Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 
Sania_786_me
 

تکلیف دینے کے بعد جتائی گئی محبت
، اور نظر انداز کرنے کے بعد دی گئی اہمیت کوئی معنی نہیں رکھتی

Sania_786_me
 

اُن کی نظریں نہ جان پائیں اچھائیاں ہماری محسنؔ
ہم جو سچ میں خراب ہوتے، تو سوچو کتنے فساد ہوتے

Sania_786_me
 

تمہیں خبر ہے
ہوا رخ بدل بھی سکتی ہے
پرندے اپنے بسیروں پہ شام ڈھلنے پر
ہوا ہے یوں کہ پلٹنا بھی بھول جاتے ہیں
بہار رت میں درختوں کی ٹہنیوں سے کبھی
خزاں سے پہلے ہی پتے بچھڑنے لگتے ہیں
اور ایک عمر گزاری ہو جن کے رستوں پر
وہی تمام ریاضت کو دھول کرتے ہیں
تمھارے لب پہ ابھرتی ہوئی خفیف ہنسی
یہ کہہ رہی ہے بھلا اس میں کیا نیا پن ہے
مگر تمام کہانی میں اب نئے تم ہو
تمہیں خبر ہے
مگر یہ تمھیں خبر کب ہے
تمھارے زعم محبت کے اور وفاؤں کے
اسی بہار میں خیمے اکھڑ بھی سکتے ہیں
تمہیں خبر ہے
ہوا رخ بدل بھی سکتی ہے
نوشی گیلانی

Sania_786_me
 

جھڑکنا،بات نہ سننا،گلا دبا دینا
مرا عمومی رویہ ہے خواہشات کے ساتھ
ساجد رحیم

Sania_786_me
 

بددعا نہیں دوں گی لیکن اگر تمہیں لگتا ھے کہ تم نے میرے ساتھ اچھا کیا ھے تو اللہ کرے یہ اچھا تمہارے ساتھ بھی ھو۔
جمعہ مبارک

No caption
S  : No caption - 
Life Advice image
S  🔥 : No caption - 
Sania_786_me
 
Sania_786_me
 

دُنیا کے سارے سُکھ ایک طرف اور تُمھارا ساتھ ایک طرف ❤️
https://youtube.com/shorts/BaF8mJe3V
M0?si=aS8SbLATsft8ANXP

Sania_786_me
 

شاخ پر پھول ' فلک پر کوئی تارہ بھی نہیں
تُم بھی تنہا ہو بہت ' کوئی ہمارا بھی نہیں
عباس تابش

Sania_786_me
 

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
کیفی اعظمی

Sania_786_me
 

بہت الفاط ہیں
لکھنا بھی آتا ہے
مگر رہنے دو
اب تمہیں منسوب کرنے کے لیے
میرے حرف بھی ختم
میرے لفظ بھی ختم......

بچھڑ جانے کی مایوسی 
ملن کی آس لگتا ہے 
” نومبر “  اس لیے شاید
ہمیشہ خاص لگتا ہے .....
 🍁
S  : بچھڑ جانے کی مایوسی ملن کی آس لگتا ہے ” نومبر “ اس لیے شاید ہمیشہ خاص - 
Sania_786_me
 

چارپائی اور کلچر . . . .
.
چارپائی کی سب سے خطرناک قسم وہ ہے جس کے بچے کھچے اور ٹوٹے ادھڑے بانوں میں اللہ کے برگزیدہ بندے محض اپنی قوت ایمانی کے زور سے لٹکے رہتے ہیں ۔ اس قسم کے جھلنگے کو بچے بطور جھولا اور بڑے بوڑھے آلہ تزکیہ نفس کی طرح استعمال کرتے ہیں ۔
اونچے گھرانوں میں اب ایسی چارپائیوں کو غریب رشتے داروں کی طرح کونوں کھدروں میں آڑے وقت کے لئے چھپا کر رکھا جاتا ہے ۔ خود مجھے مرزا عبدالودود بیگ کے ہاں ایک رات ایسی ہی چارپائی پر گزارنے کا اتفاق ہوا جس پر لیٹتے ہی اچھا بھلا آدمی نون غنہ ( ں ) بن جاتا ہے ۔
.
: مُشتاق احمد یوسفی

Sania_786_me
 

یہ کھردرا پن بھی زندگی کی
کھٹن مسافت کی دین سمجھو
ہم اپنے اندر کے
نفسیاتی مریض تک سے لڑے ہوئے ہیں
وجاہتیں جو جھلک رہی ہیں
یہ خال و خد سے تو قصہ یوں ہے
ہم اپنی ماؤں کی نوجوانی کو
کھا گئے تو بڑے ہوئے ہیں
مقدس ملک

Sania_786_me
 

دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا
ناصر کاظمی

Sania_786_me
 

میرا پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے
اور میں 14 اکتوبر کی مذمت کرتی ہوں 😂
اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے لا تعلق کا اعلان کرتی 😏ہوں

Sania_786_me
 

میں نے پوچھا، پہلاپتھر مُجھ پر کون اٹھائے گا
دنیا بولی سب سے پہلے جو تجھ سے شرمائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قتیل شفائی

Sania_786_me
 

"انتظار کے دن"
صبا ادب سے یہ کہنا کہ ہیں بہار کے دن
شرابِ سرخ کی راتیں ہیں، لالہ زار کے دن
زمانہ رقص میں ہے روزگار نغمہ سرا
مگر خموش ہیں اس تیرہ روزگار کے دن
تیرے خیال میں گریاں ہیں، تیری یاد میں گم
یہ ماہتاب کی راتیں یہ آبشار کے دن
فرازِ کوہ سے پھوٹے ہیں نو بہ نو چشمے
پھریں گے اب بھی نہ کیا چشمِ اشکبار کے دن
تجھے خبر ہو تو کیوں کر کہ کن بلاؤں میں
گزر رہے ہیں تیرے شاعرِ بہار کے دن
خدا گواہ کہ کاٹے سے اب نہیں کٹتیں
یہ انتظار کی راتیں، یہ انتظار کے دن
حضرت جوشؔ ملیح آبادی