کوئ ہاتھ بھی نہ ملائے گا جوملو گے تپاک سے
یہ نئےمزاج کا شہر ہے زرا فاصلے سے ملا کرو
💕💕
لوگ ہزاروں منتوں پہ بھی نہیں مانتے
جبکہ
میرا رب ایک سجدے سے سب مان لیتا ہے
💕💕
کردار ایک ایسی مالا کہ جسکا ایک موتی بھی ٹوٹ جائے تو ساری مالا بکھر جاتی ہے
💕💕
تعلق بھی رزق کی طرح ہے
بےایمانی آجائے تو برکت ختم ہو جاتی ہے
💕💕
اچھی کتابیں اور سچے دل ہر اک کی سمجھ
میں نہیں آتے
💕💕
مزاج میں سختی تھوڑی لازم ہے
جناب
لوگ پی جاتے اگر سمندر کھارا نہ ہوتا
💕💕
آپ دنیا میں ہر شخص سے جیت سکتے ہو
پر
اس شخص سے نہیں
جو آپکے لیے
خود ہار جائے
💕💕
اجالوں میں مل ہی جائے گا کوئ نہ کوئ
تلاش اسکی کرو جو ساتھ دے اندھروں میں بھی
💕💕
ان آنسوؤں کو ظاہر مت ہونے دیجیئے جو
کسی دوسرے کی خوشیوں میں رکاوٹ بنیں
💕💕
ساری بات خلوص نیت کی اے دوست
کوئ لوٹ آتا ہےکعبہ سے بھی خالی ہاتھ
اور کوئ گھر بھیٹھے رب کو پا لیتا ہے
💕💕
رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرےکی بات برداشت کرنے
میں ہے
بےعیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے
💕💕
امیروں کا امیر ہیے وہ شخص
جسکا تخت درویشوں کے دل میں ہو
💕💕
عزت نفس جس سے زخمی ہو
دھوپ بہتر ایسی چھاؤں سے
💕💕
دوستی کرنا اتنا آسان کہ جیسے مٹی سے مٹی لکھنا
اور نبھانا اتنا مشکل
کہ جیسے پانی سے پانی لکھنا💕💕
بلند کردار سے ہی خود کو عظیم بناؤ
کیونکہ
بلند مینار پہ بیٹھنے سے کوا
کبھی
عقاب نہیں بن جاتا
💕💕
دوست وہ نہیں جو خوشی میں ہی دوستی نبھائے
حقیقی دوست وہی
جو بارش کے پانی میں بھی
آنسوؤں کو پہچان لے
💕
اعتبار ایک ایسا اسٹکر
کہ دوسری بار پہلے کی طرح نہیں چپکتا
💕💕
تقدیر وہ زبردست قوت ہے کہ
جو آنکھ والے کو اندھا اور عقل والے کو بےوقوف بنا ڈالتی ہے
💕💕
فنا ہو جاؤں تیری زات میں اے
اللہ
کہ جو دیکھے مجھے
اور کھو جائے تیری زات میں💕💕
لفظ تاثیر سے بنتے ہیں
تلفظ سے نہیں
اہل دل آج بھی ہیں
اہل زبان سے آگے
💕💕
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain