کیپشن تھا چار کلو وزن کم کرنے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں
میں نے دو بار ویڈیو دیکھی لیکن وزن ایک رتی بھی کم نہیں ھوا 😏😒
جھوٹے 😠
ایسی کتابیں پڑھیں جن پر پابندی ھے، ایسی جگہوں پر جائیں جہاں جانا منع ھے، ان لوگوں سے ملیں جنہیں معاشرہ غلط کہتا ھے۔
بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا....❤️
بانو قدسیہ لکھتی ہیں :
"لوگ اپنی بوریت دور کرنے کیلئے آپ کو عزیز رکھیں 💯،
تو اسے محبت سمجھنے کی غلطی نہ کیجئے
تو اپنے بخت پہ نازاں نہیں ۔۔ ؟حیرت ھے ،
ہم جیسے لوگ تو دعاؤں میں مانگے جاتے ہیں ۔
دعائیں مانگ تیری عمر مجھ سے دراز ھو
میں تجھے جا کے دکھاؤں گی ایسے جاتے ہیں ۔
اگر ھو کُچھ اُمید تو ، ھو جاؤں پُرسُکوں
اِک بے وجہ سی آس ھے، ویسے تو ٹھیک ہُوں
دیکھا جو چاند کو تو ، کوئی یاد آگیا
سو دل میرا اُداس ھے ، ویسے تو ٹھیک ہُوں.

نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں
سید انشاء اللہ خان انشاء
ٹھیک ھے دل پہ ترے درد کا دهاوا بھی ھے
پر اداسی کا سبب اس کے علاوہ بھی ھے
کوئی بتلائے میں اس شخص کو چھوڑوں کیسے
جو مرا دکھ ھے مرے دکھ کا مداوا بھی ھے
ساجد رحیم

تمھارے ہاتھ نہ آئیں تو رنج مت کرنا
ہم اپنے آپ سے آگے نکل گئے ہیں دوست
توقیر احمد
تو چاہتا ہے عُمر لگا دوں میں تیرے نام
تیرے تو ساتھ دل بھی میرا لگ نہیں رہا
شوکت فہمی

مندر سے اِک لاش ملی ہے
ماتھے پہ محراب کے اُوپر تِلک لگا ہے
ہاتھ میں تسبیح
سر پہ پگڑی
جیب سے بائبل جھانک رہی ہے
آس پڑوس کے لوگ سبھی اِنکاری ہیں
سوچ رہے ہیں دفنائیں؟؟
یا گنگا راکھ بہانی ہے؟
شاید رب کو ڈھونڈتا کوئی
مندر تک آ پہنچا تھا
گیتا یا قرآن کا مالک
عیسٰی والا نانک والا
کوئی تو آئے لاوارث کی لاش اٹھائے
لاش جو تیرے راز کی طرح فاش ملی ہے
مندر سے اک لاش ملی ہے !!

عزت ذرا سی دے کـے مجھـے مان سـے اٹھا
زخموں سے چُور ھوں میں، ذرا دھیان سے اٹھا
مل جا میرے حریفـــــــ سـے ، پروا نہ کر میری
اے دوست ،فائدہ میــرے نقصان سـے اٹھا ♡
مجید اخترؔ
یک فراموشی ء احساسِ زیاں ، التوبہ
نذرِ آتش ھو مکاں اور کوئی گاتا پھرے
ایسی حساس طبیعت کو لگے، آگ میاں
آدمی روز کوئی زخم نیا! کھاتا پھرے ♡
نجم صدیقی
تُوں ہیں تے فیر مَیں وی ھاں
مَیں جے نہ ھوواں
میری طراح فیر کون ایس جگ دے
سارے زہر نُوں پیوے... ؟
دِل وِچ بَلدے بھانبڑے لے کے
ہسدیاں ہسدیاں جیوے.
مُنیرؔ نیازی
"ضد"
میں کیوں اس کو فون کروں!
اس کے بھی تو علم میں ھوگا
کل شب...
موسم کی پہلی بارش تھی!
( پروین شاکر )
"پنجابی ضد"
اوہنوں ٹیلی فون کردی میری جُتّی
اوس کوجے نوں نئیں پتا؟
راتیں اینے چِر پِچھوں مینہ ورسیا !!!
😅😂
خلیل جبران کہتے ہیں کہ اپنے وقار کو محفوظ رکھو تمہیں کمرے کی دیواروں سے ھی دوستی کیوں نہ کرنی پڑئے۔

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain