الفاظ ہی سب کچھ ہوتے ہیں
یہ دل جیت بھی لیتے ہیں
اور دل چیر بھی دیتے ہیں
اپنے حصے کا کام کیے بغیر ۔۔۔۔
دعا پر بھروسہ کرنا حماقت ہے۔ ۔۔۔
اور اپنی محنت پر بھروسہ کر کے ۔۔۔۔۔
دعا سے گریز کرنا تکبر ہے۔۔
تو نے دیوانہ بنایا تو میں دیوانہ بنا
اب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشہ نہ بنا
بہت سے لوگ خوفزدہ ہو جائیں اگر وہ آئینے میں اپنے چہرے کے ساتھ ساتھ اپنا کردار بھی دیکھ پائیں
اپنے بیٹوں کو بھی جھکنا اور معافی مانگنا سکھائیے
یہ صرف بیٹیوں کا وصف نہیں ہے




پتا نہیں وہ کون سے سٹوڈنٹس ہوتے ہیں جو نمبر بڑھانے کےلیے ٹیچر کے پاس چلے جاتے ہیں
ہم تو اس ڈر سے نہیں جاتے تھے کہ کہیں پہلے والے بھی نہ کٹ جائیں
😅😂😆
کسی کی اچھائی کا اتنا فائدہ نہ اٹھائو کہ وہ برا بننے پر مجبور ہو جائے ۔
برا وہی بنتا ہے جو اچھا بن کر ٹوٹ چکا ہو
اگر لوگوں کی مدد کرنا آپ کی ترجیح ہے تو یاد رکھو اللہ بھی کبھی تمہیں بےیارومددگار نہیں چھوڑے گا
مٹی دے وچ مٹی ہونا کادی بلے بلے
اج مٹی دے اتے بندیا کل مٹی دے تھلے
مریض: ڈاکٹر صاحب مجھے بتا نہیں کیسی بیماری لگ گئی ہے ۔جب میں سوتا ہوں تو نیند نہیں آتی ۔کھانا کھا لوں تو بھوک نہیں لگتی۔
ڈاکٹر ۔:ساری رات دھوپ سیکو تم بلکل ٹھیک ہو جائو گے
😅😅😆
صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے
منزلوں کو حاصل کرنے والے کبھی دیر تک سویا نہیں کرتے
وقت نے بتا دیا ،لوگوں کا معیار
ورنہ ہم وہ تھے جو سب کو اپنا سمجھتے تھے
پوچھتا ہے جب کوئی کہ دنیا میں محبت ہے کہاں
مسکرا دیتا ہوں میں اور یاد آجاتی ہے ماں
درد کو مسکرا کر سہنا کیا سیکھ لیا
سب نے سمجھ لیا کہ مجھے تکلیف نہیں ہوتی
لمبی امیدوں سے دور رہا کرو
کیونکہ وہ تمہارے پاس موجود نعمتوں کو حقیر بنا دیتی ہیں
شرط لگی تھی دنیا کی خوشی کو ایک لفظ میں لکھنے کی
وہ کتابیں ڈھونڈتے رہ گئے اور میں نے "بیٹی "لکھ دیا ۔!۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain