Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 

روز خود کو ترے قدموں میں پڑے دیکھتا ہوں
آدمی چھوٹا سہی خواب بڑے دیکھتا ہوں
لوگ ساحل پہ کھڑے کہتے ہیں سب جھوٹ تھا جھوٹ
اور میں آج بھی دریا میں گھڑے دیکھتا ہوں
گریہ کرتا ہوں عزاداری بھی ان کی خاطر
جن درختوں کے بھی میں پتے جھڑے دیکھتا ہوں
اس سلیقے سے نکلتا ہے سنور کر وہ شخص
شہر بھر کو میں قطاروں میں کھڑے دیکھتا ہوں
آج سوکھی ہوئیں ہیں آنکھیں خلاف ِ معمول
ورنہ ہر روز یہ دریا میں چڑھے دیکھتا ہوں
پھول کھلتے ہیں ترو تازہ مرے اندر روز
زخم ہر وقت نئے دل میں جڑے دیکھتا ہوں
میرا نعرہ ہے فقط نعرہ ء ترویج ِ ادب
لابیاں حلقے ہیں میرے نہ دھڑے دیکھتا ہوں
روئے تو آنکھوں تلے رکھتا ہوں میں دونوں ہاتھ
اور ہنسے جب وہ تو گالوں کے گڑھے دیکھتا ہوں
فقیہ حیدر

Sania_786_me
 

فرینڈ لِسٹ سے زیادہ دلچسپ ہے
ســـــــــــــــرچ لِســـــٹ میں ہونا
کبھی کبھار آپ کے چاہنے والے آپ کو
اپنی نسبت میں رکھنے کے لیۓ دور سے ہی
دیکھنے کا ایک خاص رشتہ رکھتے ہیں!!
کبھی کبھار جُڑے رہنے سے زیادہ اہم تعلق ہوتا ہے
ڈھونڈ کر نظر میں رکھا جانے والا رشتہ۔!!

Sania_786_me
 

"جب آپ کو معلوم ہو جائے آپ پہلی ترجیح نہیں ہو،
لڑنا بند کر دو."

Sania_786_me
 

ہِجر کا بوجھ ہے الفاظ سے اُٹھنے کا نہیں
رونے والوں کو تسّلی نہیں شانے دیجے ♡
ڈاکٹر اشفاق ناصرؔ

Sania_786_me
 

مل جائے جو کم ظرف کو تحسین زیادہ
ہے اُس کے لیے خدشہ ءِ توہین زیادہ
بکھرا تھا مرا علم سو ناکام ہوا میں
اک سال میں پڑھنے تھےمضامین زیادہ
کیونکر وہ سنے غیر سے اوصاف ہمارے
لہجہ میرے اپنوں کا ہے نمکین زیادہ
یہ اب جو حوالات میں چپ سیکھ رہے ہیں
یہ لوگ تھے حق بات کے شوقین زیادہ
مسجد میں سبھی لوگ جو باتوں میں لگے تھے
کہتے تھے دعاؤں میں وہ آمین زیادہ
کچھ لوگ وراثت کے طلبگار تھے *ساحل*
پڑھتے تھے جو بیمار پہ یٰسین زیادہ
از قلم: عصمت اللہ ساحل

Sania_786_me
 

سنو کہ اب ہم گلاب دیں گے گلاب لیں گے
محبتوں میں کوئی خسارہ نہیں چلے گا
✍️ : انور شعور

Sania_786_me
 

I'M NOT GETTING OLD
I'M GETTING BETTER

🍁.🤍.🍁.🤍.🍁
S  : 🍁.🤍.🍁.🤍.🍁 - 
Sania_786_me
 

میرا لکھاں دا وکدا تکیہ ،،،
جے ہنجواں دا مل لگدا ..!
انور مسعود

Sania_786_me
 

روحوں کے متبادل نہیں ہوتے، روحوں کے چاہنے والے بچھڑیں تو فنا ہو جاتے ہیں

Sania_786_me
 

اسکی آنکھوں میں رعونت، مری آنکھوں میں خمار
دونوں دریاؤں کا انکار نہیں ہونے دیا
میں نے پھر چوم کے بتلایا کہ وہ زندہ ہے
میں نے اس شخص کو دیوار نہیں ہونے دیا
ریشمی کان مصائب بھی نہیں سن سکتے
اس لئے کرب کا اظہار نہیں ہونے دیا ♡
حسیب الحسن

Romantic Poetry image
S  🔥 : پریت لگی ہے چندر مکھی سے چاند سا مکھڑا یاد جب آئے چمکیں نین خوشی سے چم - 
Sania_786_me
 

میں تمھیں روتا رہوں گا!
زندگی کی عمر کسی دوسرے سیارے کو لگا دی جائے گی
دیکھنے والی ہر آنکھ بجھا دی جائے گی
اور میں تمھیں روتا رہوں گا
تمھارے حضور..تمھاری جناب میں
تم سے دور ..تمھارے غیاب میں
میں تمھیں روتا رہوں گا
شاعری کے بہانے .سرخوشی کے لئیے
موسیقی کے بہانے ..خاموشی کے لئیے
اپنے تمام رتجگوں کے
خواب میں
نیند میں، اونگھتے دنوں کے ..سراب میں
میں تمھیں روتا رہوں گا
حتی کہ فنا کی آندھی چلے
جسم آنسوؤں میں ڈھلے
پور پور پگھلے
میری ہڈیوں کا گودا
میری آنکھوں سے بہہ نکلے
میں تمھیں روتا رہوں گا ♡
عمار اقبال

Sania_786_me
 

میں ایسی ہوا میں سانس لینا چاہتا ہوں جہاں لوگ دھیمی آواز میں بات کریں".
میرےاعصاب پر بہت بوجھ ہے
ان باتوں کا جو کہی نہ گئیں ۔۔
ان حکایتوں کا جو سنی نہیں گئیں ۔۔
ان خواہشوں کا جو پوری نہ ہوئیں ۔۔
اور ان تکلیفوں کا بھی جو سمجھی نہیں گئیں ۔۔۔
اتنا بوجھ ہے میرے دل پر جس کے بار تلے اعصاب شل ، جسم بے جان اور دل کھنڈر ہوا جاتا ہے ۔۔۔
کبھی کبھی دل چاہتا ہے ساری سمجھداری، مصلحت، مروت اور احساس کسی آہنی صندوق میں رکھ چھوڑوں ۔۔
اور پھر دنیا جیسی بن جاؤں ۔
خود غرض
بے پرواہ
اور بے حس ۔۔

Sania_786_me
 

سمجھے نہیں ہیں ہم، یہ صبر ہے یا صدمہ
اک شور کے عالم میں ، چپ کا ماحول ہے

Paintings image
S  : Painting - 
Sania_786_me
 

آج وعدہ تھا اس کے آنے کا
آج دستک پہ جان اٹکی ہے

Sania_786_me
 

"وَاسْتَعْمِلْنِي بِما تَسْأَلُنِي غَداً عَنْهُ،
وَاسْتَفْرِغْ أيّامِي فِي ما خَلَقْتَنِي لَهُ___♡
"اور مجھے اس کام میں مشغول فرما جس کے بارے میں تو کل مجھ سے سوال کرے گا،
اور میری تمام زندگی اس کام میں لگا دے جس کے لیے تو نے مجھے پیدا فرمایا ہے۔🌻

محبت ہو بھی جائے
تو
میرا یہ بخت
ایسا ہے
جہاں پر ہاتھ میں
رکھ دوں
وہیں پر درد بڑھ
جائے
محبت سرد
پڑ جائے
S  : محبت ہو بھی جائے تو میرا یہ بخت ایسا ہے جہاں پر ہاتھ میں رکھ دوں وہیں - 
Sania_786_me