Damadam.pk
Sadlarka11's posts | Damadam

Sadlarka11's posts:

Sadlarka11
 

زندہ رھنے کو بھی لازم ھے سہارا کوئی ۔۔۔،،
کاش مل جائے غمِ ہجر کا مارا کوئی ۔۔۔،،
ھے تیری ذات سے مجھ کو وہی نسبت جیسے
چاند کے ساتھ چمکتا ھوا تارہ کوئی ۔۔۔،،
کیسےجانوگےکہ راتوں کا تڑپنا کیا ھے ۔۔۔،،
تم سے بچھڑا جو نہیں جان سے پیاراکوئی ۔۔۔،،
ہم محبت میں بھی قائل رھے یکتائی کے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل میں دوبارہ کوئی ۔۔۔،،
سوچتا ھوں کہ تیرےپہلو میں جو بیٹھا ھوگا
کیسا ھوگاوہ پری وش وہ تمہارا کوئی ۔۔۔،،
کون بانٹے گا مرے ساتھ میری تنہائی
ڈھونڈکےلادو مجھے زیست سے ہارا کوئی ۔۔۔،،

Sadlarka11
 

یہ جبر کا، یہ جہل کا، یہ زَر کا تسلط
تم دیکھنا اِک وقت میں، تینوں سے لڑیں گے
عشروں کے تدبر نے یہی حکم دیا ہے
ہم خاک نشیں اب، تخت نشینوں سے لڑیں گے !

Sadlarka11
 

سرِ صحرا مُسافر کو ستارہ یاد رہتا ھــے
میں چلتا ہوں مجھــے چہرہ تمہارا یاد رہتا ھــے
تمہارا ظرف ھــے تم کو محبت بُھول جاتی ھــے
ہمیں تو جس نــے ہنس کر بھی پُکارا، یاد رہتا ھــے
محبت میں جو ڈُوبا ہو، اُســے ساحل ســے کیا لینا۔۔۔۔؟
کِســے اس بحر میں جا کر کِنارہ یاد رہتا ھــے۔۔۔۔؟
بہت لہروں کو پکڑا ڈُوبنــے والــے کــے ہاتھوں نــے
یہی بس ایک دریا کا نظارہ یاد رہتا ھــے
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈُوب جاتی ہیں
ذرا سا مختلف جس نــے پُکارا یاد رہتا ھــے
میں کس تیزی ســے زندہ ہوں، میں یہ تو بُھول جاتا ہوں
نہیں آنا ھــے دنیا میں دوبارہ، یاد رہتا ھــے۔

Sadlarka11
 

✍️ *دنیا کی ہر چیز انسان کی خدمت کر رہی ہے اگر کوئی انسان کو تکلیف دے رہا ہے تو وہ خود انسان ہی ہے ....*✍️

Sadlarka11
 

اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہے
آج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ
منزل عشق میں ہر گام پہ رونا آیا
مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گری
اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا
جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔ
مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا

Sadlarka11
 

تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد

Sadlarka11
 

مشہور بہت ہےمیرے الفاظ, کی تاثیر
مگر ایک شخص مُجھ سےمنایا نہیں جاتا

Sadlarka11
 

چہروں کا انبار لگا ہے میری ذات کے کمرے میں
دن بھر مجھ کو کتنے ہی کردار نبھانے پڑتے ہیں

Sadlarka11
 

،تمھارے بعد چمن پر جو اک نظر ڈالی
کلی کلی پر خزاں کے چراغ جلتے تھے ۔

Sadlarka11
 

کتنے ہی تعلق تو ضروری بھی نہیں تھے
بیکار ہی کاندھوں پہ کئی بوجھ اٹھائے

Sadlarka11
 

کاتب تقدیر سے کیا شکوہ اے دل ناداں
جب ہر شے نے مٹ جانا ھے تو پھر خواہش کیسی

Sadlarka11
 

ہمیں دیکھ کر نگاہوں کو پھیر لیا
خیر ہم خوش ہوئے پہچانا تو سہی

Sadlarka11
 

سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
خوشبو اُڑی تو پھول کا فقط رنگ رِہ گیا

Sadlarka11
 

میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدم
وہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈتا ہوں میں

Sadlarka11
 

میخانے میں نہیں ہے زماں کا کوئی وجود
کُھلتا ہے در ابد کی طرف اس رباط کا

Sadlarka11
 

*کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال*
*کن ملالوں میں ہوں ، کیسا ہوں ، کہاں رہتا ہوں !*

Sadlarka11
 

میں نے سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی

Sadlarka11
 

یُوں بظاہر تو دِیا میں نے بُجھا رکھا ہے
درد نے دل میں الاؤ سا لگا رکھا ہے
منصفو! کُچھ تو کہو، کیوں سرِ بازارِ حیات
مُجھ کو اِحساس نے سُولی پہ چڑھا رکھا ہے

Sadlarka11
 

*وہ جو اِک شخص بضد ہے کہ بُھلا دو مُجھ کو*
*بُھول جاؤں تو اُسی شخص کو صدمہ ہوگا*

Sadlarka11
 

چھپا رہا ہے کسی کرب کو،کسی درد کو۔۔
جو ہنس رہا ہے مسلسل،وہ شخص جھوٹا ہے۔۔