ناصر ، اُداسیاں تو رھیں گی یُونہی مَدام
ڈھلنے لگی ھے شام ، کوئی گیت گائیے.
"ناصر کاظمی"
کتنے ہمدرد مِلے،دوست مِلے ،یار مِلے
سب اُبھرتے ہوئے سورج کے پُرستار مِلے
زندگی تُو ہمیں بازار میں کیوں لے آئی؟
ہم تو یوسف بھی نہیں کہ کوئی خریدار مِلے

خدا سے اپنے غموں پر دلاسہ مل جانا
سہولیات بہت تھیں پیمبروں کے لیے
صبا تابش
ایک پُرانے بکسے میں..
بوسیدہ کپڑوں کے نیچے
کاغذ کے پُرزوں کے پیچھے
تعویذوں ، تاگوں کے بھیتر
دھات کے میلے ڈبے میں...
مِٹتے ہوئے فوٹو کے اندر....
سُرخ سُنہرے گوٹے کی
رنگین ستاروں والی جو
ریشم کی ساڑھی ہوتی ہے
ایک ابھاگن بُڑھیا کو...
وہ جان سے پیاری ہوتی ہے
نینا عادل
! چلتے پھرتے اِسے بندش کا گماں تک نہ رہے
! اُس نے انسان کو اِس درجہ کشادہ باندھا
برائے نام تعلق کسی کا ہم سے تھا
ہمیں خوشی تھی وہ کہتا رہا مُحبت ھے۔
اب کہ کچھ دل ہی نہ مانا کہ پلٹ کر آتے
ورنہ ہم در بدروں کا تو ٹھکانہ تو تھا
احمد فراز
پہلے درد کی راہ گزر تھے
اور اب درد کا گھر ٹھہرے ہیں
عشق نہ کر کے تنہا تھے ہم
کر کے تنہا تر ٹھہرے ہیں
ارسلان عباسؔ
قطرہ قطرہ کر کے پگھلتی رہی انتظار زیست
وہ کریں گے ہم سے رابطہ ، شاید آج , شاید آج،
تو خاص ہو گیا ہے مگر پھر بھی عام ہے
تیرا یہی مقام مرا انتقام ہے
ہم وہ زبان دراز ہیں جن کا ترے لیے
خاموش بیٹھنا ہی بڑا احترام ہے
وہ شخص مجھ کو اتنا میسر ہے ان دنوں
جانے فراق کون سی چڑیا کا نام ہے
دستار جتنی اہم ہے اتنی ردا بھی ہے
تیرا مقام ہے تو مرا بھی مقام ہے
جب چاہا جیسے چاہا تجھے سوچتے رہے
اچھا ہے جو دماغ ذرا بے لگام ہے
میری وفا کا حق ہے کہ میرا یقیں کرو
اور یوں بھی وہم کون سا نیکی کا کام ہے
عائشہ شفق
اگر مجھے مرنا پڑا
تو میں بچوں سے باتیں کرتے ہوئے مرنا پسند کروں گا
اور اگر موت کو کہیں اور جانے کی جلدی نہ ہوئی
تو اسے ڈھیر ساری نظمیں سناؤں گا
شاید اس کا دل پسیج جائے
اور وہ اُس روز
میرے علاوہ باقی مرنے والوں کی جان لینا ملتوی کر دے
اور " غزہ " جانا بھول جائے
نصیر احمد ناصر
فیض زندہ رہیں وہ ہیں تو سہی
کیا ہوا گر وفا شعار نہیں ۔۔۔
فیض احمد فیض
https://fb.watch/ogxI-xRUgZ/?mibextid=Nif5oz
favourite page 🥰
ہم سے قائم ہے زمانے میں وفا ، یعنی ہم
وہ صحیفے ہیں جو متروک نہیں ہو سکتے
مہدی بُخاری
کبھی اُس کے پیکر کی تفہیم کو میری آنکھیں بہت تھیں
مگر اب کِسی سے سٌنا ہے کہ وہ آئینہ دیکھتی ہے
عابد ملک
سادگی تو ہماری ذرا دیکھئے
اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیا 🤍


اللہ حوالے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain