ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی مسکرا دیتے 😁😁 جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں 😄 اور کہا کہ جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی ہے ۔۔ یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کردیں. فوراً بولے ۔۔ جی ضرور جب آپ کہیں. کہاں ملنا ہے ۔۔ خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا ،، میرے کلینک میں ،،،، میں ڈینٹسٹ ہوں ۔۔ آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو ،، لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے 😎
کمرے میں ہے بکھرا ہوا سامان وغیرہ، خط،خواب،کتابیں،گل و گلدان وغیرہ! ان میں سے کوئی ہجر میں امداد کو آئے، جن، دیو،پری، خضر یا لقمان وغیرہ! تو آئے تو گٹھڑی میں تجھے باندھ کے دے دوں، دل، جان، نظر، سوچ یہ ایمان وغیرہ! بس عشق کے مرشد سے ذرا خوف زدہ ہوں، جھیلے ہیں بہت ویسے تو نقصان وغیرہ....!