Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

گناہ کرنے سے دل سیاہ ہو جاتا ہے
اور دل کی سیاہی کی علامت یہ ہے کہ
گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی
اور
نصیحت اثر نہیں کرتی

Sania-Ahmed
 

اللہ اور محبت
اس کی رضا تمہاری خیر ہے ۔۔۔۔تمہاری خیر اس کے کن سے ہے
اس کا کن اس کی حکمت سے ہے
اور
اسکی حکمت میں اس کی محبت پوشیدہ ہے
محبت کبھی ظلم نہیں کرتی
محبت ظالم نہیں ہوتی
محبت سراپا رحم ہے

Sania-Ahmed
 

اس کائنات میں اللہ کےسوا کوئی بھی آپ کو
ہمیشہ ،ہر وقت اور ہر حال میں ایک جیسا میسر نہیں ہو سکتا

Sania-Ahmed
 

رسمی گفتگو اور بناوٹی باتوں سے باہر نکلیں
بے حیائی کے خلاف بولنے کیساتھ ساتھ خود اپنا محاسبہ بھی کریں
اور صرف باتیں اور پوسٹنگ نہ کریں
عمل بھی کریں

Sania-Ahmed
 

کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جسے اپنا گناہ گناہ لگتا ہے
اور وہ اس کو چھوڑنے کی تڑپ میں دن رات دعاؤں اور کوشش میں لگا رہتا ہے
کچھ لوگوں کو اپنا گناہ گناہ لگتا ہی نہیں ہزار عذر پیش کر دیتے ہیں
جب کوئی غلط کام چھوڑ کر سیدھی راہ پر چل پڑیں تو اسے طعنہ نہ دیں مدد کر سکتے ہیں تو کریں لیکن ذلیل مت کریں

Sania-Ahmed
 

جب ٹک ٹاک پہ ایک عورت یا مرد کی لاکھوں انسان پیروی کرتے ہیں
تو
سوچو
جب دجال آئے گا تو کتنے لوگ اس کی پیروی کرے گے؟
اللہ پاک ہمیں ہر شر اور ہر فتنے سے محفوظ رکھیں آمین ثم آمین

Sania-Ahmed
 

زندہ ہیں توتوبہ کر لیں
مرنے کے بعد یہ آپشن ڈیلیٹ ہو جائے گا 😢
پتہ نہیں چند لائکس اور کمنٹس کے لیے کیوں لڑکیوں کی تصاویر لگائی جاتی ہے کل قیامت کے دن اس کا کیا عذر پیش کریں گے
وہ ماڈلزہے یا جو بھی لیکن انکی اس بےحیائی کو پھیلانے کاسبب آپ تو نہ بنیں
ہم مر بھی گئے تو یہ گناہ چلتا رہے گا ایک سے دوسرے دوسرے سے تیسرے رکیں گا نہیں
اس کو پھیلانے کا پہلا قدم آپ کا ہو گا تو جب تک وہ آگے بڑھیں گا ہمارے گناہوں میں اضافہ ہوتا رہے گا

Sania-Ahmed
 

عاجزی کے تکبر سے بچو
یہ نفس کا فریب ہے
انسان سمجھنے لگتا ہے کہ
دنیا میں مجھ سے زیادہ عاجز کوئی نہیں

Sania-Ahmed
 

میں بےوقوف سی لڑکی
وہ میرا سمجھدار سا شہزادہ
اکثر مجھ سے لڑتا ہے
اور پیار بھی بہت کرتا ہے
جب میں کوئی غلطی کروں
غصہ بھی بہت کرتا ہے
کرے بھی کیوں نہ
غصہ اس پہ جچتا ہے
تھوڑا نخرہ بھی کرتاہے
جب میں ناراض ہو جاؤں
نا بات کروں نا کھانا کھاؤں
تب وہ پیار جتاتا ہے
پاس بیٹھ کر مناتا ہے
جتنا مرضی لڑ لیں ہم
چاہے جو بھی کر لیں ہم
میرے اک آنسو پر
تڑپ جاتا ہےوہ
ہاں وہ میرا مان ہے
میرے بھائی میری جان ہے

Sania-Ahmed
 

نقاب یا حجاب آپ نے کرنا ہے
تو فیصلہ صرف آپ کو کرنا ہے
ہم نے اللہ کے حکم کو سن لیا اور مان لیا
یہ دنیا آپ کا حساب نہیں دے گی
یہ لوگ آپ کی جگہ کھڑے ہو کر جواب نہیں دے گے
صرف آپ اور آپ کا رب ہو گا
ایک طرف لوگوں کی مرضی اور ایک طرف رب کی مرضی
ایک بار سوچیں آپ کس کی مرضی پر چل رہے ہیں؟؟؟

Sania-Ahmed
 

زندگی کا یہ طویل سفر ختم ہو گا
خالی ہاتھ رہ جائیں گے
خالی ہاتھ قبر میں اتارے جائیں گے
یہ سوال ہو گا کہ کیا لائے ہو؟؟
ندامت سے سر جھک جائیں گے😢
ذیت کی لہریں اور عذاب کی چھینٹے
استغفرُللہ
کیسے سہہ پائیں گے؟
اگر اس طویل سفر کی منزل آگ ہوئی تو۔۔؟
اس طویل سفر کو منزل کے لیے طے کر رہے ہیں
اس کا انجام اگر عذاب الیم ہوا تو ۔۔۔۔؟
اگر رب نے ہم سے منہ موڑ لیا تو۔۔۔؟
نہیں۔۔۔ہم توبہ کر لیتے ہیں۔۔۔ملکر اس رب کے آگے جھک جاتے ہیں اس رب کے آگے جو الغفور ہے ۔۔۔جوستر ماؤں سے محبت کرتا ہے ۔۔۔توبہ کے آنسو کے بدلے معاف کر دیتا ہے ۔۔آو عاجزی اختیار کر لیں۔۔۔
تاکہ جب یہ طویل سفر اختتام کر پہنچے تو ہماری روحوں کو ایمان والی روحوں میں شامل کیا جائے۔۔اپنا دیدار کروائے۔۔۔۔

Sania-Ahmed
 

گناہ سے بچنے کی دو صورتیں ہیں
دل میں اللہ سے ملاقات کا شوق ہو
یا
اللہ کے سامنے پیشی کا خوف
ان کے سوا گناہ سے بچنا مشکل ہے
اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین

Sania-Ahmed
 

ہر انسان اپنی جگہ کسی نہ کسی کو کچھ سیکھا رہا ہوتا ہے
اس لیے کوشش کریں لوگ آپ سے بہترین عمل ہی سیکھیں
بدترین نہ سیکھیں
خیر سیکھیں
شر نہ سیکھیں
بھلائی سیکھیں
برائی نہ سیکھیں
روز محشر ہم میں سے ہر ایک کو جوابدہ ہونا ہے
سوچیں اپنے برے اعمال کا بوجھ تو اٹھا نہیں سکیں گے دوسروں کا کیسے اٹھائیں گے؟؟؟؟؟

Sania-Ahmed
 

قیامت کا دن ہو گا
ہر انسان پکارے گا
نفسی نفسی۔۔۔۔
اچانک ایک آواز آئے گی
یا ربی امتی امتی
😭😭😭😭😭😭
خدارا کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئیے ہم کن کے امتی ہیں
رب کائنات ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

Sania-Ahmed
 

وہی تو (اللہ)محسوس ہو رہا ہوتا ہے مجھے۔۔۔۔۔
جب کچھ محسوس نہیں ہو رہا ہوتا مجھے

Sania-Ahmed
 

انٹرنیٹ ہسٹری تو صاف ہو ہی جاتی ہیں
یہ جو کندھوں پر بیٹھے ہیں ان کا کیا ہو گا؟

Sania-Ahmed
 

اور اس دن سے ڈرو
جس دن اللہ کی بارگاہ میں لوٹو گے
سورت البقرہ آیت 281

Sania-Ahmed
 

اپنے وجود میں
اس اللہ کے ہونے کے احساس سے خود کو محروم نہ رکھا کرو
وہ دور نہیں ہے بہت قریب بہت قریب ہے
اتنا قریب کہ تیری سرگوشیوں کو بھی سنتا ہے

Sania-Ahmed
 

برے اعمال دیمک کی طرح ہے
ان کیوجہ سے باہر سے شاید کچھ نہ بدلیں
مگر اندر سے سب مٹی ہو جاتاہے

Sania-Ahmed
 

وہ پاک ذات ہماری ساری سنتا ہے
ہم اس کی ایک نہیں سنتے
😢😢😢😢