محبت تو یہ ہوئی نا کہ اتنے رنگوں سے مزیّن دنیا میں
جب تمھیں میں نظر آؤں تو تمھیں لگے دنیا سیاہ و سفید ہے
رنگ کہیں موجود ہیں تو وہ بس میری ذات سے منسوب ہیں❤️
رابعہ ساجد

زمین سے چاند کوئی
دو لاکھ چار سو میل دوری پر ہے
سورج کا زمین سے اوسط فاصلہ
تقریباً 14,95,98,000 کلومیٹر ہے
اور اس کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں
8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں
مگر میں خاک ڈالتا ہوں
اس سارے حساب پر
میں آگ لگاؤں اپنی یاداشت کو
جب مجھے یہ نہیں پتا کہ
تم مجھ سے کس حد تک دور ہو
اور مجھے تمہاری ایک جھلک دیکھنے کو
اور کتنے وقت کا انتظار کرنا پڑے گا۔🌸
قربت سے ناشناس رہے ، کچھ نہیں بنا
خوش رنگ ، خوش لباس رہے ، کچھ نہیں بنا
ہونٹوں نے خود پہ پیاس کے پہرے بٹھا لئے
دریا کے آس پاس رہے ، کچھ نہیں بنا
اب قہقہوں کے ساتھ کریں گے علاجِ عشق
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا
جس روز بے ادب ہوئے ، مشہور ہوگئے
جب تک سخن شناس رہے ، کچھ نہیں بنا
اس شخص کے مزاج کی تلخی نہیں گئی
ہم محوِ التماس رہے ، کچھ نہیں بنا
پھر ایک روز ترکِ محبت پہ خوش ہوئے
کچھ دن تو بدحواس رہے ، کچھ نہیں بنا
کومل جوئیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“اے مرے دل اے مرے ناز سے پالے ہوئے دل”
اپنی اوقات سے باہر نہیں جایا کرتے!!
دانش اعجاز
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا..!!
🍁
تمہاری بانہوں کے دائرے میں
اسیر ہونے کے بعد جانا ۔
کہ گزرے سالوں کی یہ مسافت
بغیر منزل جو کٹ رہی تھی
بڑی کٹھن تھی ،
فقط تھکن تھی۔۔!
سمجھ گیا ہوں کہ کوئی نہیں سمجھے گا مجھے
سو زمانے سے ،میں نے گفتگو مختصر کرلی.........
🙃
ایک خوبصورت عورت کو زیادہ عقل کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ مگر تھوڑی سی تو ہونی چاہیئے مطلب آٹے میں نمک کے برابر
کرشن چندر
آج اِن ادھ کھلی آنکھوں کو ذرا موند نہ لیں۔۔۔؟
جس طرح قبر میں ہر لاش تھکن کاٹتی ہے
چوٹ ایسی ہے کہ نوحہ بھی نہیں بن سکتی
زخم ایسا ہے کہ ہم سے نہ دکھایا جائے
کاش کر سکتے ہم اظہارِ اذیت لیکن
حال افسانہ نہیں ہے کہ سنایا جائے
کیا ہوا۔۔۔؟
کیسے ہوا۔۔۔؟
آج نہ پوچھو ہم سے
آج سینے پہ دھری ہے کسی افسوس کی ِسل
کل کا وعدہ ہے کوئی بات کریں گے
مگر آج
آج ہم رو نہ پڑیں
آج بہت زرد ہے دل
عمران فیروز
وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا
اٹھے گا جب تلک پردہ تجسس مار ڈالے گا
میں اکثر جانچنے کو یہ بس اپنا حق جتاتی ہوں
کہاں تک بات مانے گا کہاں پر ہم کو ٹالے گا
محبت کی ڈگر پر جو بھی نکلے سوچ کر نکلے
سفر یہ وہ نہیں ہے جو یہاں منزل بھی پا لے گا
کہیں مٹی، کہیں تصویر پڑی ہے میری
خواب کے طشت میں تعبیر پڑی ہے میری
ہانپتا کانپتا آتا ہوں جو میں اپنی طرف
پسِ عجلت، کوئی تاخیر پڑی ہے میری
روشنی بن کے میں روزن سے نکل بھی آیا
قید میں آج بھی زنجیر پڑی ہے میری
داہنے ہاتھ سرھانے پہ قلم رکھا ہے
پائنتی پر کہیں شمشیر پڑی ہے میری
خاکِ خوابیدہ بھی آواز اٹھانے لگی ہے
خون مہکا ہے کہ تاثیر پڑی ہے میری
میں کروں گا سر نیزہ کسی عالم میں خطاب
نا مکمل کوئی تقریر پڑی ہے میری
میں ذرا دیر سے منظر کا بنوں گا حصہ
ایک ترتیب میں تشہیر پڑی ہے میری
ظلم کو زخم سے منسوخ کیا ہے میں نے
گردنِ تیغ میں تحریر پڑی ہے میری
میرے اجداد نے ورثے میں ورَق چھوڑے ہیں
چند مخطوطوں میں جاگیر پڑی ہے میری
عارف امام
صرف گھر تک ہی نہیں گوشہ نشینی اپنی
میلوں ٹھیلوں میں اسے ساتھ بھی لے لیتے ہیں
رانا سعید دوشی
دلِ برباد کو برباد_____ کہاں تک رکھتے ؟
جانے والے تجھے ھم یاد کہاں تک رکھتے ؟
بڑی مشکل سے نکالا ھے__تیری یادوں کو
اپنے گھر میں اُنہیں آباد کہاں تک رکھتے ؟
کارِ دُشوار تھی _____دوبارہ محبت لیکن
خود کو بیکار تیرے بعدکہاں تک رکھتے ؟

طُولِ اَمل ھُوا ھـــــــــے، افســـــــــانۂ غــمِ دل
سُنتا بھی کوئی کب تک، کہتے بھی ھم کہاں تک
شنکر لال شنکرؔ
کہو اب کیا کہوں تم سے؟؟
بتاؤ کیا لکھوں تم کو؟؟
مجھے تمہید دو کوئی۔۔
مجھے امید دو کوئی۔۔
نیا اک لفظ ہو کوئی۔۔
جہاں سے بات چل نکلے۔۔
میری مشکل کا حل نکلے۔۔
بتاؤ لہجہ کیسا ہو؟؟
کہ تم سے بات کرنی ہے۔۔
مجھے تھوڑا اجالا دو۔۔
بسر اک رات کرنی ہے۔۔
کہو اب کیا اِرادَہ ہے؟؟
مجھے اظہار کرنا ہے۔۔!
کہ بے تابی ذیادہ ہے۔۔!
کہو . . . .
اب . . . .
کیا کہوں . . . .
تم سے . . . . ؟ ؟ ؟ ؟
ہماری دسترس میں کون ہوگا
ہمارے ہاتھ میں جب دل نہیں ہے
صباحت عروج
یہ نصیر اچھا ہُوا دَر مِل گیا اُن کا ہمیں ورنہ _
کَہاں رُکتے، کَہاں تھمتے، خُدا جانے کَہاں جاتے _
پیر نصیر الدین نصیر
ہم جو ہر بار تیری بات میں آجاتے ہیں
گھوم پھر کر اسی اوقات میں آجاتے ہیں
جب اسے باقی نہیں رہتی ضرورت میری
درجنوں عیب میری ذات میں آجاتے ہیں
جا پہنچتے ہیں جہاں رزق بلاتا ہے ہمیں
گھر سے چلتے ہیں مضافات میں آجاتے ہیں
ہجر کے دن تو عموما بھی نہیں ہیں آساں
اور مجھ پر یہی برسات میں آجاتے ہیں
ہم ستارے ہیں میسر نہیں آتے دن میں
عشق ذادوں کے لئیے رات میں آجاتے ہیں
وہ ہاتھ کیا ہاتھ میں آتا ہے میرے
سارے حالات میرے ہاتھ میں آجاتے ہیں
نعیم عباس ساجد
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain