اس دُنیا میں زِندگی جینے کے اِکْلَوتے موقع کے دوران جہاں زیادہ تر لُوگ اپنی اَنا کو ترجیح دیتے ہیں وہاں آپ ایسا شخص چُنیں جو آپ کو چُنے، جو بِحْث کو بھی مُسکراہٹ پر ختم کرے جو آپ کی ذات کو غَلط فِہمی سے مُقَدْم جانے اور جب وقت آپ کا ہاتھ چھوڑ رہا ہو تو وہ آپ کا ہاتھ تَھامے رکھے۔۔۔🙂🖤
لوگ دو ہفتے کے تعلق کو عادت ،محبت اور عشق سمجھ لیتے ہیں اور پھر بے صبرے ہوکر مجنوں بنے پھرتے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں تعلق ،رفاقت اور محبت تو طوالت سے اپنے اندر کے جذبات ،احساسات کو زندہ رکھ کر ساتھ چلنے کا نام ہے لوگوں میں وہ مادہ ہی نہیں کہ اپنے تعلقات کو خوبصورتی سچائی ،ایمانداری اور بھروسے کے ساتھ ایک عرصے تک لیکر چلیں اس کے لیے یقینا ایک بہت عمدہ ،صلح رحمی اور درگزر کرنے والا دل درکار ہوتا ہے تب جاکر کوئی تعلق حقیقی معنوں میں روح کا رشتہ بنتا ہے...!
کبھی کبھی جب آپ کہتے ہیں "میں ٹھیک ہوں" ..... دراصل اس وقت آپ کو کسی کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو مضبوطی سے پکڑے، آپ کی آنکھوں میں دیکھے اور کہے , نہیں، میں جانتا ہوں، تم ٹھیک نہیں ہو 💔