"اَن سُنے لفظ"
کسی رھگزار کی دُھوپ میں
وہ جو قافلے تھے بہار کے
وہ جو اَن کِھلے سے گلاب تھے
وہ جو خواب تھے میری آنکھ میں
جو سحاب تھے تیری آنکھ میں
وہ بکھر گئے ، کہیں راستوں میں غبار کے
وہ جو لفظ تھے دمِ واپسیں
میرے ھونٹ پر ، تیرے ھونٹ پر
انہیں کوئی بھی نہیں سُن سکا
وہ جو رنگ تھے سرِ شاخِ جاں
تیرے نام کے ، میرے نام کے
انہیں کوئی بھی نہیں چُن سکا۔
"امجد اسلام امجد"
ٹوٹ جائیں وہ پٹڑیاں
اور چھوٹ جائیں وہ گاڑیاں
جو تم کو مجھ سے
دور لے جاتی ہیں.
✍️امریتا پریتم
قصہ مشھور ہے کہ امریتا پریتم ساحر لدھیانوی کی ایسی عاشق تھیں کہ وہ جب ان کے گھر آتے تو امریتا ساحر کے جانے کے بعد ان کے سگریٹ کے ٹوٹوں کو جلا کر اس وقت تک پیتیں جب تک ان کی انگلی کی پوریں نہ جلنے لگتیں__
جان بچ جائے گی پر یاری چلی جائے گی
سر بچاؤ گے تو سرداری چلی جائے گی
یار ہم سے تو کسی طور یہ جانے کی نہیں
تم ہنسو گے تو یہ بیزاری چلی جائے گی
تجھے آواز لگاتے ہوئے ڈر لگتا ہے
تو پلٹ آئے گا، خودداری چلی جائے گی
تیرے بیمار دوا کو بھلا کیا جانیں ہیں
تو جو آئے گا تو بیماری چلی جائے گی
آنکھ لگنے کی سہولت بھی مجھے زحمت ہے
خواب دیکھوں گی تو بیداری چلی جائے گی
مقدس ملک
رائیگانی کا وہ عالم ہے کہ یوں لگتا ہے
میرے حصے میں خسارے بھی نہیں آئیں گے
اتنی بے زار ہیں آنکھیں کہ خدا جانتا ہے
ہم کو اب خواب تمہارے بھی نہیں آئیں گے
ایسے چھوڑیں گے تیرا شہر کہ ہم اس کی طرف
گردش وقت کے مارے بھی نہیں آئیں گے
ظہیر مشتاق رانا





نہ آپ چَلتے______ نہ دیتے ہیں راستہ ہَم کو
تَھکی تَھکی سی یہ شامیں، یہ اُونگھتے ہوئے دِن
(امجد اسلام امجدؔ)
محبت تو یہ ہوئی نا کہ اتنے رنگوں سے مزیّن دنیا میں
جب تمھیں میں نظر آؤں تو تمھیں لگے دنیا سیاہ و سفید ہے
رنگ کہیں موجود ہیں تو وہ بس میری ذات سے منسوب ہیں❤️
رابعہ ساجد

زمین سے چاند کوئی
دو لاکھ چار سو میل دوری پر ہے
سورج کا زمین سے اوسط فاصلہ
تقریباً 14,95,98,000 کلومیٹر ہے
اور اس کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں
8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں
مگر میں خاک ڈالتا ہوں
اس سارے حساب پر
میں آگ لگاؤں اپنی یاداشت کو
جب مجھے یہ نہیں پتا کہ
تم مجھ سے کس حد تک دور ہو
اور مجھے تمہاری ایک جھلک دیکھنے کو
اور کتنے وقت کا انتظار کرنا پڑے گا۔🌸
قربت سے ناشناس رہے ، کچھ نہیں بنا
خوش رنگ ، خوش لباس رہے ، کچھ نہیں بنا
ہونٹوں نے خود پہ پیاس کے پہرے بٹھا لئے
دریا کے آس پاس رہے ، کچھ نہیں بنا
اب قہقہوں کے ساتھ کریں گے علاجِ عشق
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا
جس روز بے ادب ہوئے ، مشہور ہوگئے
جب تک سخن شناس رہے ، کچھ نہیں بنا
اس شخص کے مزاج کی تلخی نہیں گئی
ہم محوِ التماس رہے ، کچھ نہیں بنا
پھر ایک روز ترکِ محبت پہ خوش ہوئے
کچھ دن تو بدحواس رہے ، کچھ نہیں بنا
کومل جوئیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“اے مرے دل اے مرے ناز سے پالے ہوئے دل”
اپنی اوقات سے باہر نہیں جایا کرتے!!
دانش اعجاز
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا..!!
🍁
تمہاری بانہوں کے دائرے میں
اسیر ہونے کے بعد جانا ۔
کہ گزرے سالوں کی یہ مسافت
بغیر منزل جو کٹ رہی تھی
بڑی کٹھن تھی ،
فقط تھکن تھی۔۔!
سمجھ گیا ہوں کہ کوئی نہیں سمجھے گا مجھے
سو زمانے سے ،میں نے گفتگو مختصر کرلی.........
🙃
ایک خوبصورت عورت کو زیادہ عقل کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ مگر تھوڑی سی تو ہونی چاہیئے مطلب آٹے میں نمک کے برابر
کرشن چندر
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain