اتنی زرخیز میری مٹی نہیں
آپکی یاد سوکھ جانی ہے !
عبداللہ ضریم
ہم جیسے لوگ وفائیں
نبھا کر بھی محروم رہ جاتے ہیں
کسی حسین ترین خیال کو جب کوئی عظیم شاعر الفاظ کا بدن دے گا تو لازم تمہاری تصویر بن جائے گی ❤️
جانے کتنے دنوں کے بعد
گلی میں آج چاند نکلا
ھائے وہ وقت ، کہ جب تم نہ میّسر ھو گے
ھائے وہ وقت ، گزارے سے کہاں گزرے گا.
شبیر نازش
بھری دنیا میں جی نہیں لگتا
جانی کس چیز کی کمی ہے ابھی۔۔

خلا میں ڈوب رہے ہیں ستارے اپنی جگہ
وہ مسکراتا رہے غم ہمارے اپنی جگہ !
مقداد احسن
سب کُچھ چُھپایا جا سکتا ہے
سِوائے آنکھوں کے اُن خصوصیات کے
جب وہ تَڑپ رہی ہوں
جب وہ مُحبت کرتی ہوں
جب وہ اُداس ہوں
اور جب وہ کِسی کو یاد کرتی ہوں

ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن
غم بڑے دل پذیر ہوتے ہیں
عبد الحمید عدم

دنیا کی تین خوبصورت ترین عورتیں، میری ماں، اس کا سایہ اور آئینے میں اس کا عکس❤️
Happy Mother's Day Ammi ❤️


ملی ہے ڈھیر اداسی مگر خدا مجھ کو
اداسیوں کا نہیں دکھ ہے زندگانی کا۔۔۔۔!!
لتوں میں سب سے بڑی لت ہے آشنائی کی
دکھوں میں سب سے بڑا دکھ ہے رائیگانی کا۔۔

تُم اِک مرتبہ کیا دِکھائی دیے
مِرا کام ہی دیکھنا ہو گیا ❤️
انور شعور
کسی نے ساز پہ رکھ دی ہوں انگلیاں جیسے
میں دیکھتا ہی رہا اس کو بات کرتے ہوئے ❤️
تاب اسلم
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain