Damadam.pk
Saa7's posts | Damadam

★ Saa7's posts:

Saa7
 ★ 

شیخ سلمان العودہ اپنی کتاب "زنزانہ' میں لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنے شیخ سے شکایت کی کہ میں نے ایک کتاب پڑھی، لیکن مجھے اس میں سے کچھ یاد نہیں رہا!
چنانچہ انھوں نے مجھے ایک کھجور دی، اور فرمایا:
لو_ یہ چباؤ! پھر مجھ سے پوچھا: کیا اب تم بڑے ہوگئے؟ میں نے کہا: نہیں! فرمایا: لیکن یہ کھجور تمھارے جسم میں گھل مل گئی، چنانچہ اسکا کچھ حصہ گوشت بنا، کچھ ہڈی، کچھ پیٹھ، کچھ کھال، کچھ بال، کچھ ناخن اور مسام وغیرہ
تب میں نے جانا کہ جو کتاب بھی میں پڑھتا ہوں، وہ تقسیم ہوجاتی ہے۔
چنانچہ اس کا کچھ حصہ میری لغت مضبوط کرتا ہے، کچھ میرا علم بڑھاتا ہے، کچھ میرا اخلاق سنوارتا ہے ، کچھ میرے لکھنے بولنے کے اسلوب کو ترقی دیتا ہے، اگرچہ میں اسکو محسوس نہیں کر پاتا ہوں۔

Saa7
 ★ 

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو، بدکلامی کرنے والے اور بازار میں چیخنے والے نہیں تھے،برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ عفو و درگزر فرما دیتے تھے۔
(ترمذی،۲۰۱۶)

Saa7
 ★ 

میٹھے لہجوں سے دل جیت کر یہاں لوگ زندگیاں اجاڑ دیتے ہیں

Saa7
 ★ 

غریب و سادہ و رنگیِں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حُسینؓ، ابتدا ہے اسمٰعِیلؑ
۔
۔
۔
کعبہ کی سرگزشت بہت ہی نرالی ہے، اگرچہ کہنے میں سادہ ہے، اس کے ساتھ ہی رنگین بھی ہے۔ اس کا آغاز حضرت اسماعیل علیہ السلام سے ہوا، حضرت امام حسین رضی اللّہ عنہ اس کے آخری باب ہیں۔ یعنی یہ پوری سرگزشت ایسی قربانیوں سے لبریز ہے جو ہمیشہ اس دنیا میں تازہ و پائندہ رہیں گی اور ان کی یاد سے کائنات کی فضائیں کبھی خالی نہ ہوں گی۔ اسلام کی داستان (تعلیم) بہت انوکھی اور آسان اور دلکش ہے۔ اس کی ابتدا حضرت اسماعیل کی قربانی سے ہوتی ہے اور انتہا حضرت حسین کی قربانی پر ہوتی ہے۔ یعنی اسلام اللہ کی راہ میں جان اور مال دونوں کو قربان کر دینے کا نام ہے۔ پس جو شخص اسلام کا مدعی ہو اسے ان دونوں بزرگوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیے
______
تحریر ...
ملک محمد عارف بارا

Saa7
 ★ 

دوسروں کی اصلاح ضرور کریں، کسی کو دین سے ہٹ کر کچھ کرتا دیکھیں تو اخلاص سے درست عمل بتا دیں، غلط سے روک دیں یہ ہمارا فریضہ ہے، بے شک ہم خود عمل نہ کرتے ہوں۔ کیونکہ عقیدہ ختم نبوت ہم سے یہ بطور مسلمان ہم سے یہ طلب کرتا ہے کہ ہم دین کی بات پھیلائیں۔
مگر ہمیں کسی کی تنقید، تمسخر، بد دلی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ اصلاح برائے اصلاح ہو نہ کہ کسی کا تماشا بنانا یا ذلیل کرنا۔
اگر جائزہ لینا ہے تو اپنا محاسبہ کریں اپنی کمی اور غلطیوں پر نظر رکھیں۔
دوسروں کی بجاۓ اپنی ٹوہ میں لگیں، کہاں کیا غلط عمل۔ہوا اس کو درست کریں اپنے ماضی کی نسبت حال کو بہتر بنانے میں لگ جائیں، لوگوں کو معاف کریں کیونکہ کوئی بھی شخص خطا سے پاک نہیں۔
اللہ ہم سب کو دین کی سمجھ عطا فرمائے اور عمل صالح کرنے والا بنائے، آمین

Motivational Quotes image
S  ★ : .... .... - 
Life Advice image
S  ★ : کامیابی ۔۔۔ - 
Saa7
 ★ 

مُخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش جذبہ ہے
آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے
مگر اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں نا
الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں
شاید آپ کے الفاظ کسی کیلئے راحت
کسی کیلئے شفاء
کسی کیلئے امید
کسی کا مرہم
اور کسی کیلئے راہ نجات بن جائیں
ایسے لوگوں کو اللہ ذریعہ بنا دیتا ہے اپنے تک پہنچنے کا
یقین جانیں
وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں
جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہوجاتے ہیں

Islamic Quotes image
S  ★ : اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَجَعَلَنَا مِنَ - 
Saa7
 ★ 

🤲 اللہ رب العزت
ھم انبیاء، صدیق، شہداء، صالحین سے ملنے کے شائق ہیں، ھم صحابہ صحابیات سے ملاقات کا شوق رکھتے ہیں، امہات المومنین کی قربت چاہتے ہیں، رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کے متمنی ہیں اور اللہ سب سے بڑھ کر تیرے دیدار کے خواہاں ہیں
اللہ ھمیں ان لوگوں میں شامل رکھنا کہ جو یہ خوشخبریاں پانے والے ہوں
Aameen

Saa7
 ★ 

Last Part
کاش ہم آج ہی جاگ جائیں‘ ہم آج ان
46
ارب ڈالروں کو آخری امداد‘ آخری سرمایہ کاری سمجھ کر اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر لیں۔
___ copied ___

Saa7
 ★ 

Part 6
دنیا جب ان تمام بحرانوں سے نکل جاتی ہے‘
یہ اپنے معاملات‘ اپنے مسائل حل کر لیتی ہے تو ہم کشکول پکڑ کر دوستوں سے دوستی کی خیرات کی اپیل کرنے لگتے ہیں، جب دل چاہے IMF ہمیں دھتکار دیتا ہے۔
ہم نے آج تک خود کو قوم سمجھا اور نہ ہی قوم کی طرح اپنی نسلوں کی پرورش کی، کیا ہم 22 کروڑ بھکاری ہیں اور ہر سال ان بھکاریوں میں پانچ دس لاکھ نئے بھکاریوں کا اضافہ کر دیتے ہیں اور یہ بھکاری بھی بڑے ہو کر اپنے بزرگوں کی طرح دنیا کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔
ہم آج چین سے 90 سال پیچھے وہاں کھڑے ہیں جہاں 1933 میں چین ماوُزے تنگ کے تاریخی لانگ مارچ شروع ہونے کے وقت کھڑا تھا۔ اقتدار کی رسّہ کشی، انتشار، بے یقینی لاقانونیت اور سیاسی و معاشی عدم استحکام۔ کاش ہم آج ہی جاگ جائیں‘
.....
جاری ہے

Saa7
 ★ 

Part 5
کاش ہم چین کے صدر شی چن پنگ سے عرض کرتے آپ ہمیں 46 ارب ڈالر کے منصوبے نہ دیں، آپ ہمیں عزت کی روٹی کھانے اور غیرت کے ساتھ زندہ رہنے کا درس دیں، آپ ہمیں مچھلی نہ دیں آپ ہمیں مچھلی پکڑے کا طریقہ سکھا دیں۔ قوموں کو امداد اور سمجھوتے نہیں چاہئے ہوتے، انہیں عزت اور غیرت کی گھٹی درکار ہوتی ہے آپ یقین کیجئے ہم ایک مردا اور بھکاریوں کی زندگی گزار رہے ہیں، ہم کبھی افغانستان میں امریکا اور روس کی پھینکی ہڈیاں چوستے ہیں‘ کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پنجر پر بیٹھ کر گوشت نوچتے ہیں اور کبھی سعودی عرب یمن جنگ سے فائدہ اٹھانے کے منصوبے بناتے ہیں‘ دنیا جب ان تمام بحرانوں سے نکل جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔
جاری ہے

Saa7
 ★ 

Part 4
یہ لوگ پندرہ، پندرہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور جب اس کام سے فارغ ہوتے ہیں تو دوسروں کے کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور ان کی لیڈر شپ نے اپنا تن، من اور دھن قوم پر وار دیا
ان کے لیڈر کا جنازہ تین مرلے کے مکان سے نکلا اور اس نے پوری زندگی کسی دوسرے ملک میں قدم نہیں رکھا، ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا چین کی یہ چاروں خوبیاں ہماری سب سے بڑی کمزوریاں ہیں، ہم نے کشکول کو اپنی معیشت بنا رکھا ہے، ہم دوسروں کے وسائل پر انحصار کرتے ہیں، ہم دنیا میں سب سے زیادہ چھٹیاں کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری ساری لیڈر شپ کی جڑیں ملک سے باہر ہیں، ان کی اولادیں اور گھر تک دوسرے ملکوں میں ہیں چنانچہ ہم آج افغانستان سے لے کر روانڈا تک دوسرے ملکوں کے محتاج ہیں، ہم سانس تک ادھار کی لیتے ہیں، ہمیں روٹی بھی دوسرے فراہم کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔

Saa7
 ★ 

پورے یورپ میں ایسے 39شہر ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ چین نے پچھلے تیس برسوں میں 160ایسے نئے شہر آباد کئے ہیں جن کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور ان میں دنیا کی تمام جدید سہولتیں موجود ہیں۔
آج مرسیڈیز کاروں کا سب سے بڑا کارخانہ چین میں ہے۔ آج یورپ، امریکا اور پاکستان میں ایسی سبزیاں اور پھل ملتا ہے جس پر چائنا کا سٹیکر لگا ہوتا ہے اور آج دنیا کی 36ہزار ملٹی نیشنل کمپنیاں چین میں فیکٹریاں لگانے پر مجبور ہیں لیکن ہم نے کبھی چین کی اس ترقی کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی اپنے زوال کے شواہد اکٹھے کئے۔
چین کی ترقی کے چار اصول تھے: مخلص لیڈر شپ ان تھک محنت، اپنی ذات پر انحصار اور خودداری چین نے کبھی دوسری اقوام کے سامنے کشکول نہیں رکھا، اس نے ہمیشہ اپنے وسائل پر انحصار کیا، یہ لوگ پندرہ گھنٹے کام کرتے ہیں
۔۔۔
جاری ہے

Saa7
 ★ 

Part 2
پاکستان کا ویزہ کبھی چین کے لوگوں کی بڑی خواہش ہوتا تھا لیکن آج وہ چین دنیا میں ترقی کی انتہا کو چھو رہا ہے۔ یہ چین جب 46 ارب ڈالر کے منصوبے لے کر پاکستان آتا ہے تو ہم اسے اپنی تاریخ کا اہم ترین واقعہ قرار دیتے اور بغلیں بجاتے ہیں چین آگے نکل گیا جبکہ ہم نے اپنے ملک کو مزار بنا دیا اور اس کے مجاور بن کر چندوں امداد اور قرضوں پر زندہ رہنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔
ہم نے کبھی چین کی ترقی اور اپنی تنزلی کا جامع تجزیہ نہیں کیا، ہم نے کبھی ان وجوہات کا جائزہ لینے کی کوشش ہی نہیں کی کہ کیسے چین نے نا صرف اپنے سوا ارب لوگوں کو روزگار، صحت، تعلیم اور شاندار زندگی فراہم کی بلکہ وہ دنیا بھر کے ساڑھے چھ ارب لوگوں کی ماں بھی بن گیا۔
...
جاری ہے

Saa7
 ★ 

بہت سارے لوگوں کو شاید علم بھی نہ ہو کہ پاکستان چین کی پہلی کھڑکی تھا، جس کے ذریعے چین کے لوگوں نے دنیا کو دیکھنا شروع کیا۔ پی آئی اے پہلی انٹرنیشنل ائیر لائن تھی جس نے چین میں لینڈنگ کی، اس لینڈنگ پر پورے چین میں جشن منایا گیا۔
پاکستان نے ایوب خان کے دور میں چین کو تین جہاز فروخت کئے، ان میں سے ایک جہاز ماﺅزے تنگ استعمال کرتے تھے، اس جہاز پر آج بھی ”کرٹسی بائی پاکستان“ لکھا ہے۔
پاکستان پہلا ملک تھا جس نے چین سے تجارت شروع کی اور اس کی مصنوعات کی امپورٹ کی اجازت دی اور ہم ایک طویل عرصے تک چین کے ریزر اور سوئیاں استعمال کرتے رہے۔ پاکستان نے چین کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سہولت دی، چین کے حاجی بسوں کے ذریعے پاکستان پہنچتے تھے اور پاکستان انہیں حجاز مقدس تک پہنچانے کا بندوبست کرتا تھا۔
....
جاری ہے

Saa7
 ★ 

اقبال اور سانحہ کربلا
https://twitter.com/i/spaces/1lDxLnPmbPMGm

Saa7
 ★ 

ہر بار دوسروں کے کھوجے ہوئے سچ سے مطمئن مت ہوا کریں
ورنہ آپ کی سوچ اور شخصیت ہمیشہ کیلئے محدود ہو کر رہ جاۓ گی
اپنا سچ خود تلاش کریں

Saa7
 ★ 

آسمان کا ہر فرشتہ حضرت عمر فاروق رضی اللّه عنہ کی توقیر کرتا ہے اور زمین کا ہر شیطان ان کے خوف سے لرزتا ہے۔
ترمزی الحدیث 3706 ج 5 ص (385)