بےشمار تتلیاں قید ہیں مُجھ میں خوابوں کی خواہشوں کی چاہت کی شرارتوں کی محبتوں کی۔۔۔۔۔ جو کھول دوں میں خود کو سب آزاد ھو جائیں اڑنے لگیں چہکنے لگیں۔۔۔۔۔ گنگنانے لگیں جینے لگیں سانس لینے لگیں لیکِن۔۔۔۔۔۔ وہ تو سب قید ہیں مُجھ میں۔۔🙃🖤 ✨
کتابوں میں لکھی ہوئی باتیں ۔۔۔ بہت خوبصورت ہوتی ہیں ۔۔۔ مگر کچھ اَن کہی باتیں ۔۔۔ جنہیں کوئی نہیں کہتا ۔۔۔ جنہیں کوئی نہیں سُنتا ۔۔۔ اگر لَبوں پر آ جائیں ۔۔۔ تو اَندیشے لَپکتے ہیں ۔۔۔ ہماری اَن کَہی باتیں ۔۔۔ کتابوں میں لِکھی باتوں سے زیادہ خوبصورت ہیں ۔۔۔ ♥️
کرب کے شہر میں رہ کر نہیں دیکھا تُو نے کیا گزرتی رہی ہم پر نہیں دیکھا تُو نے اے مجھے صبر کے آداب سکھانے والے جب وہ بچھڑا تھا وہ منظر نہیں دیکھا تُو نے جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتا میں بھی تُو بھی مجھ سا ہے کہ مُڑ کر نہیں دیکھا تُو نے🥀💔 #
جب آپ غلط ٹرین لیتے ہیں تو پہلے اسٹاپ پر اترنے کی کوشش کریں کیونکہ فاصلہ جتنا لمبا ہوگا، واپس جانا اتنا ہی مہنگا ہوگا زندگی میں لیے جانے فیصلے بھی ایسے ہی ہیں جتنی جلدی غلطی تسلیم کر لی جائے واپسی اتنی جلدی ممکن ہے
کوئی پوچھے , ذرا ان سے ...! کہ دل جب , مر گیا ہو تو کیا تدفین لازم ہے ...! 🥀 محلے کی , کسی مسجد میں کیا اعلان , واجب ہے ...! 🥀 کوئی پوچھے , ذرا ان سے محبت ... چھوڑ دینے پر دلوں کو ... توڑ دینے پر کوئی فتویٰ نہیں لگتا ...!!! 💔
اور پھر رشتوں کا ایک رُوپ مطلب پرستی بھی ہے....!!🥀 کٹھ پُتلی کی طرح جی حضوری کرتے رہو تو سب ٹھیک....!! ورنہ رشتے کچے دھاگے کی مانند ٹُوٹ جاتے ہیں....!!🖤