اور پھر کہہ دیا جاتا ھے کہ مزاق تھا
کچھ سچ مزاق میں بھی کہہ دیئے جاتے ھیں
کبھی اعتبار الفت ، کبھی ہم سے بد گمانی
تیری یہ بھی مہربانی ، تیری وہ بھی مہربانی
ایسا کرو سنا لو مجھے سب شکایتیں
شاید میں اس کے بعد مکمل نہ مل سکوں
احساس کے رشتے دستک کے محتاج نہیں ہوتے
یہ ایک خوشبو ہے جو بند دروازوں سے بھی گزر جاتی ہے
حاصل ہے دعا تو کیا ضرورت ہے مایوسی کی
کر کے سجدہ اپنی ہر تکلیف بیان کر دیجیۓ
لڑائی بھی کروں گی
منہ بھی بناؤں گی
اور بحث بھی تم سے ہی کروں گی
اور رہوں گی بھی تمہارے ساتھ ہی
کھڑوس جو تم ھو
وقت نہیں رکتا لیکن کہیں نہ کہیں ہم رک جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں۔۔۔۔۔۔
کہیں باورچی خانے میں چولہے کے پاس دھری پیڑھی پر۔۔۔۔۔
یا کسی چھت پر لیٹے تارے گنتے۔۔۔۔
ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں۔۔۔
کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے کہ جس کا ذائقہ زبان کبھی نہیں بھولتی۔۔۔۔
کوئی سرگوشی،کوئی مسکراہٹ،کوئی مہک،کوئی قہقہہ،کوئی آنسو،کوئی سناٹا تمام عمر کے لیے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔۔۔
پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل عمل ہے۔۔۔۔
کبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ۔۔۔۔
اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے۔۔
تیری دوستی سے ہے زندگی میں رونق اے دوست
اس لئے اپنی نہیں تیری زندگی کی دعا کرتے ہیں
کھڑوس ، فضول انسان
🤷🌦️اے بارش ذرا کھل کے برس یہ کیا تماشہ ہے
🤗اتنی رم جم تو ہماری آنکھوں میں روز ہوتی ہے
یقین کر تو پہلی ترجیحات میں شامل ہے
یقین جان یہ دنیا اہم نہیں ھے مجھے
ہزاروں لوگ اطراف میں ہیں میرے لیکن
تیرے علاؤہ کوئی محترم نہیں ہے مجھے
جو پوچھتا ہے کوئی سرخ کیوں ہیں آج آنکھیں
تو آنکھیں مل کہ میں کہتی ہوں کہ رات سو نہ سکی
ہزار چاہوں مگر یہ نہ کہ سکوں گی کبھی
کہ رات رونے کی خواہش تھی رو نہ سکی
جو جتنا تمہارا ہے تم بھی اس کے اتنے ہی رہو
زیادہ دل کی غلامی میں عزت کی نیلامی ہو جاتی ھے
ان امیدوں کو ٹوڑنے کا شکریہ
جو تم سے لگائے بیٹھے تھے
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دی جاؤں
وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سننی میں نے
ساری دنیا میں تقسیم وہ اپنا وقت کرتا ہے
بس میرے لئے ہی اس کو کوئی لمحہ نہیں ملتا
😒😒
انسان کی سب سے خوبصورت دنیا
خیالوں کی دنیا ہوتی ہے
جہاں وہ اپنی مرضی کی زندگی جی سکتا ہے
چاہے وہ چند سیکنڈز کی ہی کیوں نہ ہو
مصائب کو چھپانا جانتا ہے
یہ لڑکا مسکرانا جانتا ہے
تجھے وہ حور بھی لکھتا رہا ہے
قلابوں کو ملانا جانتا ہے
انا کو قتل کر دیتا ہے اپنی
وہ روٹھوں کو منانا جانتا ہے
تمھیں تو ہم اکیلے جانتے ہیں
ہمیں سارا زمانہ جانتا ہے
تعلق ختم کر ڈالا ہے جس نے
روابط کو نبھانا جانتا ہے
پوچھنا یہ تھا کہ
اگر انسان رات کو نہ سوئے تو کیا
پھر بھی صبح آٹھ کر منہ دھونا ضروری ہوتا ہے
🙄🙄🙄
الحمدللہ صبح آٹھ کر کسی کو یہ نہیں کہ کہنا پڑتا آنکھ لگ گئی تھی
😴🤭😂
ایک بات تو بتاؤ
پنجابی میں لڑکی کو کڑی کہتے ہیں
تو لڑکوں کو کوڑا کیوں نہیں کہتے؟
🤔😀🤭😂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain