اپنے ہر کام اور فیصلے کو کرنے سے پہلے اللہ تعالٰی کے بارے میں سوچتے ہیں تب اللہ تعالیٰ ایسے بندے سے پہلے سے زیادہ محبت کرنے لگتا ہے

Ruhi_786_pk
 

بَردَاشت کی صَلاحیت خُوش نَصیبوں کو ہی مِلتی ہے اور اَخلاق کا حُسن جِس انسان میں آجائے، وہ خَالق اور مَخلُوق دونوں کا مَحبوب بَن جاتا ہے۔
_حَالات جِتنے بھی نَاسَازگَار ہوں، دوسروں کو حوصلہ دیا کریں۔ الله مَایوسی کو پَسند نہیں کرتا۔
اللّٰــــہ پَاک آپ سب کو ہمیشہ خـــوش رکھے آمــــین اللّٰہ آپ سب کو ہر اس چیز سـے نوازے, جــس میں خیـر و برکت, عزت و راحت ,اور سکون ہو اور آپ کی دلی مرادیں پوری فرمائے۔
اَمِيــن يَا رَبَّ الْعـــَالَمِيْن...!!🌹♥️🌹

Ruhi_786_pk
 

*کیا آپ کے پاس ایسی پوشیدہ تکالیف ہیں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا؟*
ان کو ایسی پوشیدہ نیکیاں بنالیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہ جانے
آپ کی وہ بیماری جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
اس کے لیے خفیہ صدقہ کریں جسے اللہ کے سوا کوئی نہ جانے
آپکی وہ فکر جو آپ کے دل پر چھائی ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
اس کے لیے پوشیدہ استغفار کریں جسے اللہ کے سوا کوئی نہ سنے
بے چینی جو آپ کو لاحق ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،
*اس کے لیے رات میں دو رکعتیں پڑھیں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہ دیکھے*
اسی طرح ہر پوشیدہ چیز کے ساتھ معاملہ کریں جو آپ کو تکلیف دے اور آپ پر چھا جائے اور جسے اللہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو،
*ان کے لیے ایسی چھپی نیکیاں کریں جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہ جانے،*
*اللہ تعالی پر اور اسکی طرف سے کشادگی اور رحمت پر یقین رکھیں۔*

Ruhi_786_pk
 

میں اچھے لباس خوبصورت چہروں ،اونچے اسٹیٹس والے لوگوں سے مرعوب نہیــــں ہوتی _____ میں ان لوگوں سے مرعوب ہوتی ہوں جو ایمان میں مجھ سے زیادہ ہوں جو اللّٰـــــہ سے شدید محبت کرتے ہوں جن کے عمل مضبوط ہوں___
رشک آتا ھے مجھے ایسے لوگوں پر جن کا بھروسہ اللّٰـــــہ کی ذات پر خود سے بھی زیادہ ہو مجھے ایسے لوگ آئیڈیل لگتے ہیــــــــں جنہیں دیکھ کر اللّٰـــــہ یاد آجائے۔

Ruhi_786_pk
 

کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیں
جن کے استعمال سے بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے
1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔
2. صبح کی سیر ایک دوا ہے۔
3. روزہ ایک دوا ہے۔
4. گھر والوں کے ساتھ کھانا بھی ایک دوا ہے۔
5۔ ہنسی ایک دوا ہے۔
6۔ گہری نیند ایک دوا ہے۔
7۔ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ایک دوا ہے۔
8 خوش رہنا ایک دوا ہے۔
9. خاموشی بھی بعض صورتوں میں دوا ہے۔
10۔ لوگوں کی مدد کرنا بھی ایک دوا ہے
11- آپکے اچھے اور مخلص دوست دوائیوں کا اسٹور ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر نماز سو دواؤں کی ایک دعا ہے
آزما کر دیکھ لیں۔۔۔۔

Ruhi_786_pk
 

*ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے اللّٰہ کی راہ کو چنا ہے جبکہ درحقیقت اللّٰہ نے ہمیں چنا ہوتا ہے اپنی راہ کے لیے اللّٰہ کی توفیق شامل نہ ہو تو کچھ ممکن نہیں۔*
*وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ۞*
*اور تم نہیں چاہتے مگر یہ کہ اللہ چاہے ، جو سب جہانوں کا رب ہے۔*
🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚

Ruhi_786_pk
 

آزمائش کے لیے چُنے جانے والوں کی دُعاؤں کو بھی اللّٰه نے قبولیت کے لیے چُن رکھا ہوتا ہے...
وہ تمہارے ہاتھوں کو تب تک خالی نہیں کرتا ..
جب تک وہ اِنہیں اور بہتر چیز سے بھرنے کا ارادہ نہ کر لے..
جب بھی اُداس ہونے لگو..
تو خود کو یہ یاد دلایا کرو..
کہ جس نے مشکل دی ہے..
اُسنے مدد کا بھی وعدہ کر رکھا ہے..
وہ آزماتا اُسی چیز سے ہے ..
جو تمہیں بے حد پیاری ہوتی ہے..
تاکہ اُس چیز کے ملنے کی تڑپ تمہیں اللّٰه پاک سے ملوا دے...
اِس یقین کے ساتھ مانگو..
کے اللّٰه ضرور دے گا ..
اور پھر دیکھو وہ تمہیں اتنا عطا کرے گا ..
کے تُم گنتی تک بھول جاؤ گے..
دُعائیں نصیب سے نہیں بلکہ نصیب دُعاؤں سے ملتا ہے ..
اور کائنات کے سارے معجزے دُعاؤں سے ہی تو ہوتے ہیں..✨♥️

Ruhi_786_pk
 

*دلوں کے حال الله بہتر جانتا ہے اور تقدیروں کے کھیل بھی اسی کے ہاتھ میں ہیں تو پھر کیوں مطمٸن نہیں،کیوں سوچوں میں گھیرے ہوۓ ہو،کیوں اس کی بادشاہت پر یقین نہیں ہے،کیوں اس کے فیصلوں پر راضی نہیں۔۔؟؟جب الله سب جانتا ہے کہ کس وقت کیا بہتر ہے پھر دل میں وسوسوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہیے۔۔اگر ابھی بھی سوچوں میں ڈوبے ہوۓ ہو،دل بے چین ہے،تو سمجھ جاٶ تم اسکے فیصلوں پر دل سے راضی نہیں ہو صرف زبان سے کہہ دینا توکل نہیں ہوتا بلکہ زبان کے اقرار سے پہلے دل سے راضی ہونا توکل ہوتا ہے*♥️✨🤲🏻

Ruhi_786_pk
 

ہم ہمیشہ اللّٰہ سے شکوہ ہی کرتے رہتے ہیں، کبھی کسی چیز کے لیے تو کبھی کسی چیز کے لیے لیکن اگر صرف ایک سیکنڈ رک کر ہم سوچیں کہ کیا یہ کافی نہیں کہ ہمارے پاس صحت سلامتی ہاتھ پاؤں ہیں ، ہم معذور نہیں ہیں ، ہم چل سکتے ہیں ، ہم بول سکتے ہیں ،ہمارے پاس کھانے کے لیے کھانا اور تن ڈھاپنے کے لیے کپڑے ہیں۔ کیا یہ کافی نہیں کے ہم سانس لے رہے ہیں کبھی بیٹھ کر سوچا کریں کے کتنے امیر ہیں ہم پھر بھی ہم کبھی اپنی زندگیوں سے مطمئن نہیں ہیں
خوش اور مطمئن رہنا سیکھیں اور ہر حال میں اللّٰہ کا شکر ادا کریں ♥️🌻
*الحمدللّٰہ علی کل حال*