عورت کے جسم سے نکل کر عورت کے ہاتھوں میں پل کر جب طاقتور بن جاتے ہو تو عورت ہی آپکو کم عقل کم تر کمزور اور جاھل نظر آتی ہے!
"اعتراف"
بُھولتا کون ھے ؟؟
وقت کے گھاؤ کو
ھِجر کے تُند طُوفان میں
وَصل کے خواب کی ڈُوبتی ناؤ کو
بھولتا کون ھے ؟؟
اپنے قاتل کے قاتل خَدوخال کو
دُکھ اُٹھاتے دِنوں اورماہ وسال کو
بُھولتا کون ھے ؟؟
عُمرکی شاخ پر کِھلنے والی
اُس ایک اوّلیں شام کو
بے سبب جو لگا ھے ، اُس الزام کو
پھر تیرے نام کو
بُھولتا کون ھے ؟؟
❞نوشی گیلانی❝
https://www.facebook.com/share/v/FhdN5mKhrzCwXaqT/?mibextid=oFDknk
غریب کو اولاد پیدا کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ایک نئی زی روح کو پیدا کرے اور غربت میں سسکنے کے لئے چھوڑ دے۔!
نیکول ٹیسلا
جب کوئی اچھا لگ جاتا ھے نا تو پھر کوئی اچھا نہیں لگتا
نام لینے کا بھی ارادہ نہ تھا
چل پڑا ذکر تیرا بے وجہ♡
آؤ کہ__
اس حسین شام کی
برستی بارش میں
موسم کی شادابی اوڑھ کر
زندگی کی تلخیوں کو
موسیقی کی میٹھی سروں میں
گھول کر اک دوسرے کو
عکس کریں
آؤ کہ کچھ دیر
"رقص کریں"۔
جندڑی میتھوں نبھدی نئیں
اک واری فیر پال نی مائیں
ایک جبر مسلسل ھے اتفاق نہیں....
ہمارے جیسا ھونا مذاق نہیں..
اگر تُو کہے تو
شفق رنگ بارش کے قطروں سے
مالا بناؤں
خاموشی کے ساتوں سُروں سے کوئی
گیت بلکل نرالا بناؤں
محبت کے اظہار کا اک انوکھا
حوالہ بناؤں
تیرے نام کا کوئی پھول سدا رہنے
والا بناؤں
اُسے اپنی ویراں ہتھیلی پہ رکھ کر
تُجھے پیش کر دوں
کہ لے!
اب تو میرے جنوں پہ یقیں کر
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﻮ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺳﺮﺩ ﻣﮩﺮﯼ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮮ
ﭼﭗ ﭼﺎﭖ ﺳﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !...
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﻢ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﻟﻮﭦ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﮔﻨﺠﺎﻥ ﺑﺮﮔﺪ ﻣﯿﮟ
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﺑﮭﯽ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﻮﺍﮨﺸﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﮭﻮﻧﺴﻼ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ
ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ !...
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﮐﺎ ﺟﮕﻨﻮ ﺣﺴﯿﮟ ،
ﺭﻭﭘﮩﻠﮯ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺿﯿﺎﺀ ﻣﯿﮟ ﺁﺝ ﺗﮏ ﮐﮭﻮﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺩﯾﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﻠﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﮨﺠﺮ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﮏ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺧﺎﮎ ﮐﻮ ﮔﺮ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮌﺍﺅ ﮔﮯ
ﺗﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﻮﭦ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﮨﻤﯿﮟ ﺗﻮ ﺭﺍﮐﮫ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ " ﺗﯿﺮﮮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﮨﮯ
سگنلوں پر دعاؤں کی گدڑی میں رنگین لفظوں کے ٹکڑے سجاتی ھوئی "تیری جوڑی سلامت رھے" منمناتی ھوئی عورتوں کے لیے
تم محبت کرو
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain