تمہارے ہجر کے رونے سے ہٹ کے روئیں گے ہم اپنے ذاتی دکھوں سے نمٹ کے روئیں گے جہاں میں کوئی بھی کاندھا نہیں ملا ، سو ہم بروزِ حشر خدا سے لپٹ کے روئیں گے وہ اب کی بار مجھے منتظر نہ پائیں گے گئے جو چھوڑ کے مجھ کو ، پلٹ کے روئیں گے insha ALLAH 😪😔
جس حال میں تُم رکھو وہی حال مُبارک ہم اہلِ محبت کو نیا سال مُبارک ہر دل کو ہو مُنہ مانگی مُرادوں کی بشارت ہر آنکھ کو من چاہے خدوخال مبارک ہر پَھیلی ہتھیلی کی دُعاؤں کو دُعائیں ہر پاؤں کو منزل کی طرف چال مُبارک یخ بستہ شبِ ہجر کی برفیلی ہَوا میں مُجھ کو ترا غم، تجھ کو تری شال مُبارک ہرچند تُجھے اُس نے فقط درد دیے ہیں ! تُجھے یہ عشق بہَرحال مُبارک !🍁
میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر جُدا رھُوں گی تو کیا کروں گی ؟؟ یہ ٹھِیک کَہتے ھو ، بے وفا ھُوں وَفا کروں گی، تو کیا کروں گی ؟؟ بس اَیک تُو ھی تو رہ گَیا ھے جہاں سارا تو کھو چکی ھُوں تُجھے بھی اپنی اَنا میں آ کر خفا کرُوں گی ، تو کیا کروں گی ؟ ھزار سجدے تو کر چُکی ھُوں قَضا تُمہاری محبتوں میں مَیں اَب دِکھاوے کا کوئی سَجدہ اَدا کَرُوں گی ، تو کیا کروں گی ؟؟ بغیر پانی بھی کوئی مَچھلی بھلا کبھی رہ سَکی ھے زندہ مَیں تُجھ کو کھو کر، کِسی کی ھو کر بتا کروں گی ، تو کیا کروں گی ؟؟
••__" میں خاندان کی پابندِیوں سے واقف ہوں °°__" خدا کا شکر ہے اُس شخص نے وفا نہیں کی 🙂 √__" تیرے غرور سے بڑھ کر میری انا ہے مجھے °°__" تم پُوچھتے ہو محبت کا ؟ جا ،،، نہیں کی 🔥
آج 31دسمبر ، اس سال کا آخری دن، کل بس ایک ہنسہ بدلے گا، وہی صبحیں ،وہی شامیں،🥀 میرے پاس اور تو کچھ نہیں ،بس آپ سب کیلیے ڈھیروں دعائیں ہیں، دعا کا کوئی رنگ تو نہی ہوتا، مگر دعا رنگ ضرور لاتی ہے،🌸🤍💚 اللہ پاک سے دعا ہے، آپ اور آپ سے جڑے ہر رشتے کو ہر اس نعمت سے نوازے، جس میں آپ سب کیلیے خیر وبرکت ہو، عزت و وقار ہو، راحت وسکون ہو، صحت و تندرستی ہو، ترقی و خوشحالی ہو، دنیا و آخرت کی بھلائی ہو، دعا ہے اس رحیم سے کہ ہم سب پر رحم فرمائے، دعا ہے اس رب العزت سے کہ ہماری عزت کی حفاظت فرمائے ، دعا ہے اس غنی سے کہ ہم سب کو خوب نوازے، دعا ہے اس مالک کائنات سے کہ ہمیں ہر خوشی دے، دعا ہے اس مشکل کشا سے کہ ہم سب کی مشکلیں آسان فرمائے،🤲🏻💚♥️ ♥️آمیـــن یـاربـــــ العــالمیـــن،🤲🏻♥️ Anu MaliK ❤ 🦋
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain