زندگی میں کوئی ایک ایسا شخص ضرور ہونا چاہیے ،
جو حال پوچھے تو بندہ رونا پیٹنا ڈال دے :؛
🤭😜😫😫
Baat Dil Par Lag Rhi Hai But Os Ko Hass K Taal Dena , Is Different Type Of Self Control.
🤗🤗
کوئی بھی رشتہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے نہیں
بلکہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے سے گہرا ہوتا ہے:؛؛
سورج مشرق سے نکلتا ہے اور چاند 🌙 کا کیا ہے وہ تو کہیں سے بھی نکل سکتا ہے ، میں نے ابھی آئینے میں دیکھا:؛؛
🙈🙈
کچھ باتوں سے انجان رہنا ہی بہتر ہے
سب کچھ جان لینا بھی اذیت دیتا ہے:؛؛
صبح بخیر زندگی
اک دن تم رو پڑو گے صرف یہ سوچ کر
کوئی تھی ضدی سی دوست پتہ نہیں کہاں چلی گئی ضد چھوڑ کر :؛
ایک جاپانی کہاوت ہے کہ
جب کوئی درخت گرانا ہو تو اس کو کاٹتے نہیں اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، اس کے سامنے دوسرے درختوں کو پانی دیتے ہیں دیکھ بھال کرتے ہیں اور اس درخت کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں اور وہ درخت اپنے آپ مرجھا جاتا ہے پھر اس کو گھن لگ جاتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔غور کیجئے یہ رؤیہ بھی ہمارا ان رشتوں کے ساتھ بھی ہے ، جن کو ہم پہلے توجہ دیتے ہیں انکی افزائش کرتے ہیں اور جب ان سے جان چھڑانی ہوتی ہے ان کو نظر انداز کر دیتے ہیں اس طرح وہ رشتے بھی دھیرے دھیرے موت کے اس منہ میں پہنچ جاتے ہیں جہاں زندہ اور مردہ برابر ہوتے ہیں ۔۔۔
دنیا کا سب سے مشکل کام اس بات کی وضاحت کرنا ہے کہ آپ کسی کے ساتھ کتنے سچے اور مخلص ہیں:؛
تجھے بھی میرا گلہ بس گلہ دکھائی دیا
پتہ چلا کہ تجھے بھی میرا پتہ کوئی نہیں:؛
بہت کوشش کرتی ہوں کہ اندھیرے ختم ہوں لیکن
کہیں جگنو نہیں ملتا تو ، کہیں پہ چاند آدھا ہے :؛:
مانا کہ انمول ہو قصر نایاب ہو تم
لیکن ہم بھی تو ہر دہلیز پر نہیں ملتے :؛:
ہمارے بعد اندھیرا رہے گا محفل میں
بہت چراغ جلاؤ گے روشنی کے لئے :؛:
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں محسوس تک نہیں ہونے دیتے کہ وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں۔ ہم جب بھی ان کو پکاریں گے وہ ہمارے ساتھ ہمارا سایہ بن کر موجود رہیں گے ۔ہر کسی کی قسمت میں ایسے مخلص لوگ نہیں ہوتے ۔۔۔۔
پریشانیاں ہر ایک کی زندگی میں موجود ہیں ، کوئی بھی ایک مکمل پرفیکٹ زندگی نہیں گزار رہا۔ بس فرق وہاں پر آتا ہے جب انسان اپنے معاملات اللّٰہ کے حوالے کرتا ہے اور مطمئن ہو جاتا ہے ۔۔۔
شاخوں سے پتوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیش خیمہ نہیں ہے ۔ بلکہ یہ یاد دلاتا ہے کہ ہر شے فانی ہے اور تبدیلی کائنات کا حسن ہے اور ہم نے بھی ایک دن زندگی کی شاخ سے ایسے ہی ٹوٹ کر گر جانا ہے ۔۔۔۔۔
کسی کی زندگی کی گاڑی کو رکا ہوا دیکھیں ، تو دھکا لگا دیں۔۔۔کیا پتہ سٹارٹ ہو جائے ۔یہ صرف ایک جملہ نہیں ہے ، یہ مرنے والے کے لیے زندگی ہے ، کسی غمگین کی مسکراتی آنکھیں ہیں ، دھکا لگانا پتہ ہے کیا ہے ؟؟؟
تسلی کے دو بول ۔۔۔۔۔اگر کچھ نہ کر سکیں تو تسلی کے دو بول میں اس کا بوجھ ہلکا کر دیں ، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے چہرے کبھی نہیں بھولتے ۔۔۔۔کسی کی خوشی کو سبب بن جائیں ۔۔۔۔کیا پتہ اس کی دعائیں آپ کا مقدر بدل دیں ۔۔۔زندگی میں ایسے موقع ڈھونڈیں ، یہ بہت قیمتی ہیں ۔
صبح بخیر زندگی
عربی کہاوت ہے*۔*
جہاں بھی جاؤ مہربان رہو ، جو تم سے ایک بار ملے ہزار بار تم سے ملنا چاہے ۔
اللّٰہ آنکھوں کی سطح سدا گیلی نہیں رہنے دیتا وہ جب ہنسانے پر آتا ہے تو ایسے ہنساتا ہے کہ اشک رشک میں پڑ جاتے ہیں ۔
عادتیں وہ ہتھکڑیاں ہوتی ہیں
جن کی چابیاں پہلے سے کھو چکی ہوتی ہیں
وقت کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ جیسا بھی ہو گزر ہی جاتا ہے۔ مگر حالات ، لوگوں کے رویئے ، لہجے اور فطرت یاد رہ جاتی ہے ، ماضی کی تلخیوں کو دل میں رکھنے کی بجائے کسی کھنڈر قبرستان میں دفن کر دیا کریں۔ قدرت کا قانون ہے کہ گزرا ہو وقت کبھی واپس نہیں آ سکتا تو ضروری ہے کہ موجودگی وقت کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور خود کو ہر حال میں قبول کریں اور خوش رہنے کے لئے تجربے آزمائیں ، چاہے خوشی دو پل کی ہی سہی مگر زندگی کو بہتر انداز میں جینے کے لئے خود کو مضبوط بنائیں۔
صبح بخیر زندگی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain