جب فون پر تمھاری رندھی ہوئی آواز سنتا ہوں تو دل کو کوئی مٹھی میں پکڑ لیتا ہے تم جلدی جلدی اپنی ساری فکریں بیان کرکے دل ہلکا کر لیتی ہو لیکن تمھیں نہیں پتہ جو آنسو تمھاری آنکھوں سے نکلتے ہیں میرے دل پر گرتے ہیں تم تو فون بند کرکے دل ہلکا کرکے سوجاتی ہو لیکن میرے نصیب میں ایک اور جگراتا لکھ دیتی ہو
- محبت میں محرم اور نا محرم کا کنسیپٹ: انسان کو محبت کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ مسئلہ محبت کرنا نہیں مسئلہ محبت کے حصول اور محبوب سے تعلق کا ہے۔ کسی سے محبت ہو جانا بری بات نہیں لیکن اگر وہ نا محرم کی محبت ہو تو اللہ کی قائم کردہ حدود کا خیال نا رکھنا بری بات ہے۔ ان حدود کو توڑنا بری بات ہے۔ ہمیں محبت کرنی چاہیئے لیکن نا محرموں سے تعلقات سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ جسے محبت ہو گی وہ سب کے سامنے محرم بنا لے گا اور جو صرف محبت کا دعویدار ہو گا وہ معاشرے کے سامنے مجرم بنا دے گا۔ نا محرم سے تعلق میں دونوں فریق ہی نقصان اٹھاتے ہیں لیکن زیادہ نقصان اکثر صنف نازک کا ہی ہوتا ہے کیونکہ لوگ عورت کی غلطی کو اس کے مرنے کے بعد بھی نہیں بھولتے 💔