Damadam.pk
Saadi0900's posts | Damadam

Saadi0900's posts:

Saadi0900
 

ہماری ہڈیوں سے گوشت تو اتر سکتا ہے مگر دل سے نبی کریمﷺ کی محبت نہیں،،💞💞

Saadi0900
 

کیا آپ کے گھر میں وہ شاپر ہے جس
میں بہت سے شاپر ہیں؟؟؟🤔
🙈🙈

Saadi0900
 

آپ کے پاس ایک بے حد قیمتی شے ہے، جسے اگر پورے دل سے اپنی ہستی بستی میں بسا کر عمل میں لائیں تو یقین جانیں کہ معجزے رونماہوں، زندگیاں بدل جائیں، مصیبتیں ٹل جائیں، طوفانوں کے راستے بدل جائیں، کہکشاؤں سے راستے نکل آئیں۔ یہ قیمتی شے ہر دل میں دھڑکتی ہے، ہر روح میں بستی ہے، اور یہ آپ کی دعاہے۔فکر نہ کریں، اداس نہ ہوں، دل چھوٹا نہ کریں۔ دعا کریں، ہر سانس کریں۔ سننے والا قریب ہو تو بتانے والے کو دور نہیں ہونا چاہیے۔خود کو کبھی تنہاء ، بے بس، اور بے مایاں محسوس نہ کریں، دعا آپ کی قدر ومنزلت اور آپ کی امداد ہے۔ یہ آپ کی کشتی اور آپ کا سہارا ہے۔۔۔۔!

Saadi0900
 

مرد بھی عورت کی طرح خدا کی ایک خوبصورت تخلیق ہے۔ میں نے اگر مرد کو لڑکیوں پہ فقرے کستے دیکھا ہے تو اس آدم آزاد کو اولاد ، گھر والوں کے لیے دوسروں کی گالیاں سنتے بھی دیکھا ہے۔ میں نے اگر مرد کو ہوس کا پجاری دیکھا ہے تو اس مرد کو بہنوں کے جہیز کے لیے پائی پائی جوڑتے اور اپنی عمر گزارتے بھی دیکھا ہے۔ میں نے اگر مرد کو انا پرست دیکھا ہے تو اسی مرد کو بس میں اپنی سیٹ عورت کے لیے چھوڑتے ، عورتوں کو قطار میں کھڑے رہنے کی زحمت سے بچاتے بھی دیکھا ہے۔میں نے اگر مرد کو بے حس اور بے نیاز دیکھا ہے تو اسی مرد کو پردیس میں دھکے کھاتے بھی دیکھا ہے۔میں نے اگر مرد کو عورت کو پاوں کی جوتی سمجھتے دیکھا ہے تو وہیں مرد کو بنت حوا کو سر کا تاج ، ہاتھ کا چھالہ بنا کے رکھتے بھی دیکھا ہے۔ ہر تصویر کے دو پہلو اور ہر سکے کے دو رخ لازمی ہوتے ہیں۔

Saadi0900
 

تمام بہن بھائیوں کو بہت بہت جمعہ مبارک
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہئیے
❤️💙💚🌹🌺🌸❤️💙💚

Saadi0900
 

میرے ہاتھوں سے نکلا ہوا شخص
کسی اور کے پاؤں میں جا گرا

Saadi0900
 

داغؔ دہلوی
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

Saadi0900
 

اک بار هی هو جائے __ هو جائے جو هونا هے
اتروں میں تیرے دل میں یا دل سے اتر جاؤں

Saadi0900
 

آپ تو ظلم لگا تار کئے جاتے ہیں
مجھ سے تاکید پہ تاکید ہے فریاد نہ کر
جلوہ دکھلا کے میرا لوٹ لیا صبر و قرار
پھر یہ کہتے ہیں کہ نالہ و فریاد نہ کر

Saadi0900
 

"__پہلے رگ رگ سے خون نِچوڑا اس نے
اب کہتا ہے رنگت سانولی ہے تمہاری__"💔

Saadi0900
 

اگر زندگی کا ساتھی کسی وجہ سے لا چار ہو جائے تو اسے چھوڑا نہیں بلکہ سنبھالا جاتا ہے 😊

Saadi0900
 

کچھ دن میری زندگی
تم گزار کے دیکھو
اگر تم جی گئے
تو مجھے مار دینا
😔💔

Saadi0900
 

وقت ایک دن پلٹی کھا ہی جاتا ہے۔۔
اکڑ والے بھی تہجد میں رو پڑتے ہیں

Saadi0900
 

کمرے میں ہے بکھرا ہوا سامان وغیرہ،
خط، خواب، کتابیں، گل و گلدان وغیرہ
ان میں سے کوئی ہجر میں امداد کو آئے،
جن، دیو، پری، خضر یا لقمان وغیرہ
تو آئے تو گٹھڑی میں تجھے باندھ کے دے دوں
دل، جان، نظر، سوچ یہ ایمان وغیرہ
بس عشق کے مرشد سے ذرا خوف زدہ ہوں،
جھیلے ہیں بہت ویسے تو نقصان وغیرہ

Saadi0900
 

بتاٶ کیسا لگتا ہے🙂
کسی کو حاصل کر کے کھو دینا 💔
کسی کے ساتھ تو چلنا مگر اس کا نہ ہو پانا🌑
خود ہی کو کوستے رہنا مگر اس کو نہ کچھ کہنا 😶
خود ہی گرنا خود ہی سنبھلنا 🤐
ہنسنا اور رو دینا 💔
بتاٶ کیسا لگتا ہے 🙂
ہجر کی لمبی راتوں میں کسی کی یاد میں رونا💔
کسی کو سوچتے سوچتے اپنی آنکھیں بند کرنا😶
اور اندھیروں میں چلے جانا🌑
بتاٶ کیسا لگتا ہے :)
نئے رشتوں میں رنگ جانا 🤐
مگر کسی کو بھول نہ پانا 💔
بتاٶ کیسا لگتا ہے :)

Saadi0900
 

میری موت اتفاقیہ حادثہ ہو گی
منظر شاید خود کشی جیسا ہوگا

Saadi0900
 

دبلا ہونے کا بہترین طریقہ یہ ہےکہ صرف اپنی تنخواه پر گذاره کیا جاۓ۔

Saadi0900
 

مرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جمعہ مبارک

Saadi0900
 

ساری دنیا
blurrr
کر کے جسے تم فوکس رکھو گے
ایک دن وہی تم کو
crop
کر دے گا

Saadi0900
 

کل شب ہَوا نے ، میرا اشارا سمجھ لیا
اُٹھ کر مجھےــــچراغ بجھانا نہیں پڑا
ہم اتفاقِ رائے سےــــــزندہ بچھڑ گئے
اک دوسرے کو مَر کے دکھانا نہیں پڑا
🥀🖤🥀