ایسی سفاک۔۔
ایسی بے حس کہ ہر دکھ سے مُکر سکتی ہوں______🙂🙂
کسک رہی گر ، گنوائیں نیندیں ،
نہ چین پایا تو کیا کرو گے؟؟
گئی رتوں نے مری طرح سے
، تمہیں رلایا تو کیا کرو گے؟؟
بہتر ہے اسے گھر کے کسی طاق میں رکھ دو
ٹوٹا ہوا دل لے کے کہاں جانے لگے ہو
آشوب چشم سے بھی پھڑکتی ہے کبھی آنکھ
تم یہ نہ سمجھنا مجھے یاد آنے لگے ہو
قتیل شفائی✍️
میں جو ہوں آپ وہ ہونے کی ادا کاری بھی نہیں کر سکتے🙂
id change.......
مبہم راہ
روحِ من اے سکونِ قلب مرے
ماحصَل تیرا اعتبار تو ہے
واسطہ موجبِ وِصال نہ ہو
رابطہ باعثِ قرار تو ہے
وقت کے گرد بار میں کھو کر
ہوں فلک پرکہ بر زمیں ہوں میں
یہ بھی مبہم ہے تیری دنیا میں
جانے میں ہوں بھی یا نہیں ہوں میں
حنا بلوچ
شبِ آوارگی مناتی ہے
رات یہ رات بھر جگاتی ہے
مشورے زندگی کے سن لیجے
ورنہ یہ فیصلے سناتی ہے
ہم تیرے ہجر میں یُوں زرد ہوئے جاتے ہیں
لوگ تکتے ہیں تو ہمدرد ہوئے جاتے ہیں .........


ناصر ، اُداسیاں تو رھیں گی یُونہی مَدام
ڈھلنے لگی ھے شام ، کوئی گیت گائیے ❤️
"ناصر کاظمی"

تُو اب اُداس جو بیٹھے گا سامنے اُن کے
تو پھر وہ رحم کریں گے محبتیں تو نہیں



ہم ان آنکھوں کی محفل چھوڑ آئے
محبت مہربانی بن چکی تھی
سناتا رہتا تھا میں کھڑکیوں کو
تری خوشبو کہانی بن چکی تھی
فہمی بدایونی


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain