Damadam.pk
Sania_786_me's posts | Damadam

★ Sania_786_me's posts:

Paintings image
S  ★ 🔥 : غارِ دل پر جب عشق کی وحی اُترتی ہے تو جنون کی دیوانگی کی چادر اوڑھنی ہی پڑتی - 
Sania_786_me
 ★ 

دیکھ میں گردشِ ایام اُٹھا لایا ھوں
اب بتا کون سے لمہے کو بلاؤں واپس۔

Sania_786_me
 ★ 

کیا مسیحا کی منتیں کرنی ؟
درد سہنے میں ہی سہولت ہے

Sania_786_me
 ★ 

ایک دن کہہ لیجیے جو کُچھ ہے دل میں آپ کے
ایک دن سُن لیجیے جو کُچھ ہمارے دل میں ہے
جوشؔ ملیح آبادی

Sania_786_me
 ★ 

کرتے ہیں یاد اب بھی، بتاتے نہیں اسے
نقصان رک گیا ہے، حماقت نہیں رکی

Sania_786_me
 ★ 

نہ میرے خواب بدلے ، نہ کوئ تعبیر بدلی ہے
نہ دن بدلے ہیں میرے،نہ میری تقدیر بدلی ہے.
وہی فرمان شاہی ہے، وہی ہے اذن سلطانی
وہی سکہ ہے رائج اس پہ بس تصویر بدلی ہے.
میری آنکھوں سے پٹی کھولدوکہ آج میں دیکھوں
کہ آزادی ملی ہے , یا فقط زنجیر بدلی ہے
صباحت حسین

Sania_786_me
 ★ 

جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں جانا چاہیئے
واپس
آخری دروازہ بند ہونے سے پہلے۔۔۔۔
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں پِھرنا چاہیئے
بے قرار
ایک خوب صورت راہداری میں
جب تک وہ ویران نہ ہو جائے۔۔۔۔
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں جدا کرنا چاہیئے
خون آلود پاؤں سے
ایک پورا سفر۔۔۔۔
جس کا کوئی انتظار نہ کر رہا ہو
اسے نہیں معلوم کرنی چاہیئے
پھولوں کے ایک دستے کی قیمت
یا دن ، تاریخ اور وقت۔۔۔۔
افضال احمد سید

بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اِس خا ک سے ہے
پروین شاکر
S  ★ : بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اِس خا ک سے - 
Sania_786_me
 ★ 

اللّٰهُمَّ احْفَظْ بِلادَنَا وَبِلادَ الْمُسْلِمِينَ، وَاجْعَلْهَا آمنَةً مُطْمَئِنَّةً، وَادْفَعْ عَنْهَا كُلَّ سُوءٍ وَفِتْنَةٍ، وَارْزُقْ أَهْلَهَا رِزْقًا طَيِّبًا، وَوَفِّقْنَا لِخِدْمَتِهَا فِي طَاعَتِكَ.
اے اللہ! ہمارے ملک اور تمام مسلم ممالک کی حفاظت فرما، انہیں امن و سکون والا بنا، ہر قسم کے نقصان اور فتنے سے بچا، اس کے باسیوں کو پاکیزہ رزق عطا فرما، اور ہمیں اس کی خدمت تیری اطاعت میں کرنے کی توفیق دے۔
اللہم آمین 🤍

1947
 میں سیکڑوں خاندانوں کے لوگ ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔  کئی تو اس کے بعد  پھر کبھی نہ مل پائے۔
یہ تصویر 1948 میں لاہور کے ایک پناہ گزین کیمپ میں مہینوں بھٹکنے کے بعد ایک دوسرے سے مل پانے والی بہنوں کی ہے۔ اِس دوران سب سے زیادہ  دکھ عورتوں نے ہی اٹھائے ۔ 
یومِ آزادی پر اُن عورتوں کو بھی یاد کریں، جو  برسوں اور زمانے کا حساب ’’جَدوں اسی اُجڑے‘‘ سے کرتی رہی ہیں۔
ملا نہیں وطنِ پاک ہم کو تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا 
محسن بھوپالی
S  ★ : 1947 میں سیکڑوں خاندانوں کے لوگ ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔ کئی تو اس کے بعد  - 
Sania_786_me
 ★ 

اے اللہ(عطا کر) درستگی ہمارے دلوں کے لیے، عافیت ہمارے اعضاء کے لیے، اور اطمینان ہماری روحوں کے لیے ❤
آمین

Sania_786_me
 ★ 

حبۤس نکلے ، دلِ مضطر سے وبائیں جائیں
کھڑکیاں کھول ، مدینے کی ہوائیں آئیں
ابرِ رحمت کی طرح اُن پہ جوانی آئے
لوریاں جن کو درودوں کی سُنائیں مائیں
آج ہو جائے شرابور ہماری محفل
حُبِّ محبوبِؐ خدا کی وہ گھٹائیں چھائیں
ملَک الموت بھی حاضر ہوں تو اُن سے کہہ دیں
محفلِ ذکرِ نبیؐ سے نہ اُٹھائیں ، جائیں
سب کے ہمراہ پڑھیں صلِّ علیٰ، صلِّ علیٰ
وہ ملائک بھی جو شانوں پہ ہیں دائیں بائیں
اس طرح نعت سرائی ہو سرِ بزمِ سخن
نغمۂ عشقِ محمؐد یہ فضائیں گائیں
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
حمیدہ شاہین

Social media post
S  ★ : Painting 🖤💜💙💚💛🧡🤎🤍 - 
Sania_786_me
 ★ 

اشک آنکھوں میں اب ہیں آئے سے
بات چھپتی نہیں چھپائے سے
اپنی باتیں کہیں تو کس سے کہیں
سب یہاں لوگ ہیں پرائے سے
حبیب جالب

Sania_786_me
 ★ 

اَللّٰهُمَّ لَاسَھْلَ اِلاَّ مَاجَعَلْتَهُ سَھْلًا وَاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ سَھْلًا اِذَا شِئْتَ.
اے ﷲ ! کوئی کام آسان نہیں مگر جسے آپ آسان کر دیں
اور جب آپ چاہتے ہیں مشکل کو آسان کر دیتے ہیں ❤
یا اللہ ھماری مشکلات آسانی میں بدل دیں۔آمین

Sania_786_me
 ★ 

کریں کیا بات تجھ سے فتنہ گر اک کھیل ہے تجھ کو
الجھ پڑنا ، بگڑنا ، رنج کرنا ، غصہ ہو جانا
داغ دہلوی ۔

Sania_786_me
 ★ 

چھپکلی 🦎 اپنے بچوں کی بالکل بھی ٹھیک تربیت نہیں کرتی 😐
چھت کے بجائے فرش پر چلتے ہیں 😭😭

Mod kharab🤐
S  ★ : Mod kharab🤐 - 
Just Amazing ❣️
S  ★ : Just Amazing ❣️ - 
Sania_786_me
 ★