کبھی کبھی ہماری آنکھ بھی کھلی ہوتی ہے لیکن شیطان غلط چیز کی پیکنگ اتنے خوبصورت انداز میں کر کے ہمارے سامنے پیش کرتا ہے کہ ہم آگ کے انگارے کو بھی بخوشی قبول کر لیتے ہیں
بعض اوقات انسان دعا میں ہاتھ اٹھائے صرف آنسو بہاتا ہے وہ صرف رو دیتا ہے اپنی کیفیت کو لفظوں میں بیان کرنے کا دل تو چاہتا ہے لیکن شاید وہ الفاظ ہی نہیں ملتے جس سے وہ اپنے اندر کی کیفیت کو لفظوں میں بیان کر سکے بس پھر اس کے حضور جھک جاتا ہے اس کے آگے ہاتھ پھیلائے رو دیتا ہے اللہ دلوں کے حال جانتا ہے وہ ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے
بہت سارے لوگوں کا معاملہ یہ ہے کہ دوسروں کے ذاتی معاملات اس قسم کے سوالات کرتے ہیں کہ جن کا مقصد محض خوامخواہ بھید ٹٹولنا ،اندرونی باتیں معلوم کرنا ہوتا ہے جیسے کہ آپ کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟ شادی کے اتنے سال بعد بھی بچے کیوں نہیں ہوئے ؟ تنخواہ کتنی ہیں؟وغیرہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ولا تجسسوا اور تجسس نہ کرو(کسی کے رازوں کے پیچھے نہ پڑو) سورۃ الحجرات:49:12 حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "اگر تم لوگوں کی پوشیدہ باتوں کے پیچھے پڑو گے تو تم ان میں بگاڑ پیدا کر دو گے یا انہیں مزید بگاڑ دو گے ابوداؤد: 4888
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے سات آدمی ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عرش کر سائے میں جگہ عطا فرمائے گے ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس کو اعلی حسب و نسب والی عورت گناہ کی دعوت دے اور وہ اسے کہہ دے میں اللہ سے ڈرتا ہوں (اور گناہ میں مبتلاء ہونے سے بچ جائے) صحیح البخاری:6806
ہم سب یہی کرتے ہیں اپنی جیبوں میں اپنی مرضی کا اسلام لیے پھرتے ہیں اپنی مرضی کی احادیث اور آیات رٹے ہوتے ہیں مرد کا اسلام چار شادیوں،اپنی برتری اور عورتوں کے پردے سے آگے نہیں بڑھتا عورتوں کا اسلام حق مہر اور مرد پر عائد ذمہ داریوں سے آگے نہیں بڑھتا
دل دے اندر اور اے مولا خورے کاہدی تھوڑ اے مولا ہر کوئی میری میری کردا اپنی اپنی دوڑ اےمولا ساہ مکن توں راضی ہوویں مینوں تیری لوڑ اےمولا اے زندگی تے لنگ جاوے گی اوکھا اگلا موڑ اےمولا
فرعون کی بیوی نے خود کو تب بدلا جب وہ خدائی کا دعوہ کرنے والے کے محل میں تھی نوح علیہ السلام کے بیٹے نےاس وقت بھی خود کو بدلنے سےانکار کر دیا جب وہ ایک نبی کے گھر میں تھا آپ کے بدلنے یا نہ بدلنے کا فیصلہ آپکا اپنا ہے آپ اس کے لیے اپنے حالات کو بلیم نہیں کر سکتے
جو دعا پوری نہ ہو سکی اس کا کوئی تو سبب ہو گا جو مل نہ سکا لاکھ کوششوں کے بعد اسکا کوئی تو اجر ہو گا ایک بار سجدے میں گر کے اس سے اسکی رضا تو پوچھو اسکی محبت کا بھی تو کوئی اثر ہو گا جو آنکھوں سے ذرہ ذرہ بہے ان آنسؤں کا کوئی نعم البدل تو ہو گا وہ چاہتوں کی لاج رکھنے والا کیسے نہ تجھے بہترین عطا کرے گا
غیر محرم سے چیٹ اور دوستی کرنا وہ عفیفہ ہوں نہ ایسی کہ کھلم کھلا بدکاری کریں اورنہ در پردہ دوستی کرنا چاہیں سورۃ النساء 25:4 اور ان سے عفت رکھنی مقصود ہونہ کھلی بدکاری کرنی نہ چھپی دوستی کرنی سورۃ المائدہ:5:5 شوشل میڈیا پر غیر محرم سے چیٹنگ کرنا اور ان سے فری ہونا بھی در پردہ دوستی کے مترادف ہے
نامحرم عورت کے ساتھ تنہائی حضرت عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ""خبردار!کوئی بھی مرد کسی نا محرم عورت کیساتھ ہر گز تنہائی میں نہ بیٹھے ، اس لیے کہ ان دونوں کیساتھ تیسرا شیطان ہو گا "" سنن الترمذی:2165
اے ایمان والو دگنا چوگنا کر کے سود مت کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم (آخرت میں) فلاح پا سکو سورۃ آل عمران:130 اس کے بعد سورۃ البقرہ کی سود کے متلعق آیات نازل ہوئی جو بیان کی جا چکی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain