..بری نہیں ہوں ..جذباتی ہوں ,میں دل میں میل نہیں رکھتی ,ہاں غصّہ بہت کرتی ہوں ..پر میں محبت بھی کرتی ہوں اکثر لوگ مجھے پتھر بھی کہتے ہیں پر میں موم بھی ہوں کیونکہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو دیتی ہوں میں افسردہ ہو کر بھی ..خوشیاں بانٹتی ہوں بےرنگ سا کہتے ہیں سب مجھے مگر میرے اندر رنگوں کا ایک جہان آباد ہے میں اکثر راتیں جاگ کر گزار دیتی ہوں اکثر کو میں مغرور بھی لگتی ہوں مگر کسی کو میری وجہ سے دکھ ہو تو میں خود بھی رو دیتی ہوں ✨🦋🌸🖤
میرا دل چاہتا ہے میرا ایک ایسا گھر ہو جس کے چاروں طرف میلوں تک۔۔۔ کوٸی انسان نہ بستا ہو اتنی خاموشی ہو کہ پھول کھلنے کی آہٹ بھی آۓ آوازیں ہوں تو پرندوں کی بارش کی پتوں پہ گرنے کی ہوا کی سرسراہٹ اور تتلیوں کے پروں کی ہوں چاند صرف مجھ سے بات کرے اور ستارے جھلملاٸیں 🖤!مجھ سے کبھی کوٸی ملنے نہ آۓ
!.......پتا ہے مجھے خاموشی پسند ہے لیکن کبھی کبھی بہت باتیں کرنے کا دل کرتا ہے اور جب بھی میرا دل کرتا ہے کہ میں بہت ساری باتیں کروں، کوٸی مجھے سنے، مجھے بات کرنی ہے۔۔۔تو کوٸی نہیں ہوتا میرے پاس۔۔۔ میں پھر خود سے باتیں کرتی ہوں۔۔،لوگ کہتے ہیں کہ خود سے باتیں کرنے والے لوگ پاگل ہوتے ہیں میں پاگل نہیں ہوں بس جب کوٸی نہیں ہوتا مجھ سے بات کرنے والا تو میں خود سے کر لیتی ہوں اور خود سے باتیں کرتے کرتے میرا دل کرتا ہے کہ میں لکھوں کیونکہ مجھے لکھنا اچھا لگتا ہے۔۔۔میں اپنی باتیں خود کو لکھ کر بتاٶں۔۔۔کوٸی سنے یا نہ سنے مسٸلہ نہیں ✨🫶🏻🦋🌸🖤
کسی کو زخم مت دینا،خراشیں زندہ رہتی ہیں زبان سے وار مت کرنا،صداٸیں زندہ رہتی ہیں بس اک کردار ہے جو حشر میں جلوے دھاۓ گا مثالی بن کے رہنا، مثالیں زندہ رہتی ہیں ✨🦋🌸
زندگی نے جو سب سے اہم بات سکھائی وہ یہ کہ جتنے میسّر رہو گے اتنے بےمول ہوتے جاٶ گے۔۔۔ انسان ہمیشہ قریب کی چیز کو حقیر اور لاحاصل کو قیمتی سمجھتا ہے 🔥🤍💯
مجھے پسند ہیں وہ لوگ جو اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں سازشیں نہیں کرتے نفرتیں نہیں پھیلاتے بس اپنی دنیا میں خوش رہتے ہیں مطمٸن رہتے ہیں اور میں خود بھی ایسی ہی ہوں مجھے باہر کی دنیا کی خبر نہیں ہوتی ..بس اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہوں ✨🦋🌸🖤
تمہارا دل کیسا ہے؟ ...میرا دل' یہ ہر وقت اپنے خالق سے رحم کا طلبگار رہتا ہے...اس دنیا کے ساتھ اس کی نہیں بنتی۔۔یہ ہر وقت زخمی ہی رہتا ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ ✨🌸'اس پر رب کی خاص رحمت ہے کیا تم نے سنا نہیں کہ" "بڑی نعمت ہے دل کا دنیا میں نہ لگنا ✨🍁🤍
مجھے اعتراض کرنے دو کہ یکطرفہ عشق بہتر ہے ...ایک اصلی دو طرفہ عشق سے بلکہ یکطرفہ عشق ہی ہے ..بہترین عشق کیونکہ جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا ..اس کے ختم ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ✨🦋🍁🖤💫