Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 

سو خوش دِلی سے گھڑی بھر گلے لگاؤ ہمیں
ہمارے سارے مسائل کا حل محبت ہے!
عطا الحسن

Sania_786_me
 

میں ہمیشہ تمھارے ساتھ ہوں, 20 اور 30 کی خوبصورتی میں 40 کی ہنسی اور 50 کی بیماری میں 60 کی تنہائی اور 70 کی مایوسی میں - ! ❤️

Memes & Satire image
S  🔥 : No caption 😐 - 
Sania_786_me
 

عمر کی شاخ پر کھلنے والی اس اک اولیں شام کو
بےسبب جو لگا ہےاس ا لزام کو
پھر ترے نام کو
بھولتا کون ہے♡
نوشی گیلانی

Sania_786_me
 

وہ ساون جس میں زلفوں کی گھٹا چھائی نہیں ہوتی
جو برسے بھی تو سیراب اپنی تنہائی نہیں ہوتی
جنابِ عشق کرتے ہیں کرم کُچھ خاص لوگوں پر
ہر انسان کے مقدر میں تو رُسوائی نہیں ہوتی
سمندر پر سکوں ہے اس لیے گہرا بھی ہے ورنہ
مچلتی ندیوں میں کوئی گہرائی نہیں ہوتی
یہ واعظ ہے ، نہیں تقریر میں رکھتا جواب اپنا
مگر اس شخص کی باتوں میں سچائی نہیں ہوتی
جہاں ساقی کی ایما پر کوئی کم ظرف آ بیٹھے
وہاں خوش ذوق رندوں کی پزیرائی نہیں ہوتی
کبھی چہرے بدل کر بھی یہاں کچھ لوگ آتے ہیں
کبھی کُچھ دیکھتی آنکھوں میں بینائی نہیں ہوتی
قتیلؔ اکثر یہ دیکھا ہے کسی مفلس کے آنگن میں
برات آئے تو اس کے ساتھ شہنائی نہیں ہوتی
قتیلؔ اُس شخص کا کیا واسطہ میرے قبیلے سے
وفا کے جُرم میں جس نے سزا پائی نہیں ہوتی

اسے پتہ ہی نہیں تھا
۔۔۔۔سلیقہ محبت کا
میں نے چاہ کر اسے بتایا!!!!
ایسے چاہا کرتے ہیں ۔
S  : اسے پتہ ہی نہیں تھا ۔۔۔۔سلیقہ محبت کا میں نے چاہ کر اسے بتایا!!!! ایسے - 
تین سو تیرہ کو بدر میں ایک ہزار کے مقابلے میں فتح دینے 
والے مالک کائناتﷻ 
فلسطین کی بھی غائبانہ مدد فرما!۔🤲
S  : تین سو تیرہ کو بدر میں ایک ہزار کے مقابلے میں فتح دینے والے مالک کائناتﷻ  - 
Beautiful Nature image
S  🔥 : آج تو بے سبب اداس ہے جی عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی ناصر کاظمی - 
Beautiful People image
S  : اگر تم خوبصورت ہونے کا ڈھونگ نہیں رچا رہے۔ پھر تم جیسے بھی ہو، تم خوبصورت - 
Sania_786_me
 

رائگانی سے کہیں بڑھ کے ہے زنجِ بے بسی
ڈھل رہے ہیں ہم ہمارے سامنے رکھے ہوئے
ظہیر مشتاق رانا

Sania_786_me
 

ﺟﯿﺴﺎ ﻣﻮﮈ ﮨﻮ ﻭﯾﺴﺎ ﻣﻨﻈﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﻣﻮﺳﻢ ﺗﻮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺩﺭﺩ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﻭ ! ﺍﺗﻨﺎ ﺿﺒﻂ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ
ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺭﻭ ﻟﯿﻨﺎ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﻋﺰﯾﺰ ﺍﻋﺠﺎﺯؔ

Sania_786_me
 

اک روز اس نے بھیجا مجھے دل بنا کے اور
اس دن کے بعد میرا کہیں دل نہیں لگا ♡
مہوش مشعل

Sania_786_me
 

جو ابر گھیر کے لایا تو میں اکیلا تھا
تمہارا ہجر منایا تو میں اکیلا تھا
ابھی تو دوست دِیوں کی مثال تھے خالد
ہوا نے شور مچایا تو میں اکیلا تھا
خالد ندیم شانی

Sania_786_me
 

وہ باتیں تیری وہ فسانے ترے
شگفتہ شگفتہ بہانے ترے
بس اک داغ ِ سجدہ میری کائنات
جبینیں تیری ، آستانے ترے
بس اک زخمِ نظارہ حصہ میرا
بہاریں تری آشیانے ترے
فقیروں کا جھمگھٹ گھڑی دو گھڑی
شرابیں تری بادہ خانے ترے
ضمیر صدف میں کرن کا مقام
انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے
بہار و خزاں کم نگاہوں کے وہم
برے یا بھلے سب زمانے ترے
فقیروں کی جھولی نہ ہوگی تہی
ہیں بھر پور جب تک خزانے ترے
عدم بھی ہے تیرا حکایت کدہ
کہاں تک گئے ہیں فسانے تیرے
عبدالحمید عدم

Sania_786_me
 

اب کون کہے تم سے
میں یاد اگر آؤں
کچھ دیپ جلا لینا
اب کون کہے تم سے
سوکھے ہوئے پیڑوں کو
ہر بات سنا لینا
اب کون کہے تم سے
اجڑے ہوئے لوگوں سے
خاموش دعا لینا
اب کون کہے تم سے
بے کار اذیت میں
مت خود کو گنوا لینا
اب کون کہے تم سے
کوئی رو کے منائے تو
سینے سے لگا لینا
اب کون کہے تم سے
بے عیب نہیں کوئی
تم عیب چھپا لینا
زین شکیل۔

Sania_786_me
 

کسی کی خاطر قرار کھونا
کوئی سُنے گا تو کیا کہے گا
تمھارا راتوں کو اُٹھ کر رونا
کوئی سُنے گا تو کیا کہے گا
زمانہ عہدِ شباب کا ہے
نئے خواب و خیال کا ہے
شبِ بیداری اور دن کا سونا
کوئی سُنے گا تو کیا کہے گا
بھنور میں تُم ہم کو چھوڑ آتے
یونہی محبت کا راز رہتا
لا کے ساحل پہ یوں ڈبونا
کوئی سُنے گا تو کیا کہے گا
کہا یہ میں نے
تم زندگی ہو میری
وه ہنس کے بولے چُپ رہو نہ
کوئی سُنے گا تو کیا کہے گا

Sania_786_me
 

تو تسلی سے چلا تیشہ رعایت مت کر
یوں سمجھ، دل نہیں دیوار مرے سینے میں ہے
کیا کروں اسکا مجھے اتنا بتاتے جائیں
آپ کی چیز جو سرکار مرے سینے میں ہے
لوگ کہتے ہیں کہ آسیب ہے دیواروں پر
میں یہ کہتا ہوں نہیں یار مرے سینے میں ہے ♡
نعمان شفیق

Sania_786_me
 

آو ﭘﮭﺮ ﺳﮯ
ﺩﻫﺮﺍﺋﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﮩﺎﻧﯽ
ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ
ﺑﮯ ﭘﻨﺎﮦ ﭼﺎﮨﻮﮞ
ﺗﻢ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮯ ﻭﺟﮧ
ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﻧﺎ ...!!!

Sania_786_me
 

کوئی دھواں اٹھا نہ کوئی روشنی ہوئی
جلتی رہی حیات بڑی خاموشی کے ساتھ

Sania_786_me
 

ﻧﮩﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻼ ﺗﻮ ﺩﻝ ﮔﺮﻓﺘﮧ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ
ﺷﺠﺮ ﺑﮭﯽ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﻤﺮ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﺍﺩﺭﯾﺲ ﺍٓﺯﺍﺩ