جیسے محفل میں کوئی آخری صف بیٹھا شخص
اہمیت کے کسی بھی ترازو نہیں تولا جاتا
میں وہ بے رنگ سا منظر کہ جس کو دیکھ کے بھی
آنکھ کو چاہ نہیں ہوتی کہ پھر سے دیکھے
میں وہ آنسو جو جفا گر کے سامنے ٹپکے
نظر انداز ہو ایسے کہ جیسے ہو ہی نہیں
میں وہ نوحہ ہوں رسائی سے قبل ہی جس کا
ضبط کے نام گلا گھونٹ دیا جاتا ہے
.
ایسا لگتا ہے ہمیشہ ہی کہیں ہو کے بھی
میں کہیں بھی نہیں ہوں، میں کہیں بھی نہیں ♡
سونیا کانجو
آشنائی ہے سراسر اور سراسر__دردِ سر
اِس جہانِ بے وفا میں اجنبی بن جائیے!!
وہ بھی پوچھتا نہیں ہم سے کبھی حال ہمارا !
ہم بھی دردِ سر لیے، بس یونہی پڑے رہتے ہیں ۔۔

جدید تحقیق کے مطابق انسان کا دماغ مرنے کیبعد 7 منٹ تک زندہ رہتا ہے اور وہ اپنے بے حد خوبصورت پلوں کو یاد کرتا ہے..!
عزیز من..! میرے وہ 7 منٹ بھی تمہارے نام ..!
ایک کُتب فروش کو کبھی بھی چوری ہونے کا ڈر نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نہ طالب علم چوری کرتا ہے اور نہ چور مطالعہ!!



ھمیں وہ فتح کرے گا ٫ جو پُھول بھیجے گا
ھمارا فیصلہ ٫ تلوار سے نہیں ھو گا
"احمّد عطاءاللہ"
فقط پاکیزہ جذبوں کی پرکھ ہوگی سر محشر
گِنے گا کون سجدوں کو, وضو پر کون جائے گا

چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھا
پر بڑی بات پہ چپ رہنا تُمہی سے سیکھا
اب کھو رہا ہوں اس کو بڑے اشتیاق سے
وہ ڈھونڈنے میں جس کو، زمانے لگے مجھے
ایسی تاریکیاں آنکھوں میں بسی ہیں کہ فرازؔ
رات تو رات ہے ہم دن کو جلاتے ہیں چراغ
تمہارے چھوڑ کے جانے سے میں نے سیکھا ہے
جو ڈھیر شوق سے آئے اسے نہیں ملنا!!
تیرے بغیر گزرتے ہوئے دنوں کی قسم
یہ دن گزر بھی گئے تو تجھے نہیں ملنا!!
ہم سے محبت کرنے والے روتے ہی رہ جائیں گے
ہم جو سوئے کسی دن تو پھر سوتے ہی رہ جائیں گے
منور رانا
ایک ہی فیک اکاؤنٹ ہے میرا
اس سے بھی تم سے بات کرتا ہوں
مژدم خان
شب وصال لگایا جو ان کو سینے سے
تو ہنس کے بولے الگ بیٹھیے قرینے سے
حفیظ جونپوری
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھ
ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain