سود کے متعلق اللہ کا فرمان
اور جو کچھ تم بطور سود دیتے ہو کہ لوگوں کے مال سے تمہارا مال بڑھتا رہے تو ایسا مال اللہ کے ہاں نہیں بڑھتا اور جو کچھ تم اللہ کی رضا چاہتے ہوئے بطور زکوٰۃ دیتے ہو تو ایسے ہی لوگ اپنے مال کو دگنا چوگنا کر رہے ہیں
سورۃ الروم:39
سود کے متعلق فرمان الٰہی
سود بے برکتیں اور صدقہ باعث برکت ہے
اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا اور صدقات کی پرورش کرتا ہے اور اللہ کسی ناشکرے بدعمل انسان کو پسند نہیں کرتا
سورۃ البقرہ :276
اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر واقعی تم مومن ہو تو جو سود باقی رہ گیا ہے اسے چھوڑ دو
سورۃ البقرہ :278
اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور )اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے اور اگر توبہ کر لو تو تم اپنے اصل سرمائے کے حقدار ہو نہ تم ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے
سورۃ البقرہ:289
وہ احساس بہت ہی الگ ہوتا ہے
جب اللہ کی محبت کو محسوس کرتے ہوئے
آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو جاتے ہیں
ربا الفضل
طریقہ یہ ہے کہ تم پہلے اپنی اعلی شے کو بیچو اس سے جو مال ملیں اس سے دو کلو یا چار کلو جتنا مال خریدنا ہے خریدو
لیکن براہ راست بغیر پیسے کو انگیج کیے
یہ چیزیں بدلی تو
حرام ہے
سود کی اقسام کے متعلق
2-ربا الفضل
مخصوص اشیا کے تبادلے پر چند صورتوں میں پایا جانے والا سود
سود پائے جانے کی علت
a-جنس
b-قدر
*جنس بھی ایک ہو قدر بھی ایک ہو
*جنس ایک ہو قدر مختلف ہو
*جنس مختلف ہو قدر ایک ہو
*جنس بھی الگ ہو قدر بھی الگ ہو
مثال کے طور پر
آگ میرے پاس ایک کلو تازہ اچھی کھجوریں ہے اور کسی دوسرے شخص کے پاس جاؤں جس کے پاس دو کلو ردی خراب کجھوریں ہو
اور اس سے کہوں کہ ایک کلو اچھی کھجوریں لیکر اپنی دوکلو خراب کجھوریں مجھے دے دیں
یا ایک کلو انگور یا انار ہے میں کہوں کہ آپ مجھ سے ایک کلو لیں اور اپنے
پاس سے دو کلو خراب انار یا انگور مجھے دے دیں
شریعت میں اسے ربا الفضل کہا جاتا ہے
اور یہ حرام ہے
چیزیں ایک جیسی ہے لیکن چینج ہو رہی ہے اضافے کیساتھ
سود کی اقسام کے متعلق
1-ربا النسیئه
قرض کے بدلے میں ہونے والا اضافہ یا ادھار کی بعض صورتوں میں پایا جانے والا سود
A-قرض پر نقدی نفع لیا جائے
b-قرض پر فوائد کے اعتبار سے نفع لیا جائے
"""""سود اور تجارت میں فرق"""""
مثال کے طور پر ایک شخص ایک لاکھ روپے قرضہ دے اور واپس ایک لاکھ دس ہزار وصول کرے تو یہ سود ہے
کیونکہ یہ اضافی دس ہزار روپے عوض سے خالی ہے
٫؛تجارت میں ::
ایک شخص ہول سیل سے ایک لاکھ کا مال خریدے اور اسے ایک لاکھ دس ہزار میں فروخت کر کے نفع کمائے تو یہ تجارت ہے کیونکہ یہاں مال ایک لاکھ دس ہزار کا بیچنے پر یہ دس ہزار حاصل ہوئے
تو دس ہزار کی یہ رقم عوض کے قابل تھی یعنی اس کے مقابلے میں مالموجود تھا
سود کسے کہتے ہیں؟
فقہاء نے لکھا ہے کہ
سود اضافہ کو کہتے ہیں جو دو فریق میں سے ایک کو مشروط طور پر اس طرح ملے کہ وہ اضافی عوض سے خالی ہو
سود کی اقسام
1-ربا النسیئه
2-ربا الفصل

پاکیزہ کس کی سوچ ہے قرآن کی طرح
ملتا ہے کون موت سے عثمان رضی اللہ عنہ کی طرح
رکھا ہے کس کے سر پر حیاداریوں کا تاج
آنکھیں ہیں کس کی عرش کے مہماں کی طرح
کس ہاتھ کو کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غنی کا ہاتھ
بیعت ہے کس کی بیعت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرح
لوگ کہتے ہیں
کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی
جو دعا مانگو قبول ہو گی
پر میں سوچتی ہوں
اس کے گھر جا کر دعا کس کو یاد رہے گی
کہیں عشق سجدے میں گر گیا
کہیں عشق سجدے سے پھر گیا
کہیں عشق درا وفا بنا
کہیں عشق حسن ادا بنا
کہیں عشق نے سانپ سے ڈسوا دیا
کہیں عشق نے نماز کو قضا کیا
کہیں عشق سیف خدا بنا
کہیں عشق شیر خدا بنا
کہیں عشق طور پر دیدار ہے
کہیں عشق ذبح کو تیار ہے
کہیں عشق نے بہکا دیا
کہیں عشق نے شاہ مصر بنا دیا
کہیں عشق آنکھوں کا نور ہے
کہیں عشق کوہ طور ہے
کہیں عشق تو ہی تو ہے
کہیں عشق اللہ ھو ہے
غیر محرم سے دوستیاں اور عشق و یہ محبت کے دعوے محض دھوکہ ہیں دھوکہ ہیں
نفس کا ،شیطان کا خواہشات کا
یہ چھپی دوستیاںذلت کی راہیں ہیں
انہیں چننے والا کبھی عزت دار نہیں رہتا
ایسے تعلقات دنیا میں بھی ذلیل کرواتے
اور آخرت میں وہاں تو یہ مخفی سرگرمیاں جب سامنے آئیں گی
تو ایسی رسوائی ہو گی کہ
نظریں نہ اٹھا سکیں گے
پھر چاہے پہاڑ برابر نیکیاں ہو راکھ بن جائیں گی
ان تنہائی کے گناہوں سے
😢😢😢
موت کی سختی یاد رکھیں دنیا کی تلخیاں بے ذائقہ لگنے لگے گی
روح نکلنے کے بعد اپنی اوقات سوچیں آس پاس کا منظر غیر اہم ہو جائے گا
کفن میں خالی ہاتھ کا خیال کریں
ہر شے اپنی وقعت کھو دے گی
اور قبر کی پہلی رات یاد رکھیں
زندگی کا ہر دن روشن ہو جائے گا
سب لکھا جاتا ہے
سچ,جھوٹ,دھوکے,گناہ,دوسروں کو بےوقوف بنانا ,دوسروں کو کم تر سمجھنا,دعوت گناہ دینا,ظاہر کچھ باطن کچھ اور ہونا,
ہر عمل لکھا جا رہا ہے
سب سے بڑھ کر اللہ پاک خود دیکھ سب دیکھ رہا ہے
تو ڈر نہیں لگتا حساب سے ہمیں????
Don't try to be over smart in this world
یوم الجزا ابھی آنا ہے
اللہ پاک ہمیں زندگی میں اصلاح کی توفیق دے
آمین
اس بات پر بھی اللہ پاک کا شکر کیجیے
کہ وہ ہماری بعض دعائیں قبول نہیں کرتا
کیونکہ ہمیں نہیں معلوم ہمارے لیے کیا بہتر ہے
ہم ناقص علم وفہم کیساتھ مانگتے ہیں
وہ (اللہ)کامل علم و حکمت سے عطا کرتا ہے
مرد کی دوستی صرف مرد سے جچتی ہے
نامحرم عورت سے نہیں
باحیا زندگی ایمان کا
حسن ہے
حیا ایمان کا حصہ ہے
ہمارے خیالات ,الفاظ,جذبات,,خواب اور دعائیں
ہمارے باطن کی عکاسی ہوتی ہیں
ان میں پاکیزگی لائیں
زندگی خودبخود
خوبصورت اور پرسکون
ہو جائے گی

آفات نفس میں سب سے
بڑی آفت
لوگوں سے اپنی مدح سننے کا چسکا ہے
😢

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain