اگر تمہیں ذرا سا بھی اندازہ ہو جائے کہ ﷲ تعالٰی تمھارے معاملات کیسےسیدھے کرتا ہے یقین مانو تمہارا دل ﷲ تعالٰی کی محبت سے پھٹ جائے.
۔۔۔
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صباح الخیر
یا کریم!یا الله! ہمیں آپس میں امن اور سلامتی سے رہنے کی توفیق بخش۔ ہم پر اپنا کرم کر۔ ہمیں بخش دے۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرما۔ یا رحیم ہم پر رحم فرما۔ ہمیں ھدایت دے اور صراط مستقیم پر چلا۔ یا اللّہ پاک ہمیں دونوں جہان میں سرخرو اور کامران کرنا. ہمیں نماز قائم کرنے کی توفیق بخش اور باعزت رزق عطا فرما۔ آمین
دوزخ میں ایک سرد حصہ ہے: زمہریر، جس کی سردی ہڈیوں سے گوشت اتار دیتی ہے اور وہاں کے باسی جہنم کی تپش کی التجا کرتے ہیں!
کعب الاحبار رحمہ اللّٰہ
ــــــــــــــــــــــــ
عن ابن عباس - رضي الله عنهما - أن كعبًا قال: إن في جهنمَ بردًا هو الزَّمهَرير، يُسقِط اللحم عن العظم؛ حتى يستغيثوا بِحرّ جهنم!!
(حلية الأولياء: ٧٦٤۰)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]
اب ذرا سوچیں!! جو انسان سردی کی وجہ سے نماز چھوڑ دیتا ہے وہ موت کے بعد اس عذاب سے کیسے بچے گا ؟
دنیا میں ہر چیز پے کمپرومائز کیا جاسکتا ہے مگر توحید اور نماز پے نہیں
دل نہیں کررہا ہے تب بھی پڑھیں
تھکے ہوئے ہیں تب بھی خود کو گھسیٹتے ہوئے نماز کی جانب بڑھیں
مگر نماز مت چھوڑیں
کیونکہ مسلمان اور کافر کے درمیان جو فرق ہے وہ فرق ہے "نماز" کا
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ لَا تَكُوْنُو
بیٹیوں کے اچھے نصیب مانگتے ہوئے بیٹوں کو بھی ضرور دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
...
چھوٹا انسان وہ ہے جو بڑے انسان کے خلاف بات کر کے خوش ہو ۔ (ڈاکٹر صغریٰ صدف)
اَللّٰهُمَّ اهْدِ قَلْبِیْ وَسَدِّدْ لِسَانِیْ وَاسْلُلْ سَخِیْمَةَ قَلْبِیْ
اے الله! میرے دل کو راہ نمائی عطا فرما، میری زبان کو درستگی عطا فرما اور میرے دل کے کینے کو دور فرما۔
(مسند احمد:1997)
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر زندگی 💝
افواہیں حاسدوں کی جانب سے شروع ہوتی ہیں، کم فہم اُنہیں سچ مان لیتے ہیں، اور کم عقل اُنہیں پھیلا دیتے ہیں۔
۔۔۔
نصيب کا لکھا مل کر ہی رہتا ہے
کب کہاں اور کيسے یہ صرف اللّٰہ ہی جانتا ہے۔
ایک دن آپ سمجھ جائیں گے۔کہ بات کرنے کے بجائے خاموش رہنا، قریب آنے کے بجائے فاصلہ رکھنا،اور انتظار کرنے کے بجائے بھول جانا آپ کو کم تکلیف دے سکتا تھا۔🖤🥀
*الله تمہاری برداشت کی طاقت کو نہیں آزماتا وہ تمہارے ایمان کا امتحان لیتا ہے اور انہی کا لیتا ہے جن کو اپنا دوست بنانا چاہتا ہے الله کو تمہاری برداشت کی حد معلوم ہے اور الله کبھی تمہیں اس حد سے زیادہ غم نہیں دے گا،تمہیں لگتا ہے کہ اب تم تھک گٸے ہو مگر تھکنا تمہارا ایمان نہیں بس حوصلہ گھبرا جاتا ہے،جب الله کن کہتا ہے نہ تو نا ممکن ممکن بن جاتا ہے اور دعاٸیں مقدر پر بھاری پڑ جاتی ہیں۔۔!!*
•حرف حرف خوشبو
زندگی کے بُرے وقت انسان کو بہت کچھ سیکھاتے ہیں۔ جب اچھا وقت ہو تو عاجزی کیجیے گا۔ جب بُرا وقت ہو تو صبر اور اللہ پاک کی ذات پر کامل یقین رکھئیے گا۔ وقت پھر سے بدلے گا روشنی پھر سے ہو گی مسکراہٹ پھر سے آئے گی مگر شرط یہ ہے کہ بُرے وقت میں خود کو ٹوٹنے سے بچانا ہے۔
لامحدود آرزوئیں محدود زندگی کو غذاب بنا دیتی ہے۔
واصف علی واصف رح
۔۔۔
اللہ تعالی نے ہر ایک کی روزی اپنے ذمے لی ہے، لیکن کسی کی مغفرت اپنے ذمے نہیں لی۔ تو وہ مسلمان کس قدر نادان ہے، جو رزق کے لئے تو مارا مارا پھرتا ہے، مگر مغفرت کے لیے کوشش بھی نہیں کرتا۔
اشفاق احمد
موت صرف نبض رکنے سے نہیں آتی، انتظار موت ہے، بوریت موت ہے، مایوسی موت ہے، اور نامعلوم مستقبل کی تاریکی موت ہے۔
وہ باتیں کھا گئیں مجھ مجھ کو
جو باتیں پی گئی تھی میں
ہم سے رکھے نہ کوئی خیر کی اُمید کہ ہم
ایسے بیزار ہیں دُنیا سے,خُدا جانتا ہے
جس عورت کو بھی نکاح پر مجبور کیا جائے، اس کا نکاح فاسد ہے، خواہ اسے بھائی نے مجبور کیا ہو یا چچا نے یا باپ نے یا دادا نے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ عورت کو ایسے شخص سے نکاح کرنے پر مجبور کرے جسے وہ پسند نہیں کرتی۔
اسی طرح جب کسی ہم پلہ (کفو) کا رشتہ آئے اور لڑکی بھی اس پر راضی ہو تو ولی کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ شادی سے انکار کر دے۔
(شیخ ابن عثیمن رحمہ اللّٰہ)
*مہربان لوگ*
مہربان لوگ کون ہوتے ہیں ؟
جو انسانوں کو چانس دیتے ہیں ۔ جو ایک غلطی پہ پکڑ نہیں لیتے ، جو ذرا سی بات پر سارے تعلق ختم نہیں کر لیتے ، جو انسان کو انسان ہونے کا مارجن دیتے ہیں ۔ ہمیں بھی دوسرے انسانوں کو انسان ہونے کا مارجن دینا ہے، اگر ہم اللّٰہ کے بندے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا ہے کہ اللّٰہ ہمارے ساتھ بہت مہربان ہے ، وہ ہمیں بار بار چانس دیتا ہے، اسی لیے ہمیں اسی مہربانی کی روایت کو دوسروں کے لئے جاری رکھنا ہے ۔۔۔
✍️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain