تسکین دل محزوں نہ ھوئی
وہ سعئ کرم فرما بھی گئے
اس سعئ کرم کو کیا کہیے
بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے
اسرار الحق مجاز
کیوں آئیں بائیں شائیں کرُوں اس سوال پر ؟
ہاں مَیں فریفتہ ھُوں ترے خدّوخال پر
آ تُو بھی حِصّہ ڈال دے اس کارِ خَیر میں
آ تُو بھی پاؤں رکھ دے دلِ پائمال پر
کون لوٹا ھے یہاں عشق میں غازی بن کر
میں اسے پا نہ سکا عشق مجازی بن کر۔
میں نے چاہا ھے اسے میر کی اردو کی طرح
وہ مجھے آج بھی ملتا ھے ریاضی بن کر۔۔۔
تخیل کو بَری کرنے لگا ھوں
میں ذہنی خود کشی کرنے لگا ھوں
تمہاری! بس تمہاری! دشمنی میں
میں سب سے دوستی کرنے لگا ھوں
عمارؔ اقبال
وہ مجھ پر اس طرح بھی مہرباں ھو
جہاں جاؤں وہ پہلے سے وہاں ھو ۔۔۔
یہ روحیں بھی بدن کے ساتھ جائیں
اگر زیر زمیں بھی آسماں ھو ۔۔۔ !!
سید سروش آصف
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ساحر لدھیانوی
کیا کہے گا کبھی ملنے بھی اگر آئے گا وہ
اب وفاداری کی قسمیں تو نہیں کھائے گا وہ
ہم سمجھتے تھے کہ ہم اس کو بھلا سکتے ہیں
وہ سمجھتا تھا ہمیں بھول نہیں پائے گا وہ
کتنا سوچا تھا پر اتنا تو نہیں سوچا تھا
یاد بن جائے گا وہ خواب نظر آئے گا وہ
سب کے ھوتے ھوئے اک روز وہ تنہا ھو گا
پھر وہ ڈھونڈے گا ہمیں اور نہیں پائے گا وہ
اتفاقاً جو کبھی سامنے آیا اجمل
اب وہ تنہا تو نہ ھو گا جو ٹھہر جائے گا وہ
اجمل سراج
دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی
ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں
سیلاب سے لوگ مر رہے ہیں
ھر چیز اپ ٹو ڈیٹ ھو چکی ھے
جان لیوا وبا کورونا کے بعد منکی پاکس پھیل رہی ہے
پہلی بار میری بلاک لسٹ خالی ھو چکی ہے
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ڈی والے اب بھی لائک بیک فالو بیک پے اٹکے ھوئے ہیں۔۔۔۔
😶😑🙄🧐😷🤧
کب بدلے گا یہ نظام
🤦♀️
اور اُس دن مجھے رُسوا نہ کرنا جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا..
(سورۃ الشعراء: ۸۷)
اللہ پاک پلیز ،آمین
صبح بخیر اچھے لوگو 😊

"نظم کبھی جو گزرو"
کبھی جو گزرو!
میرے شھر سے!
تو میرے مرقد کی!
سمت آنا!
نہ پُھول کوئی!
نہ ہار کوئی!
بس اپنا چہرا!
ہمیں دیکھانا!
کبھی جو گزرو!
میرے شھر سے!!
از قلم لیلیٰ رُبابٓ

کیا گلہ اب کیجئے اک دوسرے سے
دل ھی بے ایمان ھوتے جا رھے ہیں
تم بھی اب وہ اپسرا سی کب رھی ھو
ہم بھی اب انسان ھوتے جا رھے ہیں
جس کو جو چاہے سمجھنا ھے سمجھ لے
اس قدر آسان ھوتے جا رھے ہیں
اتباف ابرک
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتا
ہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
محاذ عشق سے کب کون بچ کے نکلا ھے
تو بچ گیا ھے تو خیرات کیوں نہیں کرتا
وہ جس کی چھاؤں میں پچیس سال گزرے ہیں
وہ پیڑ مجھ سے کوئی بات کیوں نہیں کرتا
میں جس کے ساتھ کئی دن گزار آیا ھوں
وہ میرے ساتھ بسر رات کیوں نہیں کرتا
مجھے تو جان سے بڑھ کر عزیز ھو گیا ھے
تو میرے ساتھ کوئی ہاتھ کیوں نہیں کرتا

پَلَٹ کے آۓ کَبھی پِھر بَہار مُشکِل ھے
اَب اس کے بعد مِلیں تُجھ سے یار مُشکِل ھے
بے اعتمادی کی اتنی خَلیج گہری ھے
مِلے گا مجھ کو کبھی تیرا پِیار مُشکِل ھے
بہت محال ھے اَب چَین زندگی میں مِلے
بِچھڑ کے تُجھ سے ھو دِل کو قَرار مُشکِل ھے
کہ مِلنے والے مُقدّر سے مِل ھی جاتے ہیں
محبّتوں میں مگر اِنتظار مُشکِل ھے
دِلوں میں گُزرے دنوں کی ہیں تلخیاں اب تک
یہ رشتے ٹوٹ کے ھوں اُستَوار مُشکِل ھے
یقیں سحر کا دِلایا ھے بارہا خُود کو
یہ خُود فریبی مگر بار بار مُشکِل ھے
اُسے بُھلانے کی کوشش فضول ھے ارشد
مزید دل کا ترے اعتبار مُشکِل ھے
مرزا ارشد علی بیگ
آڈبان ،پینسلوانیا
جون ٢٠، ٢٠٢١
یہ تم سے کہہ دیا کس نے ؟
کہ تم بن رہ نہیں سکتے...
یہ دُکھ ہم سہہ نہیں سکتے
چلو ہم مان لیتے ہیں
کہ تم بن ہم بہت روئے...
کہ راتوں کو نہیں سوئے
تو سُن لو غور سے جاناں
پُرانی ایک روایت ھے...!!
جو اب سے توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے
💔
جاتے ھو خدا حافظ ھاں اتنی گزارش ھے
جب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
جلیل مانک پوری
ذہن پر بوجھ رھا، دل بھی پریشان ھوا
ان بڑے لوگوں سے مل کر بڑا نقصان ھوا
مات اب کے بھی چراغوں کو ھوئی ھے لیکن
چاک اس بار ھوا کا بھی گریبان ھوا
بات پہ بات اٹھا دیتا ھے اک چھیڑ نئی
پڑ گیا ھے اسے چسکا مجھے تڑپانے کا
وہ بہار آئی نصیر اور وہ اٹھے بادل
بات ساغر کی چلے ذکر ھو میخانے کا
نصیرالدین نصیر گیلانی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain