Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 

جو اپنے پیڑ جلتے چھوڑ جائیں
اُنہیں کیا حق کہ رُوٹھیں باغباں سے
🍂 (پروین شاکر) 🍂

Sania_786_me
 

کچھ تو بتا زندگی۔۔
اپنا پتہ زندگی۔۔۔۔❤

Sania_786_me
 

ناں تو جنوں بچا ہے ناں دیوانگی بچی
اس ناتواں وجود میں حیرانگی بچی
سب کچھ تمہارے ساتھ روانہ سا ہو گیا
اب گھر میں ، میں بچا ہوں یا ویرانگی بچی
اک دوسرے کے ہاتھ میں رہنے کے شوق میں
اک دوسرے کے ہاتھ میں بیگانگی بچی
عورت کو اپنے ہاتھ کی طاقت دکھانے سے
اک بے ضمیر مرد کی مردانگی بچی
✍️ فضل الرحمن

Sania_786_me
 

سو گئے ہم بھی کہ بے کار تھا رستہ تکنا
اس کو آنا ہی نہیں تھا شبِ وعدہ یوں بھی
احمد فراز

Sania_786_me
 

اگر کہیں پر ظلم ہو رہا ہو اور مجھے موقع ملے تھوکنے کاتو میں خاموش رہنے والوں کے منہ پر تھوکوں گا۔ ظالموں کے منہ پر نہیں
چی گویرا

Sania_786_me
 

جب تک اچھی پرورش نہ کر سکو، بچے پیدا نہ کرو۔ دنیا پہلے ہی ناسمجھوں، فساد کرنے والوں اور دل دکھانے والوں سے بھری پڑی ہے

Sania_786_me
 

" زَنگ آلُود تَالَا لَگَا ہو جِیسِے ،،
دِل اَب یُوں خَاموش رِہتَا ہِے

Sania_786_me
 

جب تمہیں اپنا غم بڑا لگنے لگے، تو تم
ف ل س ط ی ن کے بچوں کو دیکھ لینا .💔

Sania_786_me
 

طرح طرح کے تھے رہبر سبھی کے پاس مگر
اے متاعِ جاں ہم تو اِک تیرے حوالے تھے
✍️ربائی خامؔ

Sania_786_me
 

گرمی شروع ہو گئی ہے
اب موٹر سائیکل کی سیٹ پر بیٹھتے ہی سمجھ آ جائے گا کہ
درخت لگانا کیوں ضروری ہے

Sania_786_me
 

ظالمو اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو،
دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
وە یقیناً سنیں گے صدائیں میری،
کیا تمہارا خدا ہے ہمارا نہیں
اپنی زلفوں کو رخ سے ہٹالیجئے ،
میرا ذوقِ نظر آزما لیجئے
آج گھر سے چلا ہوں یہی سوچ کر،
یا تو نظریں نہیں یا نظارہ نہیں
جانے کسی کی لگن کس کی دھن میں مگن،
ہم کو جاتے ہوۓ مڑ کے دیکھا نہیں
ہم نے آواز پر تم کو آواز دی،
پھر بھی کہتے ہو ہم نے پکارا نہیں
استاد قمر جلالوی

Sania_786_me
 

اے میرے ہم نشیں چل کہیں اور چل،
اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم،
اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
آج آۓ ہو تم کل چلے جاوٴ گے،
یہ محبت کو اپنی گوارا نہیں
عمر بھر کا سہارا بنو تو بنو،
دو گھڑی کا سہارا سہارا نہیں
دی صدا دار پر اور کبھی طور پر،
کس جگہ میں نے تم کو پکارا نہیں
ٹھوکریں یوں کھلانے سے کیا فائدە،
صاف کہہ دو کہ ملنا گوارا نہیں
گلستان کو لہو کی ضرورت پڑی،
سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی
پھر بھی کہتے ہیں مجھ سے اہلِ چمن،
یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں

Sania_786_me
 

شاید زندگی ہمیں اپنے گھر بلا کر مہمان نوازی کرنا بھول گئی ھے...!!
امرتا پریتم

Sania_786_me
 

اگر کوئی دل سے پیش آ رہا ھو تو اسکے ساتھ دماغ سے پیش آنا آپکی کم ظرفی ھے"۔

Sania_786_me
 

روح کا تعلق واقعی سب سے گہرا اور پیچیدہ تعلق ھے۔
جب آپ کسی کی روح سے مُحبّت کرتے ہیں،
تو یہ مُحبّت وقت کے ساتھ ختم نہیں ھوتی،
یہ نہ چہرے کی محتاج ھوتی ھے،
نہ کسی لفظ کی، نہ کسی لمحے کی۔
یہ وہ مُحبّت ھے جو نہ بدلتی ھے،
نہ ماند پڑتی ھے،
اور نہ ھی کسی اور میں ڈھل سکتی ھے۔
کیونکہ روح کی محبت خالص ھوتی ھے،
اور خالص چیز کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔

Sania_786_me
 

میں زندگی میں اب تک وہی پیسے بچانے میں کامیاب ہوئی ھوں جو میرے پاس نہیں تھے
نائلہ ارم کی وال سے 😁

Sania_786_me
 

مجھے تمہاری قربت کی ضرورت ہے، نہ کہ صرف تمہارا وجود، کاش تم اس فرق کو
! سمجھ سکو

Sania_786_me
 

سب کچھ چھپایا جا سکتا ھے، سوائے آنکھوں کے ان خصوصیات کے جب وہ تڑپ رھی ھوں، جب وہ محبت کرتی ھوں، جب وہ اداس ھوں، اور جب وہ کسی کو یاد کرتی ھوں۔

Sania_786_me
 

"زندگی چاہے کتنی ہھی دشوار کیوں نہ ھو، یہ ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ رہنے سے ھی خوبصورت لگتی ھے کہ جن سے ہم محبت کرتے ہیں۔"
روسی ادیب
انتون چیخوف

Sania_786_me
 

میں نہیں چاہتا کے تم دن بھر مجھسے باتیں کرو یا ہر وقت میرے لیے میسر رھو میں بس اتنا چاہتا ہوں تم جب بھی مجھ سے بات کرو تمہارےلہجے میں پہلے دن جیسی نرمی ھو تمہارے لفظوں سے مجھے وھی اپنائیت محسوس ھو جس سے میں نے تمہیں خود پر اختیار دیا ھے میں چاہتا ھوں تم بھلے مجھے دن کا ایک میسیج کرو مگر اس ایک میسیج کے ہر لفظ سے مجھے تمہاری محبت کا اندازہ ھو اس بات کا یقین ھو کے تم دور مصروف رہ کر بھی مجھے یاد رکھتی ھو مجھ سے محبت کرتی ھو یقین کرو تمہارے اس ایک میسیج کے سہارے میں بہت سے دن پرسکون گزار کرسکتا ھوں کئی راتوں کی بھرپور نیند لے سکتا ھوں اپنی ہر بےچینی کو خود سے کوسوں دور پھینک سکتا ھوں۔۔۔۔۔۔۔