Damadam.pk
Saraali_77's posts | Damadam

Saraali_77's posts:

Saraali_77
 

کچھ شامیں ایسے ڈھلتی ہیں کہ سورج کے ساتھ ساتھ ہمارا دل بھی ڈوب جاتا ہے۔
ڈوبا سورج تو انگلی صبح پھر نکل آتا ہے۔مگر جو دل ایک بار ڈوب جائے وہ پھر کبھی طلوع نہیں ہوتے۔
😔

Saraali_77
 

کچھ الفاظ میں نے سنبھال کر رکھے ہیں تاکہ ان کو پڑھ کر اس اذیت کو تازہ رکھوں جو تم نے مجھے دی اور اپنے فیصلے پر مزید ثابت قدمی سے قائم رہوں۔

Saraali_77
 

کھو جانے کا ، کھو دینے کا مطلب جانتے ہو پھر اس حال میں جی لینے کا مطلب جانتے ہو "لا" کی منزل پا لینا آسان نہیں ہوتا کیا ہو کر بھی نہ ہونے کا مطلب جانتے ہو ویسے تو ہر چیز فنا کی جانب چلتی ہے زندہ رہ کر مر جانے کا مطلب جانتے ہو ساری باتیں کہ دیتے ہو کس آسانی سے کیا تم میرے چپ رہنے کا مطلب جانتے ہو اپنی مرضی کرنے والے تم کو کیسا ہے اب ڈر اللّٰہ حافظ کہہ دینے کا مطلب جانتے ہو بے حالی !ہے ، بے حالی ، یہ بے حالی ہے بس
ہنستے ہنستے رو پڑنے کا مطلب جانتے ہو ۔

Saraali_77
 

کتنے ہی دن تمہاری زندگی میں ایسے آئے
جب تمھیں لگا تھا کہ تم نہیں گزار پاؤ گی
لیکن تم نے گزارے۔۔۔۔
😞

Saraali_77
 

میرے دل نے کبھی کسی کا برا نہیں چاہا
یہ بات الگ ہے کہ مجھے ثابت کرنا نہیں آتا۔

Saraali_77
 

بے سبب کچھ بھی نہیں ہوتا
یا یوں کہیے
آگ لگتی ہے کہیں پر تو دھواں ہوتا ہے۔۔۔

Saraali_77
 

کارواں سے جو بھی بچھڑا گرد صحرا ہو گیا
ٹوٹ کر پتے کب اپنی شاخ پر واپس ہوئے ۔
🍂🍁

Saraali_77
 

اسے اتنا بتا دینا بریدہ سر گیا کوئی
اسے کہنا کہ خالی اپنے ہاتھ گھر گیا کوئی
اسے اتنا بتا دینا کسی کو مان تھا تم پر
بتا دینا اسے الزام خود پر دھر گیا کوئی

Saraali_77
 

ہر چیز کا بوجھ آنکھوں پر ہی کیوں آ جاتا ہے؟
زندگی کی تھکاوٹ ، خوابوں کا بوجھ ، بیماری کا اثر اور دل کی اداسی۔۔۔۔۔۔۔
😞

Saraali_77
 

یہ نہ سمجھو کہ ہمیں ان سے گلہ کچھ بھی نہیں
بات ایسی ہے کہ دانستہ کہا کچھ بھی نہیں۔
بس یہی سوچ کر زیادہ شکوہ نہ کیا میں نے
"کہ "
اپنی جگہ ہر شخص صحیح ہوا کرتا ہے۔

Saraali_77
 

بار بار کسی کو سمجھانے سے کہیں بہتر ہے
" کہ "
ایک بار ہمت کر کے خود کو سمجھا لیا جائے۔
😔

Saraali_77
 

اوروں کے لیے ہم کچھ نہ سہی مگر
تیرے لئے مخلص ہم کسی ماں کی دعاؤں کی طرح ہیں۔۔۔

Saraali_77
 

کتنا زیادہ بولتے ہیں ہم ، لیکن پھر بھی " جذبات اور احساسات کی سیدھی ترجمانی ہم نہیں کر پاتے۔۔۔۔
🍂

Saraali_77
 

یہ جو وقت ہےکسی دھوپ چھاؤں کے کھیل سا اسے دیکھتے،اسے جھیلتے میری آنکھ گرد سے اٹ گئی میرے خواب ریت میں کھو گئے میرے بےخبر،تیرے نام پر وہ جو پھول کھلتے تھے ہونٹ پر وہ نہیں رہےکہ جو ایک ربط تھا درمیاں وہ بکھر گیا کسی شام ایسی ہوا چلی کہ جو برگ تھے سر شاخ جاں،وہ گرا دیئے وہ جو حرف درج تھے ریت پر،وہ اڑا دیئے وہ جو راستوں کا یقین تھے وہ جو منزلوں کے امین تھے وہ نشان پا بھی مٹا دیئے۔میرے ہمسفر،ہے وہی سفر مگر ایک موڑ کے فرق سے تیرے ہاتھ سے میرے ہاتھ تک وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ کئی موسموں میں بدل گیا اسے ناپتے،اسے کاٹتے میرا سارا وقت نکل گیا تو میرے سفر کا شریک ہے،میں تیرے سفر کا شریک ہوں پر جو درمیاں سے نکل گیا اسی فاصلےکے شمار میں اسی بےیقین سے غبار میں اسی راہگزر کے حصار میں تیرا راستہ کوئی اور ہے،میرا راستہ کوئی اور ہے۔۔۔

Saraali_77
 

وہ گفتگو جو ہماری روحوں کے اندر بغیر کسی جواب کے ہو رہی ہوتی ہیں ، وہ ہمیں تھکا دیتی ہیں:؛؛
🥀

کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی،
سو شہر دل میں دور تک اداسی ہے ۔۔۔
S  : کسی کی یاد منانے میں عید گزرے گی، سو شہر دل میں دور تک اداسی ہے ۔۔۔ - 
اگر ہو کچھ امید تو ، تو ہو جاؤں پُرسکون،
اک بے وجہ سی آس ہے ، ویسے تو ٹھیک ہوں میں ،
دیکھا جو چاند کو تو ، کوئی یاد آ گیا، 
سو دل میرا اداس ہے ، ویسے تو ٹھیک ہوں میں ۔۔
S  : اگر ہو کچھ امید تو ، تو ہو جاؤں پُرسکون، اک بے وجہ سی آس ہے ، ویسے تو ٹھیک - 
Saraali_77
 

انسان کو جینا آنا چاہیے مر تو سب نے جانا ہی ہے۔غم کو ہرانے کے لیے صرف تین داؤ ہی کافی ہیں ۔
"ایمان"
"صبر"
"رضا"
اور اللّٰہ کی محبت جیت لینے کے لیے صرف ایک ،
"جو میرے رب نے چاہا میں اسی پر راضی ہوا"
صبح بخیر زندگی

Saraali_77
 

تھی اک خوبصورت چہرے کی تلاش مجھے
پھر آئینہ دیکھا اور تلاش پوری ہو گئی:؛؛
🙈🙈🙈

Saraali_77
 

🌼بے شک 🌼
زندگی کی ساری بلندیاں
رب کے آگے جھکنے سے ملتی ہیں ۔۔
جمعہ مبارک
صبح بخیر زندگی
🌸🌺🌼