Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

Sania_786_me's posts:

Sania_786_me
 

ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکا
جسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا
بہادر شاہ ظفر

Sania_786_me
 

نامہ بر حال میرا __ اُن سے زبانی کہنا ۔۔۔
خط نہ دینا کہ وہ اوروں کو دِکھا دیتے ہیں

Sania_786_me
 

کیا تم نے کبھی خود کو خط لکھا؟
ایک معذرت بھرا خط
اُن خواہشات کے لیئے
جو مسخ ہو گئیں
اُن خوابوں کے نام
جو ادھورے رہ گئے
کیا تم نے کبھی خود سے معذرت کی
کہ ایک عرصے سے تم
کبھی کُھل کر بے وجہ مسکرا نہ سکے
ایک عرصے سے تم
کوئی بھی محبت بھرا گیت گا نہ سکے
سنو یہ بھی ایک المیہ ہے
اس پر معذرت بنتی ہے
سو کبھی كبھار
خود سے معذرت کر لیا کرو۔

Sania_786_me
 

تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
تو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
قلق میرٹھی

Sania_786_me
 

تھوڑی دیر ذرا سا اور وہیں رُکتیں تو
سُورج جھانک کے دیکھ رہا تھا کھڑکی سے
ایک کرن جُھمکے پر آ کر بیٹھی تھی
رُخسار کو چوُمنے والی تھی کہ
تم مُنہ موڑ کے چل دِیں اور بیچاری کرن
فرش پہ گر کے چوُر ہوئی
تھوڑی دیر، ذرا سا اور وہیں رُکتی تو ؟
گلزار

Sania_786_me
 

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں معلوم کرنی چاہیے
پھولوں کے ایک دستے کی قیمت
یا دن ، تاریخ اور وقت..
__افضال احمد سید

Sania_786_me
 

بے سبب یوں ہی سرِ شام نکل آتے ہیں
ہم بُلائیں تو انہیں کام نکل آتے ہیں

Sania_786_me
 

ھمارا عشق ظفر رہ گیا ، دَھرے کا دَھرا
کرایہ دار اچانک ، مکان چھوڑ گیا
صابر ظفر

Sania_786_me
 

آؤ زندگی جیتے ہیں !
وقت اور حالات اجازت نہیں دیتے ورنہ!
ہم تم سے یہ کہتے
کہ چلو آؤ!
کسی پہاڑ کے دامن میں زرد پتوں سے
ڈھکے کسی بینچ پر
بیٹھ کر چائے پیتے ہیں !
آؤ زندگی جیتے ہیں ❤️

اپنی گود میں پالے ہیں پیغمبر اس نے.
مومن پر واجب ہے اقصی کا تحفظ کرنا.
S  : اپنی گود میں پالے ہیں پیغمبر اس نے. مومن پر واجب ہے اقصی کا تحفظ کرنا. - 
Sania_786_me
 

ربا اک دعا کیتی سی
میرے کم دا کی کیتا ای؟
عرفان وارث

Sania_786_me
 

صبا اُس تک اگر تیری رسائی ہو تو کہـہ دینا
خبر لیتے نہیں "دِل لے کے" اچھے دِلرُبا ہو تم

Sania_786_me
 

! مان، بھرم، جانے کیا کیا سب ٹوٹا ہے
! اس نے ہاتھ چھڑایا، تو ہی چھوٹا ہے
افضل خان

Sania_786_me
 

واسطوں پر حدود رکھنی تھی
رابطوں کو بھی کم بڑھانا تھا
آپ سے دل لگا کے یاد آیا
آپ سے دل نہیں لگا نا تھا
ارسلان عباس

Sania_786_me
 

ہماری ذات میں شہزاد کوئی بھی نہیں خوبی
مگر ان ؐ سے عقیدت ، ان سے الفت والہانہ ہے
صل اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم
شہزاد احمد ❤️

No caption
S  : No caption - 
No caption
S  : No caption - 
Sania_786_me
 

ذرا سی بات پہ نم دیدہ ہوا کرتے تھے
ہم بھی کیا سادہ و پیچیدہ ہوا کرتے تھے
اب ہمیں دیکھ کے لگتا تو نہیں ہے لیکن ۔۔۔!
ہم کبھی اس کے پسندیدہ ہوا کرتے تھے۔۔!!!

No caption
S  : No caption - 
Sania_786_me
 

! عمر رفتہ
وقت پرانا لادو۔۔۔
کچھ فیصلے بدلنے ہیں۔۔
کچھ غلطیاں سدھارنی ہیں