بہت عرصہ ھوا اک دن بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا اگر میں کچھ بناتی ھوں تو بس چاۓ بناتی ھوں پیؤ گے نا
میں اسی بات پر اسکی ہمیشہ مسکرا ہی دیتا تھا کہ بنانا کچھ نہیں آتا
بناتی ہو تو بس چاۓ بناتی ھو مجھے چاۓ سے الجھن ھے مجھے چاۓ سے نفرت ھے
نہیں پیتا نہیں پیتا مگر اس بات کو گزرے زمانے ہو گٸے کتنے
نہیں معلوم مجھ کو کہ وه کیسی ھے کہاں پر ھے
مگر اب چاۓ پیتا ہوں بڑی کثرت سے پیتا ھوں
بڑی حسرت سے پیتا ھوں بڑی حسرت سے پیتا ھوں
دودھ میں پتی ڈال کے ابالے دو چار دیجیے۔۔۔
پھر جو چاے نہ پیے۔۔۔ اُسے مار دیجیے۔۔
Tea Lover☕
میں عرصے بعد ملا اس سے تو اس نے پوچھا کیوں آئے
میں تکتا رہا پھر بیٹھ گیا اور دھیرے سے بولا بس چائے
Tea Lover☕
شعلے میں نے پیار کے جلائے۔۔۔
اب کر لو گرم اپنی چائے ۔۔۔
Tea Lover☕
چلو پھر!
چائے پیتے ہیں_ _ _
نہ جانے کتنے سالوں سے
نہ جانے کتنی شاموں سے
بدن جب تھک سا جاتا ہے _ _ _
میں اکثر خود سے کہتا ہوں
چلو پھر!
چائے پیتے ہیں _ _ _
مگر !
یہ بھی تو اک سچ ہے _ _ _
اکیلے پی نہیں سکتا
تمہارے نام کا اک کپ
ہمیشہ ساتھ ہوتا ہے _ _ _
نہ جانے تم کہاں ہوگے
بہانہ چائے کا لیکر
چرا لیتا ہوں میں تم سے
تمہارے نام کے
دو پل...!
Tea Lover☕☕
کھڑکی سے جھلکتا بادلوں کا موسم
پتوں کی سرسڑاہٹ
نیم خوابیدہ ذہن
ادھ کھلی آنکھیں
بارش، چائے کا کپ
اور تیرا دلنشین خیال..!!!❤🍁
Tea Lover☕
ملو کبھی کسی سرد رات میں، چائے پر قصے بُنیں گے
تم دھیرے سے اپنا حالِ دل بتانا، ہم چپ چاپ سنیں گے.❤️
Tea Lover☕
اس کی میز پہ ہم چھوڑ آئے
بہت سی یادیں، ٹھنڈی چائے
Tea Lover☕
-"🌸🍂-"
"-ایک کپ چائے اس کے نام°"
"-جس کی وجہ سے میرے سر میں درد رہتا ہے°"💕
❤️🔥
Tea Lover☕
چائے کی تعریف کرنے کو جب بھی قافیہ جوڑا ہے
مجھے احساس یہی ہوا ہے کہ میرا علم تھوڑا ہے
Tea Lover☕
چاۓ میں محبت کی
چاشنی ہو چاہت کی
اپنائیت کی آنچ پر
اور گہرا ہوتا ہے
جو رنگ ہو خلوص کا
یاد رکھنی پڑتی ہیں
چھوٹی چھوٹی سب باتیں
بات بس ذرا سی ہے
چاۓ ہو یا محبت
تھوڑی سی توجہ سے
اور نکھر جاتی ہے ....!!!
Tea Lover☕
چاۓ بہت اچھی بناتا ہوں میں
خوش رکھوں گا محترمہ آپ کو...
Tea Lover☕
سردی میں پیار ،عشق ،وفا ،وعدے ،نشیلی آنکھیں ،گھنیری زلفیں چاند سا چہرہ
سب مل کر بھی ایک کپ چائے کا مقابلہ نہیں کر سکتے___☕
Tea Lover☕
پینے سے کر چکا تھا میں توبہ مگر٠٠
برتنِ مٹی میں دیکھیچائے نیت بدل گئی
Tea Lover☕
تیرے ہاتھ کی چائےپی کر
کڑوِی کسَیلی یادیں جاگِیں
اِک دُوجے کے کانوں میں جو
ھم نے کِیں وہ باتیں جاگِیں
دیکھا چشمِ تصوّر سے تو
ساون کی برساتیں جاگِیں
پیار جھرو کے دیکھے جِن میں
دِن تو سوئے راتیں جاگِیں
تیری قُربت میں جو بِیتے
سارے لمحے ، شامیں جاگِیں
تُم تک لے کے آنے والی
ٹیڑھی میڑھی راہیں جاگِیں
کڑوی چائے ، تیرا کڑوا
لہجہ یاد دِلاتی ھے
ماضی کے اوراق پلٹ کے
چہرہ آن دِکھاتی ھے
ترے ہاتھ کی چائے پی کر
سوچ بدل کے رہ جاتی ھے
Tea Lover☕
تھوڑا پانی رنج کا ابالیئے
خوب سارا دودھ خوشیوں کا
ٹھوڑی پتیاں خیالوں کی
تھوڑے غم کو کوٹ کر باریک
ہنسی کی چینی ملا دیجیئے
ابلنے دیجیئے خوابوں کو کچھ دیر تک
یہ زندگی کی چائے ہے جناب
اسے تسلی کے کپ میں چھان کر
گھونٹ گھونٹ پی کر مزا لیجیئے
💔
Tea Lover☕
تمام شوق اس کے ،، ناپسند تھے مجھے
چھوڑ کر چائے کافی کی بات کرتا تھا
مجھے کر کے حوالے چاند سورج کے
دوستوں کے ساتھ دن سے رات کرتا تھا
پرندوں سے کہتا تھا ،،،،حالِ دل اپنا
شامِ منڈیر پہ روز ان سے ملاقات کرتا ہے
محبت کے پل سنجیدگی کی نظر کر کے
گفتگوِ کاروبار سے شاعری کو مات کرتا تھا
Tea Lover☕
ادرک کـی مہـک اوڑھے
الائچی کی خوشبوؤں سے سجی☕
کیتلی کی دہلیز سے نکل کر
پیالی کی ڈولی میں بیٹھی
ان بھـاگتے ہوئے لمحـوں پر
کیسـے لگـام لگــــائی جائے
اے وقــت آ بیٹھ تجھے
ایـک کپ چائے پلائـی جائے☕
Tea Lover☕
میں کیسے تجھے کسی اور کے ہونٹوں پر گوارا کروں
تجھے" کیتلی" سے اتارا گیا ہے صرف میرے لیے☕
Tea Lover☕
زندگی سے اگر چاۓ نکال دی جاۓ تو
پیچھے صرف سر کا درد ہی بچتا ھے
Tea Lover☕
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain