Damadam.pk
Sania-Ahmed's posts | Damadam

Sania-Ahmed's posts:

Sania-Ahmed
 

نبی ﷺ نے فرمایا
أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي
عنقریب میری اُمت میں تیس (30) کذاب پیدا ہوں گے، ان میں ہر ایک گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے.. حالانکہ میں "خاتم النبیین" ہوں! میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا.
ابوداؤد 4252
(ترمذی 2219؛ مسند احمد 12855؛ مشکوٰۃ 5406

Sania-Ahmed
 

شیطان اور اُس کے مددگار چاہتے ہیں، کہ نہ کوئی کسی کو نیکی کا حکم دے اور نہ بُرائی سے رُوکے اور اگر کوئی اُنہیں نیکی کا حکم دے یا بُرائی سے منع کرے، تو وہ اُس میں عیب نکالتے ہیں؛ جو اُس میں ہو یا نہ ہو!"
امام ابن رجب رحمه الله
(لطائف المعارف : 25)

Sania-Ahmed
 

بابا ::
پُتر اللّہ انسان کو اتنی بلندی دیتا ہے کہ
دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں مگر پھر وہی اللّہ انسان کو ایسے زمین پر پٹختا ہے جیسے اُس کی کوئی اوقات ہی نہیں تھی
حقیقت تو یہ ہے میرا سوہنا کے یہ اوقات کا نہیں کرم کا کھیل ہوتا ہے اور جب کرم چھینا جاتا ہے تو انسان اپنی اوقات کے بوسیدہ محل سمیت منہ کے بل گرتا ہے
اور بے شک میرا پٰتر حقیقی بڑائی تو ہے ہی صرف رب سوہنے کے لیے

Sania-Ahmed
 

ماں باپ کو گالی دینا کبیرہ گناہ
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
”اپنے ماں باپ کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے“، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بھلا کوئی آدمی اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے گا؟
آپ نے فرمایا:
”ہاں، وہ کسی کے باپ کو گالی دے گا، تو وہ بھی اس کے باپ کو گالی دے گا، اور وہ کسی کی ماں کو گالی دے گا، تو وہ بھی اس کی ماں کو گالی دے گا“۔
*جامع ترمذی 1902

Sania-Ahmed
 

ان چیزوں سے باز آجائیں نامحرم سے کسی بھی قسم کا ناجائز تعلق نا بنائیں
۔۔ہوسکتا ہے آپ کا بنایا گیا یہ نام نہاد بھائی ہی کل کو آپ کے لیے پچھتاوا بن جائے یہاں کسی پر اعتبار نا کریں
نوٹ :
یہ میری تحریر ان لڑکیوں کے لیے ہے جو کسی بھی نامحرم کو بھائی سمجھ کر رابطے میں ہیں یا بات چیت کا تعلق جاری ہے خود کو دھوکہ نا دیں

Sania-Ahmed
 

ایک بات واضح کردوں آپ کی نیت جتنی بھی صاف ہو اللّٰه کے احکام میں حکمت ہے اللّٰه بہتر جانتا ہے ہمارے لیے کیا بہتر ہے بھائی آپ کے وہی ہیں جن کو اللّٰه نے بنایا ہے باقی یہ بھائی جیسوں سے دور رہیں تاکہ آپ اس فتنے سے بچ سکیں
یہ جو آپ منہ بولے بھائی بنالیتی ہیں کیا آپ ان کا تعارف اپنے خاندان میں کراسکتی ہیں ؟والدین کو بتاسکتی ہیں کہ یہ لڑکا میرا بھائی ہے ؟
یقیناً نہیں بتاسکتی ہونگی تو خود سوچیں جو رشتہ والدین سے چھپا کر رکھنا پڑے وہ آپ کے لیے بہتر کیسے ہوسکتا ہے ؟
تو میری ان تمام لڑکیوں کو ایک نصیحت ہے جو ماشاءاللّٰه سے خود بھی علم رکھتی ہیں لیکن اس چیز کو دوسرے کے لیے تو برا سمجھتی ہیں لیکن اپنے لیے نہیں کیونکہ ان کو لگتا ہے ان کی نیت صاف ہے ان کے بنائے گئے بھائی کی نیت صاف ہے ) ان چیزوں سے باز آجائیں

Sania-Ahmed
 

آج میں نے ایک لڑکے کی پوسٹ پڑھی جو کہ کچھ اس طرح تھی کہ "کوئی میری بہن بنے گی " جو بننا چاہتی انباکس میسج کرے
انتہائی افسوس کی بات ہے بہت ساری لڑکیاں نیچے کمنٹ میں جی بھائی کررہی تھی
میں حیرت میں پڑگئ اتنی کم عقلی کیسے ؟کسی انجان آدمی کو بھائی بنا رہیں ہیں ؟کیا ایسے کوئی بھائی بن جاتا یے !!؟
اب یہ تو نہیں کہا جاسکتا وہ سب لڑکیاں دین سے دور ہونگی ان میں سے کچھ کو نالج بھی ہوگا
اتنی تو عقل استعمال کی جاسکتی ہے اتنا ہی وہ انسان بہن بہن کررہا ہے تو انباکس آنے کا کیوں کہہ رہا ہے
میرا یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ بھی ایک فتنہ آج کل پھیلا ہوا ہے اچھی بھلی دین سے منسلک لڑکیاں بھی نامحرم کو بھائی سمجھ کر بات چیت کرنا شروع کر دیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہماری نیت صاف ہے
ایک بات واضح کردوں آپ کی نیت جتنی بھی صاف ہو اللّٰه کے احکام میں حکمت ہے

Sania-Ahmed
 

بابا جی یہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا ، ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے کیا کروں ؟
بابا جی نے میری بات سنی اور قریب بیٹھے لوگوں کو آواز دینے لگے ، میں نے پوچھا کیوں بلا رہے ہو سب کو ؟
ہاتھ کے اشارے سے مجھے چپ رہنے کا کہا , کچھ ہی دیر میں سب آدمی جمع ہوگئے ۔
بابا جی نے سب سے معذرت کی اور واپس بھیج دیا ۔
پھر کہنے لگے بیٹے آپ نے دیکھا میں نے جس کو یاد کیا آواز دی وہ آ گیا نہ۔۔۔
ہم لوگ بھی عجیب ہیں ہر وقت شیطان کو برا بھلا کہتے ہیں ، اس کا ذکر کرتے ہیں
حالانکہ ہم کو چاہیے اللّٰه سوہنے کا ذکر کریں اس کا شکر کریں بیٹا یہ بڑے راز کی بات ہے ۔
آپ جس کا ذکر کرو گے وہ ہی متوجہ ہو گا اور اگر اللّٰه سوہنے کا ذکر کرو گے تو رب سوہنا متوجہ ہوگا ،

Sania-Ahmed
 

*فرمانِ مصطفٰیﷺ*
حضور اکرم ﷺنے فرمایا،
" بدگمانی سے بچتے رھو،کیونکہ
گمان (بدظنی) سب سے جھوٹی بات ھے،آپس میں ایک دوسرے کی برائی کی تلاش میں نہ لگے رھو نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرو،بلکہ اللہ کے بندے(اور) بھائی بھائی بن کر رھو "
(بخاری،6724)

Sania-Ahmed
 

قبر کا امتحان!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کے امتحان کا ذکر کیا جہاں انسان جانچا جاتا ہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا ذکر کر رہے تھے تو مسلمانوں کی ہچکیاں بندھ گئیں۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1373»

Sania-Ahmed
 

کسی کی غلطی پر ہنسنا اور نقل اتارنا👇
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھےقطعاً یہ بات پسند نہیں کہ میں کسی کے لہجے میں نقل اتاروں اگرچہ اس کے بدلے مجھے کتنا ہی مال و دولت حاصل ہو۔
جامع ترمذی،الرقم:۲۵۰۲
📖اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو ایمان کے بعد فسق برا نام ہے ، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں💔
📚سورہ حجرات ایت نمبر11
#اور نصیحت کیجئے پس بےشک نصیحت ایمان والوں کو فائدہ دیتی ہے📖
📚 [القرآن 51:55]

Sania-Ahmed
 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو
ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کےوقت مومن اور شام کےوقت کافر ہوگا، شام کےوقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا دنیاوی سازو سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا...
(ترمذی ،حدیث ٢١٩٥)

Sania-Ahmed
 

آج دنیا کی رونقوں کو دیکھ کر کچھ مسلمان اسلام کو حقیر سمجھنے لگے ہیں، کہ دنیا بھت آگے نکل گٸی ہے، اور مسلمان پیچھے ہیں، یہ وہی ترقی ہے جو قوم عاد نے کی مگر اپنی ترقی کے ساتھ تباہ کردی گٸی، اگر ہم میں اسلام نہیں تو کچھ نہیں ہے، نہ ہماری عزت ہے نہ کوٸی ترقی ہے...!

اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ!
میں مُبتلائے اذیت ہوں اور تُو تمام رحم کرنے والوں سے بَڑھ کر رحم کرنے والا ہے.. 🙏😢
[سورۃ الانبیاء : ٨٣]
S  : اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ! میں مُبتلائے - 
Sania-Ahmed
 

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: آگاہ رہو! جو آدمی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرتا ہےتو ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے۔
(جامع الترمذی:1171)

Sania-Ahmed
 

اگست کو جھنڈے لگانے سے یا اسٹیٹس پے سونگز لگا دینے سے محبت کا اظہار نہیں ہوتا ۔اگر آپ نے وطن سے محبت کا اظہار کرنا ہے تو بہتر ہے کہ آپ دو رکعت نفل ادا کریں اور جس نام پے وطن حاصل کیا گیا یعنی اسلام ،تو اِس نظام کو قائم کرنے کے لئے اللہ سے دعا مانگیں ۔۔🤍🇵🇰

Sania-Ahmed
 

یوم آزادی پہ ایک دعائیہ نظم
ہمارے خطے کے
ایک اک شہر اور گاؤں کی خیر سائیں!
تری عطاؤں کی خیر سائیں!
یہ ارضِ پاک،
ان گلی محلوں کی نم فضاؤں کی خیر سائیں!
مہکتی فصلوں، چہکتی چڑیوں،
چمکتی دھوپ اور نرم چھاؤں کی خیر سائیں!
اذان کی نغمگی سے معمور ان فضاؤں کی خیر سائیں!
وطن کی مٹی کی اک صدا پہ سراپا لبیک بننے والے
سبھی جوانوں کی، سورماؤں کی خیر سائیں!
اور ان پہ سایہ فگن دعاؤں کی خیر سائیں!
وطن کی ماؤں کی خیر سائیں!

Sania-Ahmed
 

اللہ پاکـــ ہمارے ملکـــ کو تاقیامتـــ سلامتـــ
اور خوشحــال رکھــے
دشمنــوں کے شــر ســے محفوظ رکھــے
شاد رہــے آباد رہــے
ہمارا پاکستان🇵🇰
آمین ثم آمین یا رب العالمین

Sania-Ahmed
 

آخری حصہ
*سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دوستی کرنے کا کہتے ہیں مگر*
*کوئی ان کی بہن سے کوئی دوستی کرے تو ان کو آگ لگ جاتی ہے*
*حدیث کا مفہوم ہے کہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کریں جو آپ خود اپنے لئے پسند کرتے ہیں*
*اگر آپ کو لڑکیوں سے دوستی کرنے کا شوق ہے تو دوسرے لوگوں کو بھی اجازت دیں کہ وہ بھی آپ کی بہن سے دوستی کریں*
*خاندانی بن خاندانی*
*اپنی نظر میں حیا پیدا کر تاکہ تیری ماں بہن بیوی اور بیٹی بری نگاہ سے بچی رہے*
*ہر جگہ منہ مارنے والے انسان اور کتے میں پھر کوئی فرق نہیں رہ جاتا*
*عقلمند کو اشارہ ہی کافی ہوتا ہے*
*اللہ تعالی ہمیں اپنے اخلاقیات کو سنوارنے اور اپنی نگاہوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے*
*آمین ثم آمین*

Sania-Ahmed
 

چوتھا حصہ
بیٹا اب یہ چناؤ تمہارا ہے کہ تم کیا بنو گے
؟ گلی کا کوئی آوارہ کتا۔۔۔ یا اچھے خاندان کا با عزت لڑکا۔۔۔"
اور پھر اچانک مجھے یاد آیا کہ آج کالج سے واپسی پر میں نے ایک دوشیزہ پر جملہ کسا تھا اور سیٹی بھی ماری تھی۔۔۔ جس کے بعد ابا جی نے انسانوں والی پیار کی زبان میں میرے کتے کی مثال دے کر مجھے سمجھایا.
*حاصل کلام*
*خاندانی لوگ جگہ جگہ پر منہ نہیں مارتے نا اپنے محلے کی لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں نہ سوشل میڈیا پر ماؤں بہنوں کو میسج یا کال کر کے تنگ کرتے ہیں*
*سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دوستی کرنے کا کہتے ہیں مگر*
*کوئی ان کی بہن سے کوئی دوستی کرے تو ان کو آگ لگ جاتی ہے*
*حدیث کا مفہوم ہے کہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند کریں جو آپ خود اپنے لئے پسند کرتے ہیں