میرا بھی دل چاہتا ہے کہ کوئی ایسا ہو جو مجھے بے پناہ چاہے بنا کسی غرض کے کوئی تو ایسا ہو جو میری ذرا سے تکلیف سے تڑپ اٹھے میرے آنسوؤں سے اُسے بھی تکلیف ہوتی ہو لیکن یہ صرف میری چاہت ہے اور چاہتیں بھی بھلا کبھی 🍁پوری ہوئی ہیں''
یقِیں کی آخری حدّ تک.. یقیں ہے، اور دعویٰ بھی کہ جدا کر کے بھی اکثر نظر کی آخری حدّ تک۔۔ مجھے وە دیکھتا ہو گا۔۔۔ مگر! اِتنے یقیں کے بعد بھی میں نے کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا!! بس اِک مُبہم سا ڈر ہے۔۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو جاۓ پلٹ کر میں اُسے دیکھوں تو واپِس جا چُکا 🍁ہو وە۔
اور میں جب کہتی تھی کے ہمیشہ ساتھ رہیں گے نا ؟ تو وہ کہتا تھا کے ہمیشہ رہوں گا ۔۔۔ کبھی دور نہیں جاؤں گا ۔۔۔ میں ٹھہری محبت اور توجہ کی بھوکی ۔۔۔۔ میں فٹ سے یقین کر لیتی کے ہاں ۔۔۔۔ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔۔۔ زندگی میں اتنی تکلیفیں دیکھی شائد اب مجھے سکون مل جاۓ ۔۔۔ لیکن نہیں ۔۔۔ وہ شخص تو جیسے انجان ہی بن گیا اللّه پاک ہر ایک کو نامحرم کی محبت سے محفوظ رکھے ۔۔۔ یہ محبت 🍁بڑی اذیت دیتی ہے